مشرف اور زرداری امریکی خوشنودی کیلئے فوج کو عوام سے لڑارہے ہیں،عمران خان ا
مشرف اور زرداری امریکی خوشنودی کیلئے فوج کو عوام سے لڑارہے ہیں،عمران خان ا
مشرف اور زرداری امریکی خوشنودی کیلئے فوج کو عوام سے لڑارہے ہیں،عمران خان
اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے گیس اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام پر ظلم ہے، حکمراں عوام کو تاریکی میں ڈبو کر عیاشیاں کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا سیل سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور صدر مشرف اپنے اقتدار اور امریکہ کی خوشنودی کیلئے عوام کو اپنی ہی فوج سے لڑا رہے ہیں جو پاکستان کے مستقبل کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے، کرم ایجنسی اور خیبر ایجنسی سمیت فاٹا کے علاقوں میں فوجی آپریشن ظالمانہ اقدام ہے اور اس سے ملک خانہ جنگی کی لپیٹ میں آجائے گا۔انہوں نے کہا کہ فاٹا میں سیکیورٹی فورسز کے ذریعے آپریشن کی بجائے معاملات بات چیت اور افہام و تفہیم کے ذریعے حل کئے جائیں، انہوں نے کہا کہ کچھ بھی ہو حکومت کو تمام معاملات گفت و شنید سے حل کرنے چاہئیں اور غیرملکی مفادات کی خاطر اپنے معصوم شہریوں کی جانیں نہیں لینی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پشاور پر طالبان کے قبضے کی خبریں چلاکر عوام میں مایوسی اور بے چینی کی کیفیت پیدا کرکے فاٹا پر اتحادی افواج کے حملے کے لئے راستہ ہموار کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیس اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریب عوام پر ظلم کیا گیا ہے۔ موجودہ حکومت کے چار ماہ میں مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے جبکہ اوائل میں یہی حکومت اشیاء کی قیمتوں کو پچاس فیصد کم کرنے کے دعوے کر رہی تھی۔ عمران خان نے کہا کہ بجلی کا بحران پیدا کرکے عوام کو تاریکیوں میں ڈبو دیا گیا ہے جبکہ ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس میں ایک منٹ کے لئے بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|