نواز شر یف قو می اور شہباز شر یف پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر نامزدنواز شر یف قو می اور شہباز شر یف پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے پار
نواز شر یف قو می اور شہباز شر یف پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر نامزدنواز شر یف قو می اور شہباز شر یف پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے پار
نواز شر یف قو می اور شہباز شر یف پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر نامزد
اسلام آباد(جنگ نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی کمیٹی نے میاں نواز شریف کو قومی اسمبلی کا جبکہ شہباز شریف کو پنجاب اسمبلی کا پارلیمانی لیڈر منتخب کرلیا ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ معزول ججز کی بحالی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا مسلم لیگ ججز کو بحال کراکے انہیں عدالتوں تک خود چھوڑنے جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اسلام آباد ہوٹل میں ہوا جس میں پارٹی کے سربراہ میاں محمد نواز شریف پارٹی کے صدر میاں شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق، سیکرٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا، سیکرٹری اطلاعات احسن اقبال، پارٹی کے سینئر نائب صدر مخدوم جاوید ہاشمی اور دیگر کامیاب امیدواروں نے شرکت کی۔ میاں نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال، حکومت سازی، ججز کی بحالی، عدلیہ کی آزادی اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ اور انتخابات میں حاصل ہونے والی نشستوں سمیت کئی اہم امور پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ مسلم لیگ (ق) کے سابق امیدواروں اور آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے لئے رابطہ کیا ہے اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ 18 فروری کے روز منتخب نشستوں اور علاقوں میں دھاندلی کی گئی تاہم میڈیا اور مبصرین کی بڑی تعداد نے آخری وقت پر مجموعی دھاندلی کوروک دیا۔ اجلاس میں پارلیمانی کمیٹی نے میاں نواز شریف کو قومی اسمبلی کا پارلیمانی لیڈر جبکہ شہباز شریف کو پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کا پارلیمانی لیڈر بھی منتخب کیا اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ حکومت سازی کیلئے پارٹی کے کسی بھی سیاسی جماعت سے مذاکرات معزول چیف جسٹس اور دیگر ججز کی بحالی کے لئے مشروط ہونگے اور مسلم لیگ (ن) ججز کی بحالی کے لئے کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی کمیٹی نے میاں نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں میاں نواز شریف اور شہباز شریف کو پارلیمانی لیڈر منتخب کرنے کی تجویز چوہدری نثار علی خان نے پیش کی جو کمیٹی کے اراکین نے متفقہ طور پر منظور کرلی۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) نے صدر پرویز مشرف سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر صدارت کے عہدہ سے مستعفی ہوجائیں اگر دیگر سیاسی جماعتوں نے ججز کی بحالی کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے مئوقف کی تائید نہ کی تو مسلم لیگ (ن) حکومت سازی کی بجائے اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کو ترجیح دے گی۔ اجلاس میں تہمینہ دولتانہ، پیر صابر شاہ، سردار مہتاب عباسی اور خواجہ سعد رفیق نے بھی شرکت کی۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|