واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


نیپال کے معزول بادشاہ شاہ گیانندرا نے کھٹمنڈو میں محل خالی کر دیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-06-08, 02:55 PM   #1
Senior Member
 
Real_Light's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Islamic Republic of Pakistan
مراسلات: 3,203
کمائي: 16,925
شکریہ: 3,117
983 مراسلہ میں 1,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
Real_Light کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں Real_Light کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Thumbs down نیپال کے معزول بادشاہ شاہ گیانندرا نے کھٹمنڈو میں محل خالی کر دیا

نیپال کے معزول بادشاہ شاہ گیانندرا نے کھٹمنڈو میں محل خالی کر دیا

معزول بادشاہ شاہ گیانندرا نے
محل خالی کر دیا

نیپال کے معزول بادشاہ شاہ گیانندرا نے کھٹمنڈو میں اپنے اس محل کو خالی کر دیا ہے جہاں دو سو سال سے ان کا خاندان رہائش پذیر تھا۔
شاہ گیانندرا اور ان کی بیوی کومل ایک سیاہ رنگ کی مرسیڈیز کار میں بیٹھ کر محل سے چلے گئے۔ محل کے صدر دروازے پر سکیورٹی کا خاص انتظام کیا گیا تھا۔

اس سے پہلے انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے اپنا تاج حکومت کے حوالے کیا ہے لیکن وہ ملک چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے۔

گزشتہ ماہ نیپال میں ماؤ نوازوں کی اکثریت والی اسمبلی نے بادشاہت کے خاتمے کے لیے ووٹ دیا تھا اور اس طرح نیپال کو ایک جمہوریہ قرار دیا گیا تھا۔

کھٹمنڈو کے وسط میں موجود اس محل کو اب میوزیم بنا دیا جائے گا۔

معزول شاہ گیانندرا نے محل چھوڑنے سے پہلے ایک پریس کانفرنس میں کہا میں نے عوام کے فیصلے کا احترام کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 1991 میں شاہی خاندان کی ولی عہد دیپندرا کے ہاتھوں ہلاکتوں میں ان کا کوئی ہاتھ نہیں تھا۔ ولی عہد دیپندرا نے شاہی خاندان کے آٹھ افراد کو ہلاک کرنے کے بعد اپنے آپ کو گولی مار دی تھی۔

معزول شاہ نے کہا کہ اس وقت ان کی بیوی کے پیٹ میں بھی گولیاں لگی تھیں۔


حکام کے مطابق کھٹمنڈو کے باہر معزول شاہ ایک وسیع مگر سادہ سے گھر میں رہیں گے۔ان کی روانگی کے بعد یہ بات بتائی جائے گی کے وہ اپنے ساتھ کیا چیزیں لے کر گئے ہیں اور کون کون سی چیزیں رکھ لی گئی ہیں۔

اخباروں میں باشاہ کے نئے گھر کی تصویریں بھی چھپی تھیں۔ کھٹمنڈو سے ذرا باہر جنگل میں خاصا بڑا سا، آرام دہ گھر ہے لیکن اس میں محل والی کوئی بات نہیں ہے۔لوگ کہتے ہیں کہ وہاں بڑے ٹرکوں میں سامان آتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

دریں اثناء محل کے باہر ایک گھر میں ایک نوے سالہ خاتوں رہتی ہیں جو شاہ گیانندرا کے دادا کی داشتہ تھیں۔ حکومت کہتی ہے کہ یہ خاتون اور گیانندرا کی سوتیلی ماں بدستور اپنے اپنے گھروں میں رہیں گی لیکن ایک دیوار کھینچ کے ان مکانوں کو محل سے الگ کر دیا جائے گا۔

گزشتہ ماہ نیپال میں دو صدیوں سے قائم بادشاہت کو ایک منتخب آئین ساز اسمبلی نے ووٹ کے ذریعے ختم کر دیا تھا۔

دو سو چالیس سال سے قائم بادشاہت کے خاتمے کے بعد نیپال دنیا کے نقشے پر ایک جمہوری ملک کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔
__________________
پھوٹا تھا جو کبھی کسی نیزے کی نوک سے،ہر عہد پر محیط وہی انقلاب ہے
ہر دَور میں‌حُسین ع نے ثابت یہ کر دیا،ہر دور کےیزید کا خانہ خراب ہے
Real_Light آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, ماں, معزول بادشاہ شاہ گیانندرا, بادشاہت, تاج, سال, عہد, صدیوں, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
معزول ججز کی ریٹائر منٹ کا اعلان،لاہور اور کوئٹہ میں وکلاء کاعدالتی بائیکاٹ، ابن جلال خبریں 0 18-10-08 04:25 PM
وکلاء اپنے مقصد میں ضرور کامیاب ہونگے،معزول چیف جسٹس افتخار چوہدری ابن جلال خبریں 0 18-10-08 04:20 PM
معزول جج دوبارہ حلف لیں: نائیک Real_Light خبریں 0 01-08-08 12:35 PM
’معزول ججوں کو پروٹوکول دیں گے‘ محمدعدنان خبریں 0 21-05-08 01:10 AM
معزول ججوں کی بحالی پر اختلافا ت کل رہنما اجلاس میں ختم ہونے کا امکان عبدالقدوس خبریں 0 14-04-08 09:23 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:55 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger