نواز - بینظیر ملاقات بے سود ہے، ججوں کی بحالی کے مخالف نہیں، فضل الرحمن
نواز - بینظیر ملاقات بے سود ہے، ججوں کی بحالی کے مخالف نہیں، فضل الرحمن
ڈیرہ اسماعیل خان(جنگ نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے عام انتخابات کے بائیکاٹ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا‘ ہمیں بائیکاٹ پر مجبور نہ کیا جائے‘ ججوں کی بحالی کی مخالفت نہیں کی‘ اس حوالے سے ہمارے موقف کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔ سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور بے نظیر بھٹو کی ملاقات اور رابطے بے سود ثابت ہونگے۔ اس کے ملکی سیاست پر کوئی مثبت اثرات مرتب ہوتے نظر نہیں آرہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو ڈیرہ اسماعیل خان میں نواب حیدر خان علی زئی کی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے آٹھ جنوری کے انتخابات کے بائیکاٹ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ہم عوام کے ووٹ کے ذریعے ان کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور بائیکاٹ کرکے اس حق سے محروم نہیں ہونا چاہتے ‘ہمیں بائیکاٹ پر مجبور نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی بحالی کے سلسلے میں ہم مثبت رائے رکھتے ہیں اور انتخابات کے بعد اس پر بات کی جائے گی لیکن ہماری جماعت کے موقف کو توڑ مروڑ کر منفی انداز میں پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کی اب تک کی کارکردگی غیر تسلی بخش رہی ہے اور ان نگرانوں کی موجودگی میں انتخابات کا آزادانہ و منصفانہ انعقاد خام خیالی ہے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|