واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


وزیر اطلاعات دھمکیاں نہ دیں ور نہ بغاوت شر وع ہو جائیگی ،اے پی ڈی ایم

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-02-08, 07:22 AM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,129
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default وزیر اطلاعات دھمکیاں نہ دیں ور نہ بغاوت شر وع ہو جائیگی ،اے پی ڈی ایم

وزیر اطلاعات دھمکیاں نہ دیں ور نہ بغاوت شر وع ہو جائیگی ،اے پی ڈی ایم

وزیر اطلاعات دھمکیاں نہ دیں ور نہ بغاوت شر وع ہو جائیگی ،اے پی ڈی ایم
فیصل آباد(نمائندہ جنگ)اے پی ڈی ایم نے کہا ہے کہ ہم الیکشن کے مخالف نہیں بلکہ 18 فروری کو ہونیوالے فراڈ الیکشن کا بائیکاٹ کیاہے کیونکہ یہ جمہوریت کیلئے آمریت کی مضبوطی کا باعث بنے گا جو سیاسی جماعتیں ان انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں،وہ آمریت کی مضبوطی میں شریک جرم ہونگی،انتخابات میں حصہ لینے والی جماعتیں آزاد عدلیہ نہیں چاہتیں کیونکہ یہ ان کے مفادات کے بھی خلاف ہے، وفاقی وزیراطلاعات 3 نومبر کی صورتحال پیدا کرنے کی دھمکیاں نہ دیں اب ایسا ہوا تو ملک میں بغاوت شروع ہو جائیگی،صدر پرویز مشرف کی موجودگی میں کسی انتخاب میں حصہ نہیں لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار قاضی حسین احمد، محمود خان اچکزئی، عمران خان، لیاقت بلوچ، عبدالحئی بلوچ، عابد حسن منٹو اور اے پی ڈی ایم کے دیگر رہنماؤں نے دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ محمود اچکزئی نے کہا کہ ناانصافی کی وجہ سے صوبوں میں نفرتیں جنم لے رہی ہیں اور بلوچستان، سرحد اور سندھ میں علیحدگی پسند تحریکیں نہیں حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد چل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسلام کے نام کو ہمیشہ ذاتی مفادات کیلئے استعمال کیاجاتا رہا ہے جب تک عوام کا اقتدار نہیں ہوگا، اس وقت تک استحصالی نظام ختم نہیں ہوسکے گا، 3 نومبر کو عدلیہ کا بحران پیدا کرنا انقلاب کا آغاز ہے، دوبارہ حکومت دھمکیاں دے رہی ہے، مگر اب عوام دھمکیوں سے نہیں ڈریں گے۔امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد نے کہا کہ وزیراطلاعات 3 نومبر کی دھمکی کا مطلب واضح کریں اور بتائیں کہ یہ دھمکی پرویز مشرف کی طرف سے ہے یا ملک میں نئی ایمرجنسی یا مارشل لا لگانے کا اشارہ ہے؟ انہوں نے الزام لگایا کہ امریکا نے حکمرانوں کو ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے اسرائیل کو معلومات دینے کی ذمہ داری سونپی ہے اور اسرائیلی وزیر دفاع سے یہی باتیں ہو رہی ہیں ۔امریکہ کے مفاد میں ہے کہ فوج اور عوام کو لڑایا جائے اور پاکستانی حکمران اس کی مرضی کے مطابق یہ کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک پرویز مشرف مستعفی اور ججز بحال نہیں ہوتے تب تک الیکشن میں حصہ لینے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ غلط اور فرسودہ نظام کو بچانے کیلئے انتخابات ہو رہے ہیں جب تک ججوں کو بحال اور آزاد عدلیہ کو یقینی نہیں بنایا جاتا، انصاف کی امید بھی قائم نہیں کی جاسکتی، اس وقت عدالتیں حکومت کا حصہ بن چکی ہیں جو ان کے اشاروں پر کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں 18 فروری کے الیکشن کے بعد 19 فروری سے ملک بھر میں عوامی تحریک شروع ہو جائیگی، ہم انتخابات سے پہلے تحریک شروع کر چکے ہیں بہت سی جماعتیں ریکارڈ دھاندلی کا سامنا کرنے کے بعد ہمارے ساتھ شامل ہونگی۔عمران خان نے کہا کہ ق لیگ کی حکومت نے پانچ سال میں مسلسل جھوٹ بول کر واقعی ایک ریکارڈ قائم کیا ہے، ملک میں 250 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز کا شور مچا کر عوام کو دھوکہ دیا گیا حالانکہ ملک بھر میں صرف 13 ارب روپے کے ترقیاتی کام ہوئے جبکہ اسلام آباد کا ترقیاتی بجٹ 22 ارب روپے ہے۔ عبدالحئی بلوچ نے کہا کہ حکومت اپنے لوگوں پر ہی گولیاں برسا کر سالمیت کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے،اب عوام چاہیں گے تو آمریت کا خاتمہ ہوگا۔ اس لئے ضروری ہے کہ عوام حکمرانوں اور غلط نظام کے خلاف سڑکوں پر آٰجائیں۔ اس موقع پر عابد حسن منٹو، لیاقت بلوچ، حیدر ملاح، محمد فاروق طارق احسن رشید، سردار ظفر حسین خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, پاکستانی, پسند, وزیر, موقع, ایران, الزام, اسلام, اسلامی, جھوٹ, جرم, حسن, خلاف, خان, سال, سردار, شور, عمران, صوبوں, صورتحال, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
وزیراعظم کے دورہ لاہور کے دوران وی آئی پی گاڑیوں پر لگے جیمر نہ چلنے کی شکایت گلاب خان خبریں 0 28-02-11 05:37 AM
مسجد نبوی میں موت ابو عمار گپ شپ 9 17-10-10 11:27 AM
برطانوی وزیراعظم کا تین سالہ بیٹا بھی ’ٹوئٹر‘ استعمال کرنے لگا محمدعمر خبریں 1 11-12-09 12:42 AM
آسٹریلوی کرکٹرسائمنڈرز پر شراب پی کر غل غباڑہ اور جھگڑا کر نے کا الزام ، تحقیقات شروع champion_pakistani کرکٹ 0 25-11-08 02:46 PM
وی آئی پی شخصیات کی نقل و حرکت کے دوران سگنلز بند نہیں ہونگے ‘ وزیر اعلیٰ ابن جلال خبریں 0 12-04-08 06:14 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:57 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger