| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مراسلات: 54
کمائي: 1,591
شکریہ: 0
27 مراسلہ میں 61 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
مولانا مصوّر مرحوم کے خزانہ ء کلام کی بازیافت
![]() ڈلاس، ٹیکساس: جستجو میڈیا، کراچی، پاکستان، نے اپنے ایک بیان میں یہ انکشاف کیا ہے کہ مولانا محمد ابوبکر مصور، جنہیں احسن مارہروی مرحوم نے "ترجمان فطرت" کا لقب عطا کیا تھا، انکا اب تک جدید اردو دانوں کی نظروں سے پوشیدہ خزانہ ء کلام امریکہ میں مقیم مصور خاندان کی مساعدت سے بازیافت کیا گیا ہے۔ بیسویں صدی کے اوائل کا یہ دل چسپ، فلسفیانہ اور روایتی اخلاقی اقدار سے بھرپور کلام، ایک ویب کتاب "کائنات کلام و نقوش مصور" کی شکل میں فوری طور پر شائع کردیا گیا ہے۔ منتخبہ کلام کا کاغذی مطبوعہ ورژن اس برس کے آخرتک شائع کردیا جائے گا۔ اردو کلاسیکی شاعری کی یہ تحریریں اُس اتھل پتھل کے دور میں تخلیق کی گئیں، جب کہ برصغیر ہندوستان میں صنعتی انقلاب، برطانیہ سے آزادی کی تحریک، اور دوقومی نظریہ پر مبنی سماجی کشمکش جاری تھی، اور روایتی اخلاقی اقدار روبہ زوال تھیں۔ اس مضطرب عرصہ ء حیات میں ادبا اور شعراء کرام نے اپنے اپنے قلم سے تعلیمی اور تبلیغی جہاد جاری رکھا۔ جستجو میڈیا، کراچی، پاکستان نے اس کلام کو محترمہ راشدہ حفیظ صدّیقی مصور، ڈلاس ٹیکساس، اور گوگل کی اعانت سے ویب پر پیش کیا ہے۔ اسے گوگل کے مندرجہ یوآرایل پتہ پر دیکھا جاسکتا ہے: ۔۔ Justuju - Musavvir Poetry کلام مصوّر مولانا محمد ابوبکر مصور 1980-- ۔۔ 1900 کا یہ کلام دنیا بھر کے اردودانوں، طلباء، اور محققین کے لیے ایک گنجینہ ء بے بہا کی حیثیت رکھتا ہے۔ جناب مولانا مصوّر کے چند منتخب اشعار یہاں پیش خدمت ہیں: عشق کی ہر افتادگی، ہوگئی باعثِ عروج یوسف دل مرا گرا، لیکے فلک کو چاہ میں فقط اک گریہء حسرت ہے اپنے غمگسارون میں اسی کو بیکسی میں مونس و ہمدم سمجھتے ہیں اشک کی طرح گرایا ہو جسے دنیا نے وہی انسان یہاں پیکرِ عظمت کیوں ہو ساکنِ کشتیء ایماں ہے تو پھر اے ناخدا بحرِ طوفان خیز میں بھی حسرتِ ساحل نہ ہو ہنس رہے ہیں گریہء شبنم پہ گُل شاد کیسے فطرتِ ناشاد ہو مصور باغ عالم کی بہت کچھ سیر کی ہمنے نظر آئی ہمیں تو بے ثباتی ہرگل تر میں ہر ایک قلب کی دھڑکن میں ہے یہی کھٹکا سکونِ دل تو مرا وجہ اضطراب نہیں جو وجود اسکا مانتے ہی نہیں اپنی ہستی کو جانتے ہی نہیں جہاں میں ہیں جنھیں حاصل عروج ہستی کے بشر وہ خاک میں آخر ملائے جاتے ہیں کیا پوچھتے ہو تم حسن بیاں کیا دیکھتے ہو تم رنگ زباں ہے یہ بھی کمال مصور کا تصویرمیں رنگ جو بھرتے ہیں اور سب کچھ مانگتا ہے تجھ سے تجھکوچھوڑکر تجھ سے تجھکومانگ لے یہ ہمّتِ سائل نہیں روشن چراغ اس سے مری زندگی کا ہے ناصح کریگا کیا مرے دل کی بجھاکے آگ عقل و دانش کے حجابوں ہی میں پوشیدہ رہی روح آنکھوں کو نظر آئی نہ عریا ں آ ج تک کرتی ہے رقص ہردم اہل زمیں کی قسمت اے آسمان تیری تاروں بھری جبیں پر * * * * |
|
|
|
| Hashims کا شکریہ ادا کیا گیا | shafresha (16-03-09) |
|
|
#2 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
Hashims بھائی بہت بہت شکریہ!
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| com, Justuju Media, Kalaame Musavvir, poetry, کلام مصور، راشدہ حفیظ, کمال, گوگل, ویب, انسان, امریکہ, اردو, اشعار, بھائی, دل, زندگی, سیر, شاعری, عالم, صدی |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| کم وقت میں زیادہ سے زیادہ دھاگوں تک رسائی کیسے ممکن ہو | بزم خیال | تجاویز اور شکایات | 15 | 25-11-11 09:40 PM |
| منتظر الزیدی پر تشدد کرکے زبردستی وزیراعظم کے نام معافی نامہ لکھوایا گیا ۔ عودے الزیدی | چیتا چالباز | خبریں | 4 | 02-08-11 11:06 PM |
| بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے آئر لینڈ کے مزید دو سینئر پادری مستعفی | گوہر | گپ شپ | 1 | 27-12-09 04:04 AM |
| ہمارا اصول یہ ہے کہ ہمارا کوئی اصول نہیں | فیصل ناصر | عمومی بحث | 36 | 08-10-09 04:03 AM |
| صدر پرویز کی زیر صدارت اجلاس، ایمرجنسی جاری رکھنے کا اصولی فیصلہ | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 14-11-07 03:06 PM |