میڈیا پر پابندیاں:امریکا و برطانیہ پاکستان کی امداد بند کر دیں،ہیومن رائٹس واچ
میڈیا پر پابندیاں:امریکا و برطانیہ پاکستان کی امداد بند کر دیں،ہیومن رائٹس واچ
نیو یارک (جنگ نیوز) ہیومن رائٹس واچ نے پاکستان میں ایمر جنسی کے خاتمے ،آئین و عدلیہ کی بحالی،میڈیا پر پابندیاں اور برطرف چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت دیگر تمام ججوں کی نظر بندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اورامریکہ اور برطانیہ سے کہا گیا ہے کہ مذکورہ اقدامات تک پاکستان کی فوجی و اقتصادی امدادبند کر دی جائے ۔ یہ بات یہاں ہیومن رائٹس واچ کی طرف سے جاری بیان میں کہی گئی ہے تنظیم کے ایشیاء کے لئے ڈائریکر بریڈ ایڈ مز نے کہا یہ بات افسوس ناک ہے کہ پاکستان میں سابق چیف جسٹس اور دیگر ججوں اور ان کے رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند رکھ کر صدر پرویز مشرف انہیں سزا دے رہے ہیں صدر پرویز مشرف کو ججوں کے ساتھ اس قسم کا رویہ ختم کر دینا چاہیے اور تمام نظر بند ججوں اور ان کے اہل خانہ کو فوری رہا کیا جائے۔بیان میں ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت نے کہا تھا کہ ججز اپنے گھروں سے نکلنے کے لئے آزاد ہیں وہ آزادانہ نقل و حرکت کر سکتے ہیں تاہم اس کے باوجود ججز کالونی میں موجود ججوں نے بتایا ہے کہ انہیں زبردستی نظر بند رکھا جارہا ہے اور حکومت اس حوالے سے سچ نہیں بول رہی ۔ تنظیم نے جسٹس بھگوان داس کے حوالے سے بتایا ہے کہ انہیں اور ان کے ساتھ دیگر ساتھی ججوں کو کمپاؤنڈ کے اندر کی حد تک نقل و حرکت کی اجازت ہے جبکہ برطرف چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور ان کے اہل خانہ اپنے گھر میں بدستور قید ہیں ۔ ہیومن رائٹس واچ کے مطابق لاہور میں نظر بند جج جسٹس خلیل الرحمن رمدے نے بتایا کہ جب انہوں نے گھر سے نکلنے کی کوشش کی تو خفیہ ایجنسی کے ایک کرنل نے انہیں بتایا کہ آپ کی رہائی کے لئے ان کے پاس کوئی آرڈر نہیں ہے ۔ تنظیم نے سپریم کورٹ کے وکیل اطہر من اللہ کو بھی رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بیان میں عالمی برادری خصوصاً امریکہ پر زور دیا ہے کہ صدر پرویزمشرف سے نظر بند ججوں کی رہائی اور ان کی بحالی کا مطالبہ کیا جائے اور امریکہ اور برطانیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان پر اس وقت تک فوجی و اقتصادی امداد پر پابندیاں عائد کی جائیں جب تک ملک میں فوری طور پر آئین و عدلیہ کو بحال ، ایمر جنسی کا خاتمہ ، میڈیا پر پابندیاں ختم اور سیاسی قیدیوں و نظر بند ججوں کو رہا نہیں کیا جاتا۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|