واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


مسلمانوں سے بات چیت ضروری ہے: اوباما

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-01-10, 03:42 PM   #1
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,154
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default مسلمانوں سے بات چیت ضروری ہے: اوباما

مسلمانوں سے بات چیت ضروری ہے: اوباما

امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ مسلمانوں کی اکثریت القاعدہ کو مسترد کرتی ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ القاعدہ دنیا بھر سے ایسے لوگوں کو بھرتی کر رہی ہے جن کا نام ماضی میں شدت پسندی سے جڑا ہوا نہیں ہے۔

اپنے قومی خطاب میں صدر اوباما نے کہا ہے کہ مسلمانوں سے گفت و شنید کرنا انتہائی اہم ہے۔

صدر براک اوباما نے امریکی خفیہ اداروں کو حکم دیا کہ وہ شدت پسندی سے متعلق ملنے والی ہر معلومات پر کارروائی کریں اور کسی کو مخصوص ذمہ داری سونپیں تاکہ انٹیلیجنس کی ناکامی کی وجہ سے پھر کوئی حملہ نہ ہو سکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کرسمس کے دن امریکی طیارے پر ہونے والے ناکام بم حملے سے متعلق انٹیلیجنس کے اہلکاروں کے پاس کافی معلومات تھی لیکن وہ اس کا بر وقت تجزیہ اور کارروائی کرنے میں ناکام رہے۔

صدر اوباما لگاتار تین دنوں سے ملک کی خفیہ ایجنسیوں پر تنقید کر رہے ہیں اور انہوں نے حکم دیا ہے ان ایجنسیوں کے کام کرنے کے طریقے کا پوری طرح سے جائزہ لیا جائے۔
براک اوباما نے کہا کہ انہوں نے واچ لسٹ کو مضبوط بنانے اور اس میں مزید مشکوک افراد کے نام شامل کرنے کا حکم دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شدت پسند حملوں کے بارے میں جو بھی معلومات میسر ہو اس فوری طور پر وسیع پیمانے پر اداروں تک پہنچایا جائے اور اس کے تجزیے کرنے کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کرسمس کے دن ہونے والا ناکام حملہ ایک شخص کی ناکامی نہیں تھی بلکہ ایک نظام کی ناکامی تھی کیونکہ شدت پسند کے بارے میں معلومات نظام میں موجود تھی لیکن اس کو دوسرے اداروں تک پہنچایا نہیں گیا تھا۔ براک اوباما نے کہا کہ گزشتہ دو ہفتوں میں ایک مرتبہ پھر یہ یاد دلایا گیا ہے کہ امریکہ کے سامنے کس طرح کے چیلنج ہیں اور کس دشمن کا سامنا ہے جو معصوم لوگوں کو مارنے پر تلا ہواہے۔

کرسمس کے دن ایک نائجیرین شہری عمر فاروق عبدالمطلب نے ایمسٹرڈم سے امریکی شہر ڈیٹرائیٹ آتی ہوئی ایک پرواز پر بم دھماکہ کرنے کی کوشش کی لیکن بم پھٹ نہ سکا اور مسافروں نے حملہ آور کو پکڑ لیا۔
بعد میں یہ معلومات سامنے آئیں کہ عبدالمطلب کا نام امریکی انٹیلیجنس کی واچ لسٹ پر تھا لیکن اس کا نام ایسے لوگوں کی اس فہرست پر نہیں ڈالا گیا تھا جنہیں امریکہ کے لیے ہوائی سفر کرنے کی اجازت نہیں۔ اس امریکی ’نو فلائی لسٹ‘ میں لگ بھگ ساڑھے پانچ لاکھ لوگوں کے نام درج ہیں۔

اس موقع پر امریکی حکام نے وہ خفیہ معلومات بھی جاری کیں جو ان عبدالمطلب سے متعلق ان کے پاس موجود تھی اور جس سے واضح ہوتا ہے کہ ان پر سی آئی اے کی نظر تھی۔

براک اوباما کے خطاب کے بعد، امریکہ کی ہوم لینڈ سکورٹی کی وزیر جینیٹ نیپولیتانو نے میڈیا کو بتایا کے وہ اس مہینے کے آخر میں سپین جا رہی ہیں جہاں وہ دنیا کے وزرا اور اہلکاروں سے ملاقات کریں گی جس میں فضائی سفر کو محفوظ بنانے کے