واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


وصی ظفر: وزارتِ قانون لے لی گئی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-08-07, 12:39 PM   #1
Senior Member
 
چاچا کمال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
کمائي: 7,524
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default وصی ظفر: وزارتِ قانون لے لی گئی

وصی ظفر: وزارتِ قانون لے لی گئی

حکومت نے سنیچر کو وفاقی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے وزیر قانون وصی ظفر کو وزارت قانون سے ہٹا کر نج کاری کا وزیر مقرر کیا ہے جبکہ موجودہ ملکی حالات میں انتہائی مشکل سمجھی جانے والی وزارتِ قانون زاہد حامد خان کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد انتظامیہ میں بھی چند تبدیلیاں لائی گئی ہیں۔ اٹھاون سالہ چودھری وصی ظفر کو وفاقی کابینہ میں تین سال قبل وزارت قانون و انصاف کی اہم ذمہ داری سونپی گئی تھی لیکن مشرف حکومت کی طرح ان کے لیے بھی یہ سال قدرے مشکل ثابت ہوا۔

عام لوگوں اور صحافیوں سے سخت لہجے میں بات کرنے کی وجہ سے وہ ایک خاص مقام تو رکھتے ہی تھے لیکن چند ماہ قبل ایک بین الاقوامی ریڈیو چینل کے ایک پروگرام میں ایک صحافی سے ان کی جھڑپ ایک ایسا واقعہ بنی جسے شاید بھلایا نہ جا سکے گا۔ اس وقت خیال تھا کہ شاید انہیں کابینہ سے ہی باہر کر دیا جائے گا تاہم ایسا نہیں ہوا۔

ان کی کرسی کو سب سے زیادہ مشکلات ان کی وزارت کی جانب سے اس سال نو مارچ کو چیف جسٹس کے خلاف ایک ریفرنس کے داخل کرنے کے بعد پیدا ہونی شروع ہوئیں۔ اس ریفرنس کا سپریم کورٹ کی جانب سے مسترد کیا جانا ناصرف مشرف حکومت بلکہ وصی ظفر کے لیے بھی ایک دھچکہ ثابت ہوا تھا۔

وصی ظفر بنیادی طور پر ایک وکیل ہیں تاہم اب بقول مبصرین دیکھنا یہ ہے کہ وہ نج کاری اور سرمایہ کاری کی وزارت پر کتنا ’مضبوط ہاتھ‘ رکھتے ہیں۔
وفاقی وزیراطلاعات محمد علی درانی نے اس تبدیلی کی تصدیق کرتے ہوئے بی بی سی کو بتایا کہ ان کی جگہ وزیر نج کاری زاہد حامد خان کو نیا وزیر قانون مقرر کیا گیا ہے۔

زاہد حامد خان سیالکوٹ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ وہ بھی پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں۔ مشرف حکومت اور ان کے لیے آئندہ چند ماہ نہ صرف انتخابی بلکہ قانونی اعتبار سے بھی اہم قرار دیے جا رہے ہیں۔

ادھر وفاقی سیکرٹری قانون جسٹس ریٹائرڈ منصور احمد کا استعفیٰ بھی حکومت نے منظور کر لیا ہے۔ چیف جسٹس کے ریفرنس کے مسترد ہونے کے بعد اٹارنی جنرل مخدوم علی خان پہلے ہی مستعفی ہوگئے تھے۔

وزارتِ قانون کے علاوہ حکومت نے اسلام آباد کی انتظامیہ میں بھی تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔ خالد پرویز کی جگہ حامد علی خان کو اسلام آباد کا نیا چیف کمشنر مقرر کیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد چودھری افتخار کو ہٹا کر ان کی جگہ ڈی آئی جی شاہد ندیم بلوچ کو قائم مقام آئی جی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ ان اہلکاروں کو چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کے واقعے کے سلسلے میں ہٹایا گیا ہے تاہم اس کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
چاچا کمال آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, وزیر, چینل, موجودہ, انتظامیہ, خلاف, خان, سپریم, علی, صحافیوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
وصی شاہ کی شاعری محمدعدنان شعر و شاعری 47 16-05-09 08:11 PM
وصی شاہ کی شاعری اور مصوری مرزا محمد فاروق شاعری اور مصوری 4 16-05-09 03:41 PM
وصی شاہ مرزا محمد فاروق شاعری اور مصوری 3 14-05-09 07:44 PM
جب بھی وہ شخص وصی مجھ سے خفا ہوجائے محمدعدنان میرے ہوکے رہو 2 08-11-08 02:34 AM
شیخ رشید،ہمایوں اختر اور وصی ظفر سمیت سابق وزراء کی ضمانتیں ضبط عبدالقدوس خبریں 0 22-02-08 03:45 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:46 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger