واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


نادید ہ طاقتیں سازش کر رہی ہیں،صدر کو نہ ہٹاسکے تو دونوں اتحاد ی لانڈ ھی ج

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-06-08, 09:43 PM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,770
کمائي: 2,338,605
شکریہ: 17,726
12,225 مراسلہ میں 28,393 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default نادید ہ طاقتیں سازش کر رہی ہیں،صدر کو نہ ہٹاسکے تو دونوں اتحاد ی لانڈ ھی ج

نادید ہ طاقتیں سازش کر رہی ہیں،صدر کو نہ ہٹاسکے تو دونوں اتحاد ی لانڈ ھی ج

نادید ہ طاقتیں سازش کر رہی ہیں،صدر کو نہ ہٹاسکے تو دونوں اتحاد ی لانڈ ھی جیل میں ہو نگے،زرداری
لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف اور ہمارے سفر کو اگر کامیابی حاصل ہو گئی تو صدر کی جگہ جلد خالی ہوجائے گی ورنہ ہم دونوں لانڈھی جیل میں ہونگے اور ہم اب جیل جانا نہیں چاہتے۔ وہ ہفتے کو نوڈیرو ہاؤس میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر خون کا عطیہ دینے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ جس طرح شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے نام پر ایک کارکن یوسف رضا گیلانی کو وزیراعظم بنایا ہے اس طرح بہت جلد پارٹی ایک ورکر کو بلا کر ملک کی صدر بنائے گی انہوں نے کہا کہ شہیدوں کی راہ پر چلنے والے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں ہم قتل نہیں ہوئے بلکہ شہید ہوئے ہیں اور امر بن جاتے ہیں جبکہ پارٹی مخالف زندہ رہنے کے باوجود مرے ہووؤں میں شمار ہوتے ہیں سالگرہ کے موقع پر اپنا لہو دیکر شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے فلسفے کی یاد تازہ کر دی ہے ان کی شہادت ہمارے لئے مشعل راہ ہے اور ہم ان سے رہنمائی حاصل کر رہے ہیں تاکہ آئندہ نسلیں یہ لکھیں کہ ان کے بیٹوں اور بیٹیوں نے لہو دیکر ثابت کر دیا ہے کہ یہ بازی خون کی بازی ہے اور ہر گھر سے بھٹو نکلیں گے آج بھی مچھر کالونی کراچی، لاڑکانہ، کشمیر، وانا اور نوڈیرو کا بھٹو زندہ ہے ہم مر کر بھی زندہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہید بے نظیر بھٹو کے ضلع لاڑکانہ اور نوڈیرو کو بھی مثالی ضلع اور علاقہ بنائیں گے۔ یہ عمل دوسرے ضلعوں کیلئے بھی جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میاں نواز شریف سے مذاکرات نہیں بلکہ ان سے ریلیشن شپ ہے اور یہ مزید بڑھ رہی ہے اور آگے چل کر یہ بھی ہو سکتا ہے کہ میں لاہور میں گورنر ہاؤس میں قیام کرنے کے بجائے ان کے گھر ہی رہائش اختیار کروں انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت یہ نہیں بتا سکتے کہ پرویز مشرف کس طرح جا رہے ہیں وقت آنے پر خود پتہ چل جائے گا۔ آصف زرداری نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے موقع پر میں نے پاکستان چاہئے کا نعرہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی خواہش کے مطابق لگایا تھا کیونکہ وہ پاکستان کی حامی تھیں اور اسی کے لئے اپنی جان قربان کر دی۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, وزیراعظم, نواز شریف, موقع, مشعل, آج, آصف زرداری, بے نظیر, جیل, جواب, جلد, خون, ذوالفقار, ذوالفقار علی بھٹو, سفر, سالگرہ, علی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
فیصلوں کا احترام نہیں کیا جار ہا،حکومت چاہتی ہے تو عدالتیں بند کر دیتے ہیں،چیف جسٹس جاویداسد خبریں 0 18-09-10 03:15 PM
میں ہوں دھوپ اور تو سایا ہے سب کہنے کی باتیں ہیں خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 1 02-12-09 10:40 AM
وہ ظلمتیں ھیں کہ شاید قبول شب بھی نہ ہوں The Great احمد فراز 0 28-08-09 10:28 PM
پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کا حفاظتی انتظام موثر ہے ،عالمی ادارے معترف ہیں،صدر پرویز خرم شہزاد خرم خبریں 0 19-12-07 08:34 AM
عوام ترقیاتی عمل جاری رکھنے والوں کو ووٹ دیں،صدر پرویز عبدالقدوس خبریں 0 18-12-07 07:56 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:12 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger