وہ دن دور نہیں جب کشمیری اپنے خواب کی تعبیر پالیں گے،اویس غنی
وہ دن دور نہیں جب کشمیری اپنے خواب کی تعبیر پالیں گے،اویس غنی
پشاور . . . صوبہ سرحد کے گورنر اویس احمد غنی نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی پر انہیں سلام پیش کرتا ہے اور وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کو حقض خود ارادیت ملے گا اور وہ اپنے خواب کی تعبیر پا لیں گے۔گورنر پشاور میں یوم کشمیر کے سلسلے میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں صوبہ سرحد کے نگراں وزیر اعلیٰ شمس الملک، صوبائی وزرا،اعلیٰ سرکاری اور سول حکام ، اسکولوں کے طلبا اور قبائلیوں کی بڑی تعداد نے میں شرکت کی۔ گورنر اویس احمد غنی نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل چاہتا ہے۔انہوں کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کا استحصال کیا جا رہا ہے اور انہیں روحانی کرب اور اذیت میں مبتلا رکھنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا جاتا ۔ گورنر اویس احمد غنی نے کہا کہ صدر پرویز مشرف نے ہندوستان سے بہتر تعلقات اور امن بات چیت کا آغاز کیا لیکن اب ہندوستان اپنے مؤقف سے ہٹ گیا ہے ۔اس موقع پر نگراں وزیر اعلیٰ شمس الملک نے کہا کہ کشمیر پاکستان کہ شہ رگ ہے اور یوم یکجہتی کے موقع پر اس عزم کے اعادہ کرنے کی ضرورت ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی جدو جہد آزادی اور اس مسئلے کے پر امن حل کے لئے کشمیریوں کے موقف کی حمایت کرتا رہے گا۔ تقریب میں شہدا کشمیر کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|