مہاجر قومی موومنٹ کے رہنما شریف خان لاہور میں قتل
مہاجر قومی موومنٹ کے رہنما شریف خان لاہور میں قتل
لاہور (نمائندہ جنگ) ٹاؤن شپ کے علاقہ سیکٹر اے ون میں نامعلوم افراد نے مہاجر قومی موومنٹ کے سرگرم رہنما 40 سالہ شریف خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ کھوکھرا پار نمبر 5 کراچی کے رہائشی شریف خان نے ڈھائی سال قبل کمرشل ایریا سیکٹر اے ون ٹاؤن شپ میں کرائے پر گھرلیا تھااوربیوی اور دوبیٹیوں کے ہمراہ رہتے تھے، گزشتہ شام شریف خان حکیم کی دکان پر بیٹھے تھے کہ موٹر سائیکل سوار دو افراد آئے اور حکیم سے دوسری طرف ہٹنے کو کہا اور فائرنگ کرکے شریف خان کوموقع پر قتل کردیا۔ مقتول کو تین گولیاں لگیں مقتول کی اہلیہ بشری نے الزام لگایا ہے کہ شریف خان کو ایم کیو ایم الطاف گروپ نے قتل کروایا ہے تاہم مقتول کے کراچی میں مقیم 6 بھائیوں کے آنے پر مقدمہ درج کروایاجائے گا۔ پولیس کے مطابق مقتول کراچی میں مہاجر قومی موومنٹ کیلئے کام کرتے تھے ۔ لاش مردہ خانے میں جمع کرا دی گئی ہے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|