| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,264
شکریہ: 24,741
15,345 مراسلہ میں 39,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
عراق میں سابق امریکی صدر جارج بش پر جوتا پھینکنے والے عراقی صحافی کی عزت افزائی کے لیے ایک فنکار نے جوتے کا مجسمہ تیار کیا ہے جس کی عراق کے سابق صدر صدام حسین کے آبائی شہر تکریت میں نقاب کشائی ہوئی ہے۔
یہ مجسمہ عراق کے فنکار لیث العامر نے بنایا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ یہ کوئی سیاسی کام نہیں بلکہ عراقیوں کے لیے یہ ایک فخر کا ذریعہ ہے۔ تانبے کے رنگ کے جوتے کے اس مجسمے کا سائز صوفے کے برابر ہے اور جمعرات کو اسے عام لوگوں کے دیدار کے لیے پیش کیا گیا۔ مجسمے کی نقاب کشائی کے وقت تقریبا چار سو لوگ اسے دیکھنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ یہ مجسمہ تین میٹر اونچے ایک سفید چبوترے پر رکھا ہے جس میں ایک ہرا پیڑ بھی نصب کیا گیا ہے۔ اس کے نیچے منتظر الزیدی کی تعریف میں ایک نظم بھی کنندہ ہے۔ یہ ہے قدرت کا انتقام برے کام کرنے سے اشرف المخلوقات بھی( ""كَالانْعَامِ بَلْ ھُمْ اضَلُّ"" )جانوروں کی طرح بلکہ ان سے بھی زدیادہ گمراہ ہو سکتی ہے۔ ہر انسان لعنت ملامت کرتا ہے۔ اور دوسری طرف ایک جوتا جس کی ویسے ہی کوئی قدر و قیمت نہیں، چہ جائیکہ انسان کے مقابلے میں ، لیکن وہ ایک غلط کام کرنے والے انسان پر برسا اور اتنا بلند مقام پایا کہ ،،، قابل رشک ہے۔ اس لئے انسان کو ہر وقت اپنی شرافت کا خیال رکھنا چاہیے تا کہ اشرف المخلوقات ہی رہے ورنہ عبرت کے لئے تاریخ بھری پڑی ہے ۔ فاعتبروا یا اولی الابصار |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| انسان, شہر, عزت, صحافی, صدام, صدر |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| کرپشن سکینڈل نہ ہوتے تو آج حکومت کیساتھ ہوتے ، نواز شریف | جاویداسد | خبریں | 2 | 11-09-10 12:36 PM |
| سورج طلوع ہوتے وقت اور غروب ہوتے وقت نماز پڑھنا منع ہے۔ | میاں شاہد | صحیح المسلم | 0 | 14-08-10 11:07 PM |
| بڑے جوتے والا آدمی | مسافر | دلچسپ اور عجیب | 24 | 23-10-09 01:41 AM |
| قوتِ ارادی کی طاقت | muhammad asif virani | پاک۔نیٹ پراجیکٹس | 5 | 05-08-09 04:16 PM |
| بغداد، صدر بش کو جوتے مارے گئے | فیصل ناصر | خبریں | 26 | 17-12-08 09:54 AM |