واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


وفاقی کابینہ کا کم آمدنی والے طبقے کو اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لئے راشن کارڈز کے اجراء کا اصولی فیصلہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-01-08, 11:16 AM   #1
Member
اجنبی
 
instafotos's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 78
کمائي: 330
شکریہ: 2
24 مراسلہ میں 54 بارشکریہ ادا کیا گیا
Exclamation وفاقی کابینہ کا کم آمدنی والے طبقے کو اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لئے راشن کارڈز کے اجراء کا اصولی فیصلہ

وفاقی کابینہ کا کم آمدنی والے طبقے کو اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لئے راشن کارڈز کے اجراء کا اصولی فیصلہ

وفاقی کابینہ نے کم آمدنی والے طبقے کو اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لئے راشن کارڈز کے اجراء کا اصولی فیصلہ کر لیا کابینہ نے آٹے کی قلت کا سبب بنے والی فلور ملز اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کے لئے بھی صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کابینہ کو بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے صاف شفاف منصفانہ انتخابات کے انعقاد کی تمام تیاری مکمل کر لی ہے کابینہ نے قومی حکومت کے امکان کو یکسر مسترد کر تے ہوئے واضح کیا ہے کہ آئین کے مطابق انتخابات تک نگران حکومت قائم رہے گی ۔ کابینہ کو بتایا گیا ہے کہ دہشت گردی میں ملوث5گروہ گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ نگران وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس منگل کو وزیر اعظم محمد میاں سومرو کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں امن و امان کی صورت حال عام انتخابات گندم و آٹے کی دستیابی اور پی آئی اے کے مالی بحران سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا نگران وفاقی وزیر داخلہ حامد نواز نے امن و امان کی صورت حال کی بہتر ی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے متعلق بریفنگ دی انہوں نے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ملزمان کی حالیہ گرفتاریوں اور تحقیقات میں ہو نے والی پیش رفت سے آگاہ کیا وفاقی کابینہ نے عاشورہ محرم کے دوران فل پروف حفاظتی اقدامات کر نے اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آنے پر وفاقی وزارت داخلہ اور چاروں صوبائی حکومتوں اور دیگر سیکورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا وفاقی کابینہ نے 18 فروری کو عام انتخابات کے آزادانہ منصفانہ،شفاف اور پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کا عزم کر تے ہوئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے عام انتخابات کے انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن کی تیاریوں سے بھی کابینہ کو آگاہ کیا گیا ملک میں حالیہ آٹے کے بحران پر بھی غور کیا گیا فیڈرل فوڈ کمیٹی کے چیئر مین لیفٹیننٹ جنرل (ر) فاروق احمد خان نے عوام کو آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے سے متعلق کیے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا کابینہ کو بتایا گیا کہ ملک میں گندم کی کمی ہے نہ آٹے کی قلت ہے کابینہ نے پی آئی اے کے مالی بحران کا بھی جائزہ لیا اس ضمن میں اعلی پوسٹوں پر تقرریوں کے معاملے سے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا ہے جس کی منظوری صدر پرویز مشرف سے لی جائے گی اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نثار اے میمن نے پریس بریفنگ میں کابینہ کے فیصلوں کے بارے میں بتایا عام آدمی بالخصوص طبقہ کو اشیائے ضروریہ بالخصوص آٹے گھی دال اور کھانے کے تیل کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے راشن کارڈز کے اجراء کا جائزہ لینے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور محمد دلشاد نے انتخابات کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ سندھ میں قومی اسمبلی کے پندرہ اور صوبائی اسمبلی کے تیس حلقوں میں جو انتخابی دفاتر اور انتخابی مواد تلف ہو گیا تھا وہ تمام انتظامات بحال کر دئیے گئے ہیں الیکشن کمیشن نے اٹھارہ فروری کو قومی اسمبلی کے دو سو اکہتر اور صوبائی اسمبلیوں کے سات سو اٹھائیس حلقوں میں انتخابات کی تیاری مکمل کر لی ہے مجموعی طور پر قومی انتخابات میں سات ہزار تین سو پینتیس امید وار میدان میں ہیں ضابطہ اخلاق تمام امید واروں اور سیاسی جماعتوں کو فراہم کر دیا گیا ہے سیاسی جماعتوں کو بیس لاکھ کتابچے بھی فراہم کیے گئے ہیں انہوں نے بتایا تین سو اٹھانوے غیر ملکی مبصرین نے انتخابات کی مانیٹرنگ کے بارے میں آگاہ کیا ہے ان میں اکثریت امریکہ اور یورپی یونین سے تعلق رکھتی ہے خصوصی پاس جاری کیے جائیں گے آٹھ کروڑدس لاکھ رائے دھندگان کے نام فہرستوں میں درج ہیں کابینہ کو بتایا گیا کہ انتخابات کے حوالے سے شکایات ضلعی سیشن ججز کو بھجوائی جاتی ہیں عاشورہ محرم کے حوالے سے قانون نافذ کر نے والے اداروں کے اقدامات کو سراہا گیا انتخابات بالخصوص پولنگ ڈے کے حوالے سے امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ کابینہ کو گندم ، چینی، آٹے، تیل ،گھی کے حوالے سے صورت حال کے بارے بریفنگ دی گئی وزیر اعظم نے اجلاس میں واضح کیا کہ ملک میں گندم کا مصنوعی بحران پیدا ہوا تھا آٹے کی قلت کا سبب بننے والی فلور ملز اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے کابینہ کو بتایا گیا کہ باون دنوں کے لئے گندم کے ذخائر موجود ہیں کابینہ کو بتایا گیا کہ ملک میں 4.2 ملین ٹن چینی کی ضرورت جبکہ 5.36 ملین ٹن چینی کی پیداوار ہے اس طرح 1.16 ملین ٹن چینی موجود ہے اس طرح 2.94ملین ٹن خوردنی تیل کی ضرورت ہے جبکہ 1.31ملین ٹن خوردنی تیل کی پیداوار ہے 1.63ملین ٹن کھانے کا تیل در آمد کر نا ہو گا کابینہ کو بتایا گیا دالوں کی صورت حال بھی تسلی بخش ہے پانچ لاکھ پچاس ہزار ٹن دال چنا ضروریات ہے جبکہ پیداوار سات لاکھ چھ ہزار ٹن ہے اسی طرح مونگ کی دا ل ایک لاکھ دو ہزار ٹن ضرورت اور ایک لاکھ ستائیس ہزار ٹن پیداوار ہے مسور کی دال کی کمی ہے یہ دال ساٹھ ہزار ٹن ضروریات میں شامل ہے اٹھائیس ہزار ٹن کی پیداوار ہے انہو ں نے کہا کہ اگرچہ عالمی منڈی میں گھی اور کھانے کے تیل کی قیمتیں بڑھنے کا رحجان ہے تاہم ملک میں اس کے بحران کا خدشہ نہیں ہے انہوں نے بتایا کہ کیوبا سے دو طرفہ تعلقات، تشدد کے خلاف کنونشن ، اور منشیات کے خاتمے اور اس کی سمگلنگ کی روک تھام سے متعلق پاک افغان ایران معاہدے کی منظوری دے دی گئی ہے ایک سوال کے جواب میں انہو ںنے کہا کہ ملک میں چینی کے بحران کا کوئی امکان ن ہیں ہے مقامی حکومتیں آئین کے تحت کام کر تی رہیں گی انتخابات کے دوران انہیں معطل نہیں کیا جائے گا حکومتی حلقوں میں قومی حکومت کی بات ہوئی ہے نا ایسی کوئی بات ہے نگران حکومت انتخابات تک قائم رہے گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ دہشت گردی میں ملوث پانچ گروہ گرفتار کر لئے گئے ہیں۔
instafotos آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاک, واقعات, وزیر, نثار, مکمل, آدمی, ایران, امریکہ, جواب, حال, خلاف, خان, خصوصی, صوبائی, صاف, صدارت, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
الیکشن کمیشن کا الیکٹرانک ووٹنگ نظام متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ گلاب خان خبریں 9 01-07-10 09:50 AM
نواز شریف کا آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) بنانے کا اصولی فیصلہ ابن جلال خبریں 0 21-04-08 05:48 PM
حکومت نے گورنر سندھ عشرت العباد کی تبدیلی کا اصولی فیصلہ کرلیا عبدالقدوس خبریں 0 16-04-08 07:35 AM
نواز شریف کا انتخابات میں حصہ لینے کا اصولی فیصلہ عبدالقدوس خبریں 0 03-12-07 03:49 PM
صدر جنرل پرویز مشرف کی جانب سے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ چاچا کمال سیاست 1 04-11-07 01:21 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:51 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger