واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


وکلا ء کا ' شو ' متاثر کن تھا،رحمن ملک ، ن لیگ کو مبارک دیتا ہوں ،یوسف گیل

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-06-08, 09:04 PM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,129
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default وکلا ء کا ' شو ' متاثر کن تھا،رحمن ملک ، ن لیگ کو مبارک دیتا ہوں ،یوسف گیل

وکلا ء کا ' شو ' متاثر کن تھا،رحمن ملک ، ن لیگ کو مبارک دیتا ہوں ،یوسف گیل

وکلا ء کا ' شو ' متاثر کن تھا،رحمن ملک ، ن لیگ کو مبارک دیتا ہوں ،یوسف گیلانی ،ججوں کو بحالی کے حامی ہیں ،آصف زرداری
اسلام آباد/کراچی (اسٹاف رپورٹر)وکلاء کے پر امن لانگ مارچ کے حوالے سے مشیر داخلہ رحمن ملک نے کہا کہ وکلاء کا شو متاثر کن تھا،وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ میں پرامن لانگ مارچ پر ن لیگ کو مبارکباد دیتا ہوں ،پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے کہا کہ ججوں کی بحالی کے حامی ہیں ،انہوں نے کراچی میں پارٹی عہدیداروں ،مشیروں اور وزراء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم تاریخ ساز کامیابی سے ہمکنار کرنیوالوں کو مایوس نہیں کرینگے،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ اے رحمن ملک نے کہا ہے کہ اگر وکلاء نے دوبارہ لانگ مارچ کیا تو حکومت پھر اسے خوش آمدید کہے گی، انہوں نے ضابطہ اخلاق کی پاسداری کرنے پر لانگ مارچ کے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرز عمل سے پوری دنیا میں بحیثیت قوم مثبت تاثر ابھرا ہے۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام کے لئے حکومتی کوششیں جاری رہیں گی انہوں نے پرامن لانگ مارچ کے انعقاد پر پاکستان مسلم لیگ ن کو مبارکباد دی ہے، اس امر کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما خواجہ آصف سے ملاقات میں کیا،پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے منظم اور کامیاب لانگ مارچ پر وکلاء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی آ زاد عدلیہ اور ججوں کی بحالی کی حامی ہے ۔ اسٹاف رپورٹرپاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سینیٹر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وہ سندھ کے مسائل اور عوام میں پائی جانے والی محرومی سے بخوبی آگاہ ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی موجودہ منتخب حکومت ان لوگوں کو ہر گز مایوس نہیں کرے گی جنہوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد ہونے والے عام انتخابات میں بدترین ریاستی دھاندلی کے باوجود پاکستان پیپلز پارٹی کو تاریخ ساز کامیابی سے ہمکنار کیا اور یہ حقیقت ایک مرتبہ پھر ثابت کردی کہ بھٹو خاندان کو شہید تو کیا جاسکتا ہے مگر عوام کے دلوں سے بھٹو خاندان کی عقیدت کو کسی طور ختم نہیں کیا جاسکتا۔ ان خیالات کا اظہار آج انہوں نے بلاول ہاؤس میں سندھ سے تعلق رکھنے والے مختلف وزیروں، مشیروں اور کراچی ڈویژن کے پانچوں اضلاع سے تعلق رکھنے والے عہدیداران سے گفتگو کے دوران کیا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ نوجوان نسل کو تعلیم اور روزگار کی فراہمی پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور وہ خود ذاتی طور پر اس فریضے کی نگرانی کریں گے۔ اس موقع پر کچی آبادیوں کے صوبائی وزیر محمد رفیق انجینئر سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی، محنت کشوں اور مظلوم لوگوں کے کچے مکانوں اور کچی آبادیوں کو نہ صرف پکے گھروں میں تبدیل کرے گی بلکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے جاں نثاروں کو قانونی لیز بھی فراہم کی جائے گی۔ دریں اثناء گورنر بلوچستان ذوالفقار مگسی نے بلاول ہاؤس میں آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات دو گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال سمیت بلوچستان کی صورتحال پر خصوصی گفتگو ہوئی۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, پاکستان, وزیراعظم, موقع, موجودہ, مسائل, آج, تعلیم, خوش, خصوصی, ذوالفقار, علی, صوبائی, صورتحال, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ہمیشہ دیر کردیتا ہوں گلاب خان شعر و شاعری 1 12-02-11 08:45 AM
نیلم خان کو مبارک باد دیتا ہوں سفر زندگی کا آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی 9 22-01-10 07:48 PM
ہنساتا تھا مجھ کو، تو پھر رُلا بھی دیتا تھا محمدعمر شعر و شاعری 2 14-11-09 10:35 AM
رکھتا ہے مجھے تھام کر گرنے نہیں دیتا The Great شعر و شاعری 0 26-08-09 12:23 PM
امیتابھ بچن نے دو بچوں کو گود لے لیا وجدان خبریں 0 28-01-08 09:32 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:57 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger