ملک قیوم مہمان اداکار ہیں،زرداری کی اہم خدمت انجام دے کر چلے جائینگے
ملک قیوم مہمان اداکار ہیں،زرداری کی اہم خدمت انجام دے کر چلے جائینگے
ملک قیوم مہمان اداکار ہیں،زرداری کی اہم خدمت انجام دے کر چلے جائینگے
اسلام آباد (محمد احمد نورانی) پیپلزپارٹی کی قیادت نے مسلم لیگ ن کی قیادت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ مشرف کے بھرتی متنازع کردار ملک قیوم مہمان اداکارہیں جو آخری مناظر میں اداکاری کررہے ہیں اور ایک اہم خط لکھنے کی ذمہ داری ادا کرنے کے بعد انہیں گھر بھیج دیا جائے گا۔ پی پی پی کے ایک سرکردہ رہنما نے جب یہ دعویٰ کیا کہ اعلان مری پر عملدرآمد میں کوئی ڈیڈلاک نہیں ہے اور اس سلسلے میں معاملات خوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہے ہیں تو ان سے کہاگیا کہ مشرف کا ایک خاص آدمی اب تک ملک کے قانونی معاملات سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ ترین عہدے پر کیوں براجمان ہے جس کا تعلق براہ راست اعلان مری پر عملدرآمد کے معاملے سے ہے اس پر اس رہنما نے دی نیوز سے تصدیق کی کہ ملک قیوم وہ گند صاف کر رہے ہیں جو ڈکٹیٹر کے اشاروں پر گزشتہ ایک برس کے دوران پھیلایا گیا اور جس کی صفائی کسی بھی دوسرے فرد کے مقابلے میں وہ خود بہتر طور پر کر سکتے ہیں۔ رہنما نے کہا کہ ہم نے ن لیگ کی قیادت پر واضح کر دیا ہے کہ قیوم بعض کام مکمل کر رہے ہیں جن کی تکمیل ہوتے ہی انہیں خداحافظ کہہ دیا جائے گا۔ ن لیگ کی قیادت کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملک قیوم نے سوئس عدالت میں آصف زرداری کے خلاف ایک مقدمے میں خاصا کام کیا ہے اور اب بھی انہیں ایک اہم خط ڈرافٹ کرنا ہے جواین آر او کے تحت ان کی تجربہ کاری کے حوالے سے اہمیت رکھتا ہے یہ مقدمہ کسی بھی دوسرے ملک میں آصف زرداری کے خلاف آخری کیس ہے جس سے بریت کے بعد وہ مسٹرکلین ہو جائیں گے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|