واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


نجی ٹی وی چینل کا سابق وزیر اعظم پر توہین آمیز رویہ اختیار کرنے اور رپورٹنگ ٹیم کو حبسِ بے جا میں رکھنے کا الزام

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-01-08, 09:46 AM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,570
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default نجی ٹی وی چینل کا سابق وزیر اعظم پر توہین آمیز رویہ اختیار کرنے اور رپورٹنگ ٹیم کو حبسِ بے جا میں رکھنے کا الزام

نجی ٹی وی چینل کا سابق وزیر اعظم پر توہین آمیز رویہ اختیار کرنے اور رپورٹنگ ٹیم کو حبسِ بے جا میں رکھنے کا الزام

نجی ٹی وی چینل کا سابق وزیر اعظم پر توہین آمیز رویہ اختیار کرنے اور رپورٹنگ ٹیم کو حبسِ بے جا میں رکھنے کا الزام



اسلام آباد (نمائندہ جنگ) نجی ٹیلی وژن چینل نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف پر ایک انٹرویو کے دوران توہین آمیز رویہ اختیار کرنے اور رپورٹنگ ٹیم کو حبس بے جا میں رکھنے کا الزام عائد کیا ہے۔ یہاں ایک مقامی ہوٹل میں ٹی وی چینل بزنس پلس کے ڈائریکٹر نیوز رانا مبشر رحیم ڈائریکٹر کرنٹ افیرز جیسمین منظور اور بیورو چیف اسلام آباد صباء جمال نے میاں نواز شریف کے رویئے کیخلاف ایک پریس کانفرنس کی جس میں بتایا گیا کہ میاں نواز شریف نے انٹرویو کے دوران رپورٹنگ ٹیم کے سوالات پر غصہ میں آ کر توہین آمیز زبان استعمال کی۔ رپورٹنگ ٹیم سے انٹرویو کی ٹیپیں زبردستی چھین لی گئیں جس کے بعد حبس بے جا میں رکھ کر رپورٹنگ ٹیم سے اپنی مرضی کا دوبارہ انٹرویو کروایا گیا۔ ڈائریکٹر نیوز رانا مبشر رحیم نے کہا کہ 2جنوری کو بزنس پلس کی ٹیم انکی رہائشگاہ رائے ونڈ خصوصی انٹرویو کیلئے پہنچی۔ میاں نواز شریف سے خصوصی انٹرویو کا ٹائم انکے ایک ایڈوائزر شیراعظم نے طے کروایا تھا۔ ڈائریکٹر نیوز رانا مبشر نے کہا کہ میں نے میاں صاحب سے تین چار سوالات کئے جو کہ عام نوعیت کے سوالات تھے۔ ان سوالات پر میاں صاحب غصے میں آ گئے۔ رانا مبشر نے کہا کہ اس جواب کے وقت انہوں نے جو زبان استعمال کی وہ انتہائی توہین آمیز ہے اور ناقابل بیان ہے۔ دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کے پریس ریلیز کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ نجی ٹی وی چینل کے ڈائریکٹر نیوز اور دیگر عملے کے ساتھ میاں نواز شریف اور پرویز رشید کا غیر مناسب سلوک قابل مذمت ہے، واقعہ کا فوری نوٹس لیا جائے اور نواز شریف اور پرویز رشید کیخلاف ٹی وی ٹیپ چھیننے کا مقدمہ درج کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مسلم لیگی رہنماؤں کا اگر آج میڈیا کے ساتھ یہ رویہ ہے تو یہ اقتدار میں آکر کیا کریں گے۔ انہوں نے ٹی وی چینل کے عملے کے ساتھ اپنی دلی ہمدردیوں کا اظہار کیا۔
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
وزیر, وزیراعظم, نیوز, چینل, نواز شریف, آج, الزام, جواب, خصوصی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
توہین آمیز رپورٹ,,,, sahj عمومی بحث 1 05-12-09 12:29 PM
قانون توہین رسالت اور حدود آرڈینینس امتیازی ہیں ؟؟؟؟؟؟؟؟ احمدنواز سیاست 0 04-11-09 10:52 AM
پس پردہ قوتیں پیپلز پارٹی توڑنے کی کوشش کریں گی، این ڈی خان خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 11:07 AM
سرحد میں خاتون سمیت 5خود کش حملہ آور تیار،سیکورٹی ہائی الرٹ عبدالقدوس خبریں 0 15-12-07 09:07 AM
جیو ٹی وی کی انتظامیہ کی جانب سے پیمرا آرڈیننس تسلیم کرنے اور انڈر ٹیکنگ پر دستخط کے بعد نشریات بحال کردی جائیں گی، نثار میمن خرم شہزاد خرم خبریں 0 10-12-07 11:44 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:52 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger