واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ملک بدر کیا جانے والا امریکی گرفتار

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-12-07, 01:42 PM   #1
Senior Member
 
چاچا کمال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
کمائي: 7,523
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ملک بدر کیا جانے والا امریکی گرفتار

ملک بدر کیا جانے والا امریکی گرفتار

پاکستان سے وکلاء اور معطل ججوں کی حمایت پر ڈی پورٹ ہو کر آنے والے امریکی سول سوسائٹی کے دو کارکنوں میں سے ایک کو امریکی سینیٹ میں میں پاکستان کی صورتحال پر احتجاج کرنے پر حراست میں لے لیا گیا۔
یہ بات اس ڈی پورٹ ہو کر آنے والی امریکی سول سول سوسائٹی کی کارکن میڈیا بینجمن نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو پاکستان کے دورے کے بارے میں تاثرات ریکارڈ کرواتے ہوئے بتائي۔

جنگ مخالف امریکی تنظیم’ کوڈ پنک‘ کے دو کارکن بیری اور بنجمن پاکستان سے ڈی پورٹ ہو کر نیویارک پہنچے تھے جہاں سے فوراً وہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی روانہ ہوئے تھے جہاں امریکی سینیٹ میں پاکستان کو امریکی امداد پر بحث ہو رہی تھی۔

میڈیا بنجمن نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو واشنگٹن ڈی سی سے ٹیلیفون پر بتایا جس وقت امریکی انتظامیہ کا نمائندہ کانگریس میں پاکستان میں مشرف حکومت کی طرف سے جہموریت کی بحالی کے لیے اقدامات کا دعوٰی کر رہا تھا تھا تو مسٹر بیری نے احتجاج کیا جس پر انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

میڈییا بنجمن نے کہا کہ پاکستان میں انہیں پولیس نے بندوق کے زور پر اغواء کیا، ان کی کار ہائی جیک کی اور انہیں سڑکوں پرگھسیٹ کر حوالات میں بند کر دیا اور کئی گھنٹوں تک انہیں ان کے ملک کے (امریکہ کے) سفارتخانے سے رابطہ کرنے سے روکا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی پولیس اور مشرف حکومت پاکستانی شہریوں، وکلاء اور ججوں سے اس سے بھی بدتر انداز میں پیش آ رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکہ میں انہوں نے سی این این پر پاکستان میں وکلاء کو پولیس کے ہاتھوں سڑکوں پر پٹتے،گھسیٹے جاتے اور لہولہان ہوتے دیکھا تھا اور اس کے بعد ہی ’میں نے اور میرے ساتھی بیری نے امریکی عوام کی طرف سے یکجہتی کے طور پر پاکستانی وکلاء، معطل ججوں اور میڈیا کے شانہ بشانہ احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا‘۔

میڈیا بنجمن نے کہا کہ پاکستان میں وکلاء، ججوں، صحافیوں، سول سوسائٹی کے کارکنوں سے وہ بیحد متاثر ہوئی ہیں جو تشدد اور پابندیوں کے باجود جمہوریت اور آزاد عدلیہ کی بحالی کیلیے جدو جہد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آزاد عدلیہ، ججوں اور میڈیا کے بغیر انتخابات آزادانہ اور منصفانہ ہوتے نظر نہیں آتے اور بش انتظامیہ کو پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کے لیے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔

بشکریہ بی بی سئ
چاچا کمال آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, پاکستان, پاکستانی, ڈی پورٹ, ڈاٹ, واشنگٹن, نظر, انتظامیہ, امریکہ, احتجاج, اردو, جواب, صورتحال


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:29 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger