مقتدر حلقوں نے ملکی سیاست میں غیر ملکی سفیروں کی بڑھتی ہوئی مداخلت کا نوٹس لے لیا
مقتدر حلقوں نے ملکی سیاست میں غیر ملکی سفیروں کی بڑھتی ہوئی مداخلت کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد (جنگ نیوز) مقتدر حکومتی حلقوں نے پاکستان کی سیاست میں غیر ملکی سفیروں کی بڑھتی ہوئی مداخلت خصوصاً اپوزیشن رہنماؤں اور وکلا تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقاتوں کا سخت نوٹس لے لیا ہے اور دفتر خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسے سفیروں کو سفارتی آداب کے تحت اپنی ذمہ داریاں یاد دلائیں ذمہ دار ذرائع نے ” آن لائن“ کو بتایا کہ مقتدر حکومتی شخصیات نے اس بات پر سخت تشویش ظاہر کی ہے کہ بعض اسلامی ، یورپی ممالک اور امریکا کے سفیر حکومت پاکستان کی اجازت کے بغیر ہی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کررہے ہیں اور پاکستان کی سیاست میں مداخلت کے مرتکب بھی ہورہے ہیں اور میڈیا پر بھی آکر حکومت کیخلاف باتیں کررہے ہیں اور یہ سرگرمیاں کسی طورپر بھی سفارتی آداب اور قواعد وضوابط کے تحت نہیں ہیں دفتر خارجہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایسے تمام سفیروں کو پابند بنائے کہ وہ ویانا کنونشن اور سفارتی آداب وقواعد سے باہر نہ نکلیں اور جس اپوزیشن ، وکلا یا سول سوسائٹی رہنما سے ملنا ہو تو اس کی دفتر خارجہ سے باضابطہ اجازت لی جائے اگر کوئی سفیر اجازت نہیں لے گا اور براہ راست ملاقاتیں کرے گا تو یہ اس کے متعلقہ ملک کو اس سے تحریری طورپر آگاہ کیا جائے گا اورحکومت پاکستان نے جو اقدامات اٹھائے ہیں ان کو تنقید کا نشانہ نہ بنائیں ذرائع کا کہنا ہے کہ جن ممالک کے سفیر ان دنوں پاکستانی سیاست میں زیادہ سرگرم ہیں انہیں دفتر خارجہ طلب کرکے ان کی اصل ذمہ داریوں سے آگاہ کردیا جائے گا ۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|