| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,865
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
مصر کے ایک معروف عالم دین شیخ یوسف القرضاوی نے ایک فتوٰی جاری کیا ہے جس میں انہوں نے تھوڑی مقدار میں شراب کو جائز قرار دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اعشاریہ پانچ فی صد شراب کی مقدار کا استعمال خلاف اسلام نہیں۔ ان کے اس فتوے سے ایک تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے کیونکہ مسلمانوں کی اکثریت کسی بھی مقدار میں شراب کو حرام سمجھتی ہے۔ القرضاوی نے حال ہی میں برطانیہ آنے کی کوشش کی تھی تاہم برطانوی حکام نے انہیں ملک میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔ شیخ القرضاوی نے یہ فتوٰی ایک سوال کے جواب میں دیا جس میں زیادہ توانائی بخش مشروبات کی شرعی حیثیت کی وضاحت مانگی گئی تھی۔ فتوے میں انہوں نے شراب کی انتہائی کم مقدار کی بات کی ہے۔ یہ مقدار ایک ہلکی بیئر کے ایک یونٹ میں شامل شراب کے آٹھویں حصے کے برابر ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قدرتی طور پر تیار کردہ مشروبات میں اتنی معمولی مقدار میں شراب کی آمیزش ممنوع نہیں کیونکہ یہ تو قدرتی طور پر ہی ان مشروبات میں پائی جاتی ہے۔ اپنے فتوے کی بنیاد انہوں نے پیغمبر اسلام کی اس حدیث کو بنایا ہے جس کے مطابق اگر بڑی مقدار میں شراب انسان کو مدہوش کرے تو اس کی کم مقدار بھی ممنوع ہے۔ شیخ القرضاوی کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شخص زیادہ توانائی کی حامل ان مشروبات کو زیادہ مقدار میں بھی پی لے تو اسے نشہ نہیں آئے گا اس لیے یہ مشروبات جائز ہیں چاہے ان میں شراب کی معمولی آمیزش ہی کیوں نہ ہو۔ تاہم ان کے اس فتوے کو زیادہ پذیرائی نہیں ملی ہے۔ قطر میں، جہاں شیخ القرضاوی مقیم ہیں، ایک اخبار کے مدیر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے بیان سے بلاوجہ کا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔قطر میں شراب ممنوع ہے۔ مذکورہ مدیر کے بقول شیخ القرضاوی جیسی حیثیت کے حامل عالم کے بیان کا لوگ غلط مطلب نکال کر شراب کو اپنے لیے جائز سمجھ سکتے ہیں۔ شیح القرضاوی خود کو ایک اعتدال پسند عالم کے طور پر پیش کرتے ہیں۔ حال ہی میں برطانوی حکومت نے علاج کے لیے ان کی درخواست اس لیے مسترد کر دی تھی کہ ان کے نظریات تشدد کا سبب بن سکتے ہیں۔ |
|
|
|
|
|
#2 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,167
کمائي: 167,050
شکریہ: 9,671
7,363 مراسلہ میں 22,041 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
برائے مہربانی سورس کا ذکر کر دیا کریں۔۔ یہ بی بی سی کی نیوز ہے۔
باقی ا س پر کوئی عالم ہی بحث کر سکتا ہے کہ فتوی کا محرک کیا ہے اور فتوی کس حد تک جائز ہے
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو! |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| پسند, لوگ, نیوز, انسان, اسلام, جواب, حال, حدیث, خلاف, درخواست, شخص, علاج, عالم |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| تھوڑی سی مدد درکار ہے۔ | معظم | آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی | 18 | 27-09-10 01:25 PM |
| تھوڑی سی لفٹ کرا دے | بزم خیال | اپکے کالم | 18 | 28-02-10 04:21 PM |
| کیا خیال ہے، تھوڑی سی گالف نہ کھیل لی جائے؟ | حسن مغل | گپ شپ | 1 | 16-11-08 11:41 AM |
| تھوڑی سی اس طرف بھی نظر ہونی چاہئیے | Zullu230 | شعر و شاعری | 0 | 18-03-08 05:51 AM |