واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


نوازشریف تنہا فیصلے نہ کریں،جماعت اسلامی کو انتخاب لڑنے پر آمادہ کررہے ہیں،فضل الرحمن

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-12-07, 09:42 AM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,570
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default نوازشریف تنہا فیصلے نہ کریں،جماعت اسلامی کو انتخاب لڑنے پر آمادہ کررہے ہیں،فضل الرحمن

نوازشریف تنہا فیصلے نہ کریں،جماعت اسلامی کو انتخاب لڑنے پر آمادہ کررہے ہیں،فضل الرحمن

پشاور (مانیٹرنگ سیل /جنگ نیوز) مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل کا اتحاد قائم رکھنا چاہتے ہیں اور جماعت اسلامی کو انتخابات میں حصہ لینے کے لئے قائل کریں گے،نوازشریف تنہافیصلے نہ کریں، پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا ہمارا کسی سے انتخابی اتحاد کا ارادہ نہیں اور مقامی سطح پر ہم نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی اجازت دیدی ہے، اس وقت مکمل شفاف انتخابات کی توقع رکھنا درست نہیں ہم نے انتخابی نشان کے لئے باقاعدہ درخواست دی ہے ۔ انہوں نے میاں نواز شریف پر واضح کیا کہ وہ تنہا فیصلے نہ کریں قوم کی خواہش کو بھی مدنظر رکھیں مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد امجد خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے یو آئی کتاب کے نشان پر ہی الیکشن لڑے گی۔ مجلس عمل خصوصاً جے یو آئی کے امیدواروں سے کہا ہے کہ وہ انتخابی مہم تیز تر کر دیں وقتی خبروں پر توجہ نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کو یہی مشورہ دیں گے کہ وہ انتخابی میدان میں اتریں تاکہ ماضی میں جبر کے ساتھ غلط فیصلہ کرنے والوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔ آن لائن کے مطابق انہوں نے کہا میری اے پی ڈی ایم کی کمیٹی سے ملاقات ہوئی ہے،جس میں ان کوانتخابات میں حصہ لینے کے لئے قائل کرنے کی کوشش کی ہے شاید اس کے بہتر نتائج برآمد ہوں۔ انہوں نے کہاکہ قبائلی علاقوں میں پولیٹیکل پارٹی ایکٹ رائج کرنے کی بات احتیاط سے کی جائے کیونکہ قبائلیوں کو اعتماد میں لئے بغیر ان پر کوئی فیصلہ زبردستی نہیں ٹھونسا جا سکتا۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو چکے ہیں اب اگر وہ بائیکاٹ کرتے بھی ہیں تو ان کے بائیکاٹ سے یہ تاثر ثابت ہوگا کہ ان کا بائیکاٹ کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل قائم ہے اور ہمیشہ مشاورت کا راستے اختیار کریں گے ، انہوں نے کہاکہ تمام رہنماؤں کو ہر بات سوچ سمجھ کر کرنی چاہئے ۔جے یو آئی اکیلی نہیں ایم ایم اے میں شامل دیگر جماعتیں اتحاد چاہتی ہیں اس لئے ابھی تک واضح موقف اختیار نہیں کیا۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بائیکاٹ کا فیصلہ متفقہ ہوتا تو موثر ہوتا۔
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
نیوز, نواز شریف, مکمل, مقابلہ, اسلامی, جواب, خلاف, خان, درخواست


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
فیصلوں کا احترام نہیں کیا جار ہا،حکومت چاہتی ہے تو عدالتیں بند کر دیتے ہیں،چیف جسٹس جاویداسد خبریں 0 18-09-10 03:15 PM
لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہوئی تو فیصلہ کن مرحلہ شروع کرسکتے ہیں،نوازشریف ھارون اعظم خبریں 6 05-05-10 07:26 PM
سابقہ فوجی مسلح افواج کا قابل فخر اور قیمتی اثاثہ ہیں،لیفٹیننٹ جنرل شفاعت عبدالقدوس خبریں 0 14-04-08 10:17 AM
امپائرز کا فیصلہ اٹل نہیں،کھلاڑیوں کو تین اپیلوں کا حق دے دیا گیا خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 05-01-08 10:47 AM
مسلمان حکمران انصاف سے فیصلے کریں،نوجوان دشمن قوتوں کے الہ کار نہ بنیں،خطبہ حج خرم شہزاد خرم خبریں 0 19-12-07 08:29 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:46 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger