مقابلے کے بعد بلوچ کالونی سے دو ڈاکو گرفتار
مقابلے کے بعد بلوچ کالونی سے دو ڈاکو گرفتار
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلوچ کالونی فلائی اوور کے قریب رینجرز نے ایک مقابلے کے بعد دو ڈاکو غلام قادر اور کلہاڑا خان کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک ایس ایم جی، ایک ٹی ٹی پستول، بڑی تعداد میں کارتوس اور ایک چھرا برآمد کرلیا ہے جبکہ ملزمان کے 2/ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مذکورہ چاروں ڈاکو محمود آباد نمبر6/ پر آٹے کی ایک دکان سے ایک لاکھ 46/ ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوئے تھے جس کی اطلاع ملنے کے بعد رینجرز نے فلائی اوور پر ایک مشکوک کار نمبر Afy-296 کو رکنے کا اشارہ کیا مگر کار سواروں نے رینجرز پر فائرنگ شروع کردی جس کے جواب میں رینجرز کی فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکو گاڑی سے اتر کر فرار ہونے لگے تاہم رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2/ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
|