میڈیا پر پابندیاں ختم اور صحافیوں کو رہا کیا جائے،عالمی تنظیم
میڈیا پر پابندیاں ختم اور صحافیوں کو رہا کیا جائے،عالمی تنظیم
پیرس (رضا چوہدری/نمائندہ جنگ)صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرنے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ میڈیا پر عائد پابندیاں ختم کرے اور گرفتار صحافیوں کو فوری رہا کرے۔تنظیم کے ایشیاء ڈیسک کے انچارج ویساں بھرسل نے پیرس میں واقع ہیڈ آفس میں جنگ سے گفتگو کے دوران صدر جنرل پرویز مشرف کی حکومت کی طرف سے پاکستان میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا خصوصی طور پر جیو کی نشریات کی بندش اور صحافیوں کی طرف سے احتجاج کے دوران ان کو تشدد کا نشانہ بنانے اور گرفتار یوں کی شدیدمذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ میڈیا پر پابندیاں فوری طور پر واپس لی جائیں گرفتار صحافیوں کو رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صحافتی امور سرانجام دینا انتہائی مشکل ہوچکا ہے رواں سال میں دنیا بھر میں صحافیوں پر سب سے زیادہ تشدد پاکستان میں ہوا اس طرح رپورٹرزود آؤٹ بارڈرکی 2007کی سالانہ رپورٹ میں پاکستان صحافیوں کے قتل تشدد اور پابندیوں کے لحاظ سے سر فہرست ہوگا جس کی وجہ سے اسے ریڈ کلئیرقرار د یئے جانے کا امکان ہے۔ انہوں نے صدر پرویز مشرف پر زور دیا کہ پاکستان میں میڈیا پر عائد پابندیوں کا فوری خاتمہ کیا جائے گرفتار صحافیوں کو رہا کیا جائے اور الیکٹرانک میڈیا کی نشریات بحال کی جائیں۔ پاکستان پریس کلب فرانس کے صدر زائد نقوی، جنرل سکرٹری ایم اے صغیر اور ارکان چوہدری محمد حسین نے بھی اپنے بیانات میں پاکستان میں میڈیا پر پابندیوں اور الیکٹرانک میڈیا کی نشریات کی بندش کوملک کے اندر اور باہر دیار غیر میں پاکستانیوں کو اندھیرے میں رکھنے کی کوشش قرار دیا ہے۔سینیئرصحافیوں منظور جنجوعہ اور رضا چوہدری نے بھی اپنے بیانات میں میں انہی خیالات کا اظہار کیا ہے۔ اس کے علاوہ فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ شخصیات جن میں پی پی پی کے خان زائد خاں، طاہر اقبال ،پی ایم ایل (ن) کے اختر بٹ، عوامی تحریک کے راؤ خلیل احمد اور ادارہ منہاج القران کے چوہدری محمد سعید نے بھی جیو نشریات کی بندش کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|