معزول چیف جسٹس کی نظربندی ختم کرنے پر غور ، صدارتی ترجمان کا اظہار لاعملی
معزول چیف جسٹس کی نظربندی ختم کرنے پر غور ، صدارتی ترجمان کا اظہار لاعملی
معزول چیف جسٹس کی نظربندی ختم کرنے پر غور ، صدارتی ترجمان کا اظہار لاعملی
اسلام آباد (مانیٹرنگ سیل) معلوم ہوا ہے کہ وفاقی حکومت نے معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی نظربندی ختم کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ تاہم صدارتی ترجمان نے اس سے لاعملی کا اظہار کرتے ہوئے خیال ظاہر کیا ہے کہ ہوسکتا ہے حکومت انہیں رہا کردے،ذرائع کے مطابق انتخابی نتائج ،سیاسی جماعتوں کے وعدے اور امریکی سینیٹرز کاصدر پر دباؤ اہم کردار ادا کررہا ہے۔ جیو کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق عام انتخابات کے نتائج اور مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے کیے گئے وعدوں کی روشنی میں حکومت اس بات پر غور کر رہی ہے کہ معزول چیف جسٹس کو رہا کردیا جائے۔ اس سلسلے میں اعلیٰ سطح پر مشکلات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ معزول چیف جسٹس کی رہائی کی کوششوں میں سب سے زیادہ اہم کردار امریکن سینیٹرز کا ہے جن کی کل صدر مشرف سے ملاقات ہوئی تھی جس میں انہوں نے اس بات کو اٹھایا ہے کہ نظربند ججوں اور وکلا کورہا کیا جائے اس لیے امید کی جا رہی ہے کہ شاید آج ان کو رہا کردیا جائے۔ اس بارے میں اٹارنی جنرل سے گفتگو کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے اس سے لاعلمی کا اظہار کیا اور کوئی بات بتانے سے گریز کیا گیا۔ فون پر اٹارنی جنرل کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ آپ ہماری باتیں ریکارڈ کرکے اپنی مرضی سے چلاتے ہیں اس صورتحال سے ہم کافی ڈسٹرب ہیں۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|