واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


وانٹڈ لِسٹ میں طالبان رہنماؤں کا نام نہیں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-03-10, 10:50 PM   #1
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,078
کمائي: 117,429
شکریہ: 14,670
4,078 مراسلہ میں 12,438 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default وانٹڈ لِسٹ میں طالبان رہنماؤں کا نام نہیں

وانٹڈ لِسٹ میں طالبان رہنماؤں کا نام نہیں

حکومت پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی جانب سے تیار کی گئی ایک سو انیس مطلوب افراد کی فہرست میں بے نظیر بھٹو، سابق صدر جنرل پرویز مشرف اور میرئیٹ ہوٹل پر حملوں میں ملوث افراد شامل ہیں۔ تاہم اس فہرست میں سرکردہ طالبان رہنماؤں کا نام موجود نہیں۔


ریڈ بک کے مطابق عبادالرحمان نے بیت اللہ محسود کی ہدایت پر بے نظیر بھٹو پر حملہ کیا تھا۔

صوبائی پولیس کے خفیہ اہلکاروں کی مدد سے تیار کی گئی یہ فہرست اگرچہ جامع نہیں ہے لیکن خیال ہے کہ اس میں مبینہ شدت پسندوں کے بارے میں معلومات کا مناسب ذخیرہ ہے۔ بی بی سی کو موصول ہونے واالی یہ فہرست گزشتہ برس اکتوبر میں تیار کی گئی تھی۔ ’ریڈ بُک‘ کہلوانے والی اس کتاب میں ایف آئی اے کے اپنے، چاروں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت کی پولیس کے سب سے زیادہ خطرناک مطلوب افراد کی تفصیل ہے۔

اس فہرست میں ممبئی حملوں کے تناظر میں گیارہ افراد کا نام تو ہے لیکن ان کی گرفتاری پر انعام کی رقم کا کوئی ذکر نہیں۔ اسی طرح فہرست میں سوات اور قبائلی علاقے کے سرکردہ رہنماؤں کا بھی تذکرہ نہیں ہے۔ فہرست میں شامل افراد کی اکثریت کا تعلق کالعدم لشکرِ جھنگوی سے بتایا گیا ہے۔

ممبئی حملے۔۔۔
ممبئی حملوں کے تناظر میں گیارہ افراد کا نام تو ہے لیکن ان کی گرفتاری پر انعام کی رقم کا کوئی ذکر نہیں۔۔۔
آیف آئی اے کے نئے قائم کردہ خصوصی تحقیقاتی گروپ ایس آئی جی کی اس فہرست کی ایک اہم بات قبائلی علاقوں کے شدت پسندوں کا ذکر نہ ہونا ہے۔ چاروں صوبوں اور اسلام آباد کا تو ذکر ہے لیکن کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے رہنماؤں کا کوئی اتا پتا نہیں۔ صوبائی تقسیم کے مطابق صوبہ پنجاب میں سب سے زیادہ پچیس مطلوب افراد ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر سندھ کے چوبیس اور بلوچستان کے اٹھارہ ہیں۔ لیکن قابل حیرت بات صوبہ سرحد کے سب سے کم یعنی محض سولہ مطلوب افراد ہیں حالانکہ یہ صوبہ شدت پسندی سے سب سے زیادہ متاثرہ ہے۔

’دلچسپ‘ معلومات
بعض افراد کے بارے میں درج معلومات کافی مزاحکہ خیز بھی ہیں، مثلا شہری حلیہ، باڈی بلڈر کی طرح یا پھر تبلیغی کے طرح چلنا، رُک رُک کر تیز چلنا وغیرہ۔ بعض کی داڑھی کے بارے میں لکھا ہے کہ ’سنت کے مطابق’، ’شعیہ طرز کی‘، ’قانونی معیار کے مطابق‘ یا پھر ’جماعتی سٹائل کی‘۔
لسٹ میں سرفہرست نام اٹک کے عبادالرحمان کا ہے۔ ان کا تعلق اکوڑہ خٹک میں واقع دارالعلوم حقانیہ کے نادر خان عرف قاری اسماعیل کے قائم کردہ گروپ سے بھی بتایا جاتا ہے۔ ریڈ بک کے مطابق انہوں نے بیت اللہ محسود کی ہدایت پر بے نظیر بھٹو پر حملہ کیا تھا۔ وہ خیبر ایجنسی میں باڑہ کے مقام پر مبینہ طور پر ایک تربیتی کیمپ بھی چلایا کرتے تھے۔

