واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


معاشرے کی فلاح تعلیماتِ رسول واہل بیت سے ہی ممکن ہے‘ عون نقوی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-07-08, 01:50 PM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,147
شکریہ: 17,797
12,254 مراسلہ میں 28,476 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default معاشرے کی فلاح تعلیماتِ رسول واہل بیت سے ہی ممکن ہے‘ عون نقوی

معاشرے کی فلاح تعلیماتِ رسول واہل بیت سے ہی ممکن ہے‘ عون نقوی

معاشرے کی فلاح تعلیماتِ رسول واہل بیت سے ہی ممکن ہے‘ عون نقوی
کراچی (پ ر) آل پاکستان ادارہ محفل حسینی اور ادارہ کی خواتین شاخ کے تحت نارتھ کراچی میں ”تحفظ رسول واہل بیت اور عصر حاضر کے تقاضے“ کے موضوع پر سیمینار سے علامہ سید محمد عون نقوی نے کہا کہ اہل بیت رسول کی قربانی نے اسلام کو قیامت تک کے لئے حیاتِ جاویداں بخشی آج امت کے زوال اور رسوائی کی وجہ تعلیماتِ اہل بیت سے دوری کا نتیجہ ہے آج کی کرب وابتلا میں گرفتار دنیا کو اہل بیت کی سیرت پر چلتے ہوئے معاشرے میں موجود برائیوں کے خلاف جہاد کرنا ہو گا۔ علامہ سید فرقان حیدر عابدی نے کہا عالم اسلام اسوہٴ رسول اور اہلبیت کی سیرت پر عمل کر کے ہی فلاح وکامرانی سے ہمکنار ہو سکتاہے۔ اہل بیت کی سیرت اور کردار ایک ایسا روشن چراغ ہے جس سے دنیا بھر کے مظلوم فیض حاصل کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کی فلاح کا راز اتباع رسول واہل بیت میں مضمر ہے جنہوں نے انسان کو ذلت کی زندگی سے عزت سے مرنے کا سلیقہ سکھایا ادارے کے مرکزی چیئرمین سید عالم زیدی نے کہا کہ سیرت اہل بیت پر ثابت قدم رہنے اور ظلم اور بربریت کے خلاف ڈٹ جانے ہی میں امّت مسلمہ کی فلاح کا راز مضمر ہے جن کی لازوال قربانی انسنایت کے لئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ لسانیت‘ انتہا پسندی‘ فرقہ واریت‘ دہشت گردی کی موجودہ صورتحال کا ملک متحمل نہیں ہو سکتا انہوں نے کہا کہ غریبوں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے روٹی‘ کپڑا‘ مکان‘ بیروزگاری‘ مہنگائی کے طوفان نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے ایسے میں عوام کو مہنگائی بیروزگاری‘ بجلی کی لوڈشیڈنگ پانی کی عدم فراہمی اشیائے خوردونوش کی آسانی سے فراہمی کی بجائے عوام کو ججز کی بحالی لانگ مارچ کے چکر میں لگا کر بنیادی سہولتوں سے توجہ ہٹا کر مفاد پرستی کی سیاست کی جارہی ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔ آغا آفتاب جعفری نے کہا کہ معاشرے میں موجود خرابیوں کا خاتمہ صرف تعلیمات محمد وآل محمد کی سیرت وکردار پر سختی سے عمل پیرا ہونے میں مضمر ہے پروفیسر سیدہ معروفہ عالم زیدی‘ سیدہ شگفتہ رضوی‘ سیدہ نوشابہ مظاہر‘ سیدہ وفا عابدی‘ سیدہ سبیکا عمار‘ سیدہ ابیحہ زیدی‘ سید ناصر زیدی‘ ظفر عباس ظفر‘ سید سہیل شاہ‘ سیدہ شیبا سیدین‘ سید فرذوق زیدی‘ سید شبر رضوی‘ سید عمران رضوی ودیگر نے محمد وآل محمد کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئیے آج عہد کریں کہ عوام میں محبت‘ اخوّت‘ رواداری کو فروغ دینگے اور مذہبی منافرت کی بنیاد پر تقسیم کرنے والوں اور ملک کے خلاف کام کرنے والوں کا محاسبہ کریں گے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, قدم, مہنگائی, موجودہ, ممکن, مشعل, آج, انسان, اسلام, خواتین, خلاف, زندگی, سیاست, عہد, عمران, عالم, عزت, صورتحال, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
برطانیہ میں 15سالہ ملعون لڑکی ساتھی سمیت گرفتار اور رہا جاویداسد خبریں 2 27-11-10 12:33 AM
پیر ریاض علی شاہ شریعت و طریقت کے مبلغ تھے، عون نقوی خرم شہزاد خرم خبریں 1 29-11-08 09:35 PM
شعیب سڈل نے ڈی جی انٹیلی جنس بیوروکی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں اسلام عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 08:47 AM
اشاعت دین کیلئے ابن حسن رضوی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، مولانا عون نقوی عبدالقدوس خبریں 0 14-04-08 10:41 AM
بے گناہ شہریوں کو زندہ جلادینا فرعونیت ہے، ثروت قادری عبدالقدوس خبریں 0 14-04-08 10:39 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:32 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger