واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ملکی امور میں فوجی کردار کا حامی نہیں“جنرل(ر) توقیر ضیاء پیپلز پارٹی میں شامل

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 10-12-07, 11:41 AM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,570
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ملکی امور میں فوجی کردار کا حامی نہیں“جنرل(ر) توقیر ضیاء پیپلز پارٹی میں شامل

ملکی امور میں فوجی کردار کا حامی نہیں“جنرل(ر) توقیر ضیاء پیپلز پارٹی میں شامل

ملکی امور میں فوجی کردار کا حامی نہیں“جنرل(ر) توقیر ضیاء پیپلز پارٹی میں شامل



لاہور (نمائندہ جنگ ) جنرل (ر) توقیر ضیاء کی شکل میں پیپلز پارٹی میں ایک طویل عرصہ کے بعد کسی اہم سابق جرنیل کی شمولیت ہوئی ہے جس پر پارٹی میں مختلف آراء سامنے آرہی ہیں۔ جنرل (ر) توقیر ضیاء کا صدر پرویز مشرف کے قریبی دوستوں میں شمار ہوتا رہا ہے، انہوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد پارٹی میں شمولیت کیلئے رابطے کئے۔ ذرائع کے مطابق اس دوران ان کی چیئرپرسن بے نظیر بھٹو سے بھی بات ہوئی لیکن پھر معاملات التواء کا شکار ہوگئے تاہم گزشتہ دنوں اس سلسلہ میں پھر سرگرمیاں شروع ہوئیں۔ پارٹی کے رہنما منیر احمد خان نے ان کی پارٹی میں شمولیت کیلئے اہم کردار ادا کیا۔ چیئرپرسن بینظیر بھٹو نے منیراحمد خان کو یہ معاملہ دیکھنے کی ہدایت کی۔ ان کے رابطوں کے بعد چیئرپرسن کی ہدایت پر گزشتہ روز مخدوم امین فہیم خصوصی طور پر جنرل توقیر ضیاء کو پارٹی جوائن کرانے کیلئے لاہور آئے۔ دوسری طرف پارٹی کے اندر جنرل توقیر ضیاء کو آنے والے دنوں میں اتنے آسان حالات نہیں ملیں گے۔ وہ این اے 127 کے لئے پارٹی ٹکٹ کے بھی امیدوار ہیں لیکن اس کیلئے ابھی انہیں کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی کیونکہ ان کے ٹکٹ کی راہ میں کئی اہم پارٹی رہنماؤں کی عدم رضامندی حائل ہے۔ مرکزی سیکرٹری جنرل کے بیٹے علی بدر اس حلقے میں صوبائی سیٹ پر امیدوار ہیں اور جہانگیر بدر سمجھتے ہیں کہ ان کے بیٹے کیلئے این اے 127 میں ڈاکٹر ریاض ہی موزوں امیدوار ہیں کہ ان کے خاندان اور حلقے کے ووٹ ان کے بیٹے کو مل سکتے ہیں۔ وہ بھی پریس کانفرنس میں موجود تھے۔ اسی طرح صوبائی تنظیم بھی اس حوالے سے زیادہ دلچسپی نہیں لے رہی۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ روز کی پریس کانفرنس میں صوبائی تنظیم کا کوئی عہدیدار موجود نہ تھا۔ توقیر ضیاء کے دوسرے بھائی خواجہ طاہر ضیاء این اے 120 سے جہانگیر بدر کے مقابلے میں مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑ رہے ہیں۔ تاہم جنرل توقیر ضیاء ٹکٹ کے حوالے سے بڑے واضح ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ فقط کارکن کے طورپر پارٹی میں شریک ہوئے ہیں۔ پریس کانفرنس میں وہ این اے 127 کے امیدوار ڈاکٹر ریاض کے پاس چل کر گئے اور انہیں کہا کہ میں کب آپ کی انتخابی مہم میں آؤں۔ ادھر پارٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بالاآخر اس حلقے سے ٹکٹ جنرل توقیر ضیاء کو ہی ملے گا۔
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
بھائی, بے نظیر, خان, خصوصی, علی, صوبائی, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پیپلز پارٹی میں نووارد توقیر ضیاء اپنے سیاسی مستقبل کے بارے میں بے یقینی کا شکار ابو کاشان خبریں 0 16-01-08 10:42 AM
پس پردہ قوتیں پیپلز پارٹی توڑنے کی کوشش کریں گی، این ڈی خان خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 11:07 AM
بینظیر بھٹو کی شہادت،خیر پور میں انتخابی صورتحال پیپلز پارٹی کے ہمدردوں میں اضافہ خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 09:57 AM
پیپلز پارٹی نے ٹکٹ کیلئے زیر غور توقیر ضیاء کیخلاف ریفرنس دائر کیا تھا عبدالقدوس خبریں 0 09-12-07 05:29 PM
پیپلز پارٹی نے پہلے بھی ملک توڑا، اب بھی اسی ایجنڈے پر گامزن ہے،پر ویز الٰہی خرم شہزاد خرم خبریں 0 06-12-07 10:05 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:38 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger