واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


معزول چیف جسٹس کی گارڈ واپس ساتھ رہنے پر اصرار کرنیوالا محافظ گرفتار

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-11-07, 05:31 PM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,129
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default معزول چیف جسٹس کی گارڈ واپس ساتھ رہنے پر اصرار کرنیوالا محافظ گرفتار

معزول چیف جسٹس کی گارڈ واپس ساتھ رہنے پر اصرار کرنیوالا محافظ گرفتار

اسلام آباد(رپورٹ…عمر چیمہ) معزول کئے جانے والے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو فراہم کئے گئے ذاتی محافظوں میں سے اس گارڈ کو گرفتارکر لیا گیا ہے جس نے چیف جسٹس کے ساتھ رہنے پر اصرار کیا تھا ۔انہیں چیف جسٹس سے وفاداری دکھانے پر بطور سز ا گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دیگر گارڈز کو واپس بلالیا گیا۔ جسٹس سردار محمد رضا خان کی بہو کو بھی ججز انکلیو میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ابتدائی طور پر جسٹس بھگوان داس اور جسٹس جاویداقبال سمیت کئی ججز کو ادویات کی فراہمی سے انکار کر دیا گیا۔ بعدازاں ڈاکٹر فقیر محمد نے انکے لئے ادویات اور ڈاکٹر کا بندوبست کیا۔معزول کئے جانے والے چیف جسٹس آف پاکستان جناب جسٹس چوہدری افتخار کی صاحبزادی نے برٹش کونسل میں اپنا امتحان اپنے گھر ججز انکلیو سے دیا ہے کیونکہ انہیں گھر سے نکل کر امتحانی مرکز جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق برٹش کونسل نے انہیں یہ خصوصی اجازت اس لئے دی کیونکہ چیف جسٹس کا پورا کنبہ اپنے گھر پر نظر بند ہے ۔ یہ معزول کئے جانے والے چیف جسٹس آف پاکستان کیلئے احترام کا ایک اظہار بھی ہے۔اتفاق کی بات ہے کہ رواں برس کے دوران ہی پچھلی مرتبہ جب افراء چوہدری کے امتحانات ہورہے تھے، اسی وقت چیف جسٹس کو غیر فعال کیا گیا تھا۔جبکہ اس مرتبہ ان کے والد کو ماورائے آئین اقدام کرکے برطرف کرنے کا حکمنامہ جاری کیا گیا ہے۔ افراء چوہدری بحریہ کالج کی طالبہ ہیں اور اگرچہ انہوں نے اے لیول کررکھا ہے تاہم وہ اپنے نمبر بہتر بنانے کیلئے دوبارہ امتحان میں شرکت کر رہی ہیں ، اس بہادر لڑکی نے اس وقت اپنا نقش ثبت کیا جب اس نے اپنے دوستوں کے ہمراہ پارلیمنٹ کے سامنے اپنے والدکی معطلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس کے بعدافراء کو ان کے گھر میں محدود کر دیا گیا اور انہیں اپنی کلاسز میں حاضر نہیں ہونے دیا گیا تھا۔ چیف جسٹس کے اہل خانہ کو اسی ایک سال میں دوسری مرتبہ غیر قانونی طور پرنظر بندی کا سامنا ہے۔چیف جسٹس کا سب سے چھوٹا بیٹا جسے پیار سے ” بابا“ کہا جاتا ہے، وہ بیمار ہے لیکن اسے دوا دینے میں مدد دینے کیلئے کوئی نہیں ہے، اسی طرح خوراک کی رسد بھی ایک معاملہ ہے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
منتظمین (12-11-07)
جواب

Tags
کالج, پاکستان, لڑکی, نظر, امتحان, اسلام, خلاف, خان, خصوصی, سال, سردار, صاحبزادی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ہاورڈ یونیورسٹی کے نمائندے کو معزول چیف جسٹس کو ایوارڈ دینے سے روک دیا گیا عبدالقدوس خبریں 1 01-03-11 08:30 PM
جسٹس افتخار کے بغیر ججوں کی بحالی عدلیہ کو آپس میں لڑانے کی سازش ہوئی،جسٹس عبدالقدوس خبریں 0 23-04-08 01:53 PM
سعودی سفیر کی معزول چیف جسٹس سے ملاقات،حج کی دعوت:حکومت نے نظر بند کررکھاہے نکلنا ممکن نہیں،جسٹس افتخار عبدالقدوس خبریں 0 08-12-07 08:20 AM
آئین کی بحالی کیساتھ ہی بر طر ف جج اپنے عہدوں پر واپس آجائیں گے،جسٹس بھگوان داس خرم شہزاد خرم خبریں 0 06-12-07 10:04 AM
معزول چیف جسٹس کی گارڈ واپس ساتھ رہنے پر اصرار کرنیوالا محافظ گرفتار خرم شہزاد خرم خبریں 0 13-11-07 10:04 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:01 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger