ناظم کراچی کا9اپریل کے ہلاک شدگان کے ورثاکیلئے امداد کا ا علا ن
ناظم کراچی کا9اپریل کے ہلاک شدگان کے ورثاکیلئے امداد کا ا علا ن
ناظم کراچی کا9اپریل کے ہلاک شدگان کے ورثاکیلئے امداد کا ا علا ن
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ناظم کراچی سید مصطفی کمال نے 9 اپریل کے واقعے میں ہلاک ہونیوالے 6 افراد کے ورثاکو 2 لاکھ روپے فی کس اورجیو ٹیلیوژن کی زخمی ہونے والی کیمرہ پرسن لالہ رخ کو علاج کیلئے 50 ہزار روپے دینے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ9اپریل کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ہفتہ کو شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر گلستان جوہر کی کامران چورنگی پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے ناظم کراچی نے کہاکہ کراچی کے حالات کے خراب کرنے کیلئے دشمن قوتیں حرکت میں رہتی ہیں،کراچی پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے کراچی کا امن خراب ہوگا توسارے پاکستا ن کاامن خراب ہوگااورملک کومعاشی اور دیگر نقصان ہوگا لہٰذا کراچی میں جس قدر امن کی ضرورت ہے پاکستان کے کسی دوسرے شہر میں اتنی نہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونیوالوں کے ورثا کو فوری امداد کے طورپرسٹی گورنمنٹ 2 ،2 لاکھ روپے فی کس جاری کر رہی ہے، گاڑیوں کے نقصان کا سروے کا کام شروع کردیا گیا ہے اورسٹی گورنمنٹ اپنے طور پر ان کی مدد کرنے پر غور کر یگی جبکہ حکومت سندھ سے بھی متاثرین کو امداد دینے کی درخواست کی جائیگی۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|