اسی طرح میریئٹ ہوٹل حملے میں مطلوب چھتیس سالہ شخص رانا اشفاق احمد کے بارے میں لکھا ہے کہ انہیں کندھے میں گولی لگی تھی اور وہ وزیرستان میں مقیم قاری سیف اللہ گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کا حزبِ جہاد نامی اسلامی تنظیم سے تعلق بتایا جاتا ہے جس سے وہ انیس سو ستانوے سے ماہانہ تنخواہ بھی لیتے تھے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے میریئٹ حملے میں استعمال ہونے والے خودکش حملہ آور ذاکر اللہ کو پشاور میں حملے سے قبل اپنے پاس رکھا تھا۔ وہ سپاہِ صحابہ کے سابق سربراہ مولانا اعظم طارق کے بھائی مولانا عالم طارق کے ڈرائیور بھی رہ چکے ہیں۔


فہرست آیف آئی اے کے نئے قائم کردہ خصوصی تحقیقاتی گروپ ایس آئی جی نے تیار کی ہے

ہر مطلوب شخص کی تصویر (اگر میسر ہو)، جلد کا رنگ، قد اور کن جرائم میں مطلوب ہے، جیسی معلومات درج کی گئی ہیں۔ لیکن بعض افراد کے بارے میں کافی مضحکہ خیز معلومات بھی درج ہیں مثلا ’شہری حلیہ، باڈی بلڈر کی طرح یا پھر تبلیغی کی طرح چلنا، رُک رُک کر تیز چلنا وغیرہ‘۔ بعض کی داڑھی کے بارے میں لکھا ہے کہ ’سنت کے مطابق‘، ’شعیہ طرز کی‘، ’قانونی معیار کے مطابق‘ یا پھر ’جماعتی سٹائل کی‘۔

زبان کے بارے میں بعض افراد کے بارے میں کافی دلچسپ باتیں بھی لکھی گئی ہیں۔ ایک کے طرز گفتار کے بارے میں درج ہے کہ ’بہاری لہجہ‘ اور ایک دوسرے شخص کے بارے میں کہ وہ ’غیرسنجیدہ گفگتو‘ کرتا ہے۔

بعض ماہرین کے مطابق تیزی سے بدلتی صورتحال میں ایسی کتابوں کے اندر درج معلومات تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔ بعض صحافیوں کا کہنا ہے کہ اس میں درج معلومات کم سے کم ہیں اور ان کے پاس ان مطلوب افراد کے بارے میں زیادہ معلومات دستیاب ہیں۔

کتاب میں درج ایک اور مبینہ دہشت گرد قاری ظفر کے بارے میں طالبان کی طرف سے تصدیق کر دی گئی ہے کہ وہ ڈرون حملے میں ہلاک ہو چکے ہیں۔
ـــــــــــــــــــــــــ ـــــــــــــــــــــــــ ـــــــــ
بی بی سی۔
ھارون اعظم آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا گیا
عامرشہزاد (03-03-10)
پرانا 03-03-10, 02:10 AM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مراسلات: 1,445
کمائي: 26,937
شکریہ: 2,789
962 مراسلہ میں 1,962 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

معلومات کا شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عامرشہزاد آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
کتابوں, پولیس, پاکستان, اللہ, الزام, انعام, اسلام, اسلامی, بھائی, بے نظیر, تصویر, جلد, خودکش, خودکش حملہ, خان, خصوصی, داڑھی, شخص, طالبان, عالم, صوبہ, صورتحال, صحافیوں, صحابہ, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
آبی ٹو کول۔۔خوش آمدید کہیں آبی ٹوکول تعارف 81 29-08-11 10:12 PM
ایڈوب فوٹو شاپ میں ٹیکسٹ کو آگ کا Effect کیسے دیتے ہیں !!! قیصرجی ایڈوب فوٹو شاپ 5 13-06-11 06:39 PM
اوبنٹو میں اردو فونٹ ابن آدم Ask Experts ماہرین کی رائے 3 23-07-10 09:01 AM
یونائٹڈ کنگڈم میں تعلیم حاصل کرنے کے بارے میں معلومات کنعان دیس ہوئے پردیس 0 21-08-09 02:34 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:17 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger