واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


نواز شریف کی جلا وطنی کے خلاف پٹیشن

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-09-07, 03:48 PM   #1
Senior Member
 
چاچا کمال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
کمائي: 7,523
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default نواز شریف کی جلا وطنی کے خلاف پٹیشن

نواز شریف کی جلا وطنی کے خلاف پٹیشن

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جلا وطنی کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی ہے۔
ممتاز ماہر قانون فخرالدین جی ابراہیم کے ذریعے دائر کی گئی آئینی درخواست میں تیرہ افراد اور اداروں کو فریق بنایا گیا ہے اور سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ حکام کو نواز شریف کو وطن واپس لانے اور عدالت کے سامنے پیش کرنے کی ہدایات جاری کرے۔
وقتِ اشاعت: Tuesday, 11 September, 2007, 07:56 GMT 12:56 PST




یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں

نواز شریف کی جلا وطنی کے خلاف پٹیشن

شہزاد ملک
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد





نواز شریف کو پاکستان آمد کے چند گھنٹے بعد سعودی عرب روانہ کر دیا گیا تھا
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جلا وطنی کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی ہے۔
ممتاز ماہر قانون فخرالدین جی ابراہیم کے ذریعے دائر کی گئی آئینی درخواست میں تیرہ افراد اور اداروں کو فریق بنایا گیا ہے اور سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ حکام کو نواز شریف کو وطن واپس لانے اور عدالت کے سامنے پیش کرنے کی ہدایات جاری کرے۔


نواز شریف آمد، گرفتاریاں اور تشدد
نیب کی طرف سے گرفتاری کے مناظر
جہاز سے روال لاؤنج تک
نواز شریف آمد کی تیاریاں اور گرفتاریں
جلاوطنی سے فیصلہ: خصوصی ضمیمہ
ہمارے رپورٹرز نے کیا دیکھا

سپریم کورٹ کے تئیس اگست کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے، آئینی درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عدالت نے قرار دیا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مسلم لیگ نواز کے صدر میاں شہباز شریف پاکستان کے شہری ہیں اور آئین کی آرٹیکل پندرہ کے تحت ان کو وطن واپس آنے سے نہیں روکا جا سکتا اور وفاقی حکومت، چاروں صوبائی حکومتوں کو ہدایت دی تھی کہ شریف برادران کی وطن واپسی میں کسی بھی نوعیت کی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔

آئینی درخواست میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو سعودی عرب بھیج کر متعلقہ حکام توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں، اس لیے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

درخواست کے مطابق متعلقہ حکام کو آئین کی دفعہ ایک سو نوے کے تحت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنانا چاہیے تھا لیکن وہ اس کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی ’صریحاً خلاف ورزی‘ کے پسِ پردہ محرک صدر جنرل پرویز مشرف ہیں۔
آئینی درخواست فریق بنائے جانے والے تیرہ اداروں میں وفاقِ پاکستان، صوبہ پنجاب بذریعہ چیف سیکریٹری، وزیر اعظم شوکت عزیز، وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ، وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیرپاؤ، آئی جی پنجاب احمد نسیم، چیئرمین نیب نوید احسن، سی سی پی او راولپنڈی مروت شاہ، نیب کے اہلکار کرنل (ریٹائرڈ) افضل، ڈی جی رینجرز میجر جنرل ہارون، ڈی جی ایف آئی اے طارق پرویز، چیئرمین پی آئی اے ظفر اے خان اور ڈی جی سول ایوی ایشن فاروق رحمت اللہ شامل ہیں۔

اس آئینی درخواست کے ساتھ لارڈ نذیر احمد کا بیانِ حلفی بھی داخل کروایا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ میاں نواز شریف کے ہمراہ لندن سے اسلام آباد آئے تھے اور پھر حکام نے انہیں زبردستی سعودی عرب بھجوا دیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکنِ قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف نے آئین کے آرٹیکل دو سو چار کے تحت سپریم کورٹ میں پیر کو ایک درخواست دائر کی تھی جس میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ وہ حکومت کو میاں نواز شریف کو ملک بدر کرنے سے روکے اور وہ نواز شریف اور شہباز شریف کی واپسی سے متعلق اپنے تئیس اگست دو ہزار سات کے فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔
جس وقت درخواست دائر کی گئی اس وقت تک نواز شریف کو سعودی عرب ملک بدر نہیں کیا گیا تھا اور لیگی قیادت کے مطابق نواز شریف کی جلا وطنی کے بعد وہ غیر موثر ہو گئی تھی۔

منگل کے روز دائر کی آئینی پٹیشن کے دو درخواست دہندگان میں پاکستان مسلم لیگ نوار اور خود سابق وزیر اعظم نواز شریف شامل ہیں۔

بعدازاں سپریم کورٹ کے باہر اخباری نمائندوں سےگفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں خواجہ آصف اور حمزہ شہباز نے میاں نواز شریف کو زبردستی ملک بدر کرنے کے حکومتی اقدام کو سپریم کورٹ کے فیصلے کو صریحاً خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اُن کے قائد کو اغوا کیا گیا ہے اور وہ ذمہ دار افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کروائیں گے۔

انہوں نے حکومت کے اس موقف کو غلط قرار دیا جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف اپنی مرضی سے سعودی عرب گئے ہیں۔

لارڈ نذیر احمد نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ انہوں نے اپنے بیان حلفی میں کہا ہے کہ نواز شریف کو پیر کے روز زبردستی بیرون ملک بھیجا گیا۔

جب اُن سے پوچھا گیا کہ آیا آپ کا یہ اقدام کسی دوسرے ملک کے معاملات میں مداخلت نہیں تو انہوں نے کہا کہ وہ دوہری شہریت رکھتے ہیں اس لیے انہوں نے بطور پاکستانی اپنا بیان حلفی عدالت میں جمع کروایا ہے۔

جب اٹارنی جنرل ملک قیوم سے میاں نواز شریف کو ملک سے باہر بھیجنے کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ان کی جن سرکاری اہلکاروں سے بات ہوئی ہے ان کے مطابق میاں نواز شریف اپنی مرضی سے سعودی عرب گئے ہیں۔

b b c
چاچا کمال آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, پاکستان, پاکستانی, ڈاٹ, وزیراعظم, لندن, نواز شریف, اللہ, اردو, اسلام, اعلیٰ, اغوا, خلاف, خان, خصوصی, دوست, درخواست, سپریم, عدالت, صفحہ, صوبہ, صوبائی, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پنجاب نے ہفتہ وار دو چھٹیاں ختم کردیں جاویداسد خبریں 2 14-11-10 08:10 AM
ججز کی بحالی کیلئے پارلیمنٹ میں قرارداد رکوانے کیلئے دائر پٹیشن خارج ابو کاشان خبریں 0 25-04-08 03:01 PM
مجوزہ قرارداد کے خلاف پٹیشن خارج محمدعدنان خبریں 0 25-04-08 02:09 PM
ججز کی پارلیمنٹ سے بحالی کیخلاف ہائیکورٹ میں پٹیشن عبدالقدوس خبریں 0 24-04-08 01:21 PM
بارہ مئی واقعے کے پٹیشنر لاپتہ چاچا کمال خبریں 4 29-07-07 04:31 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:22 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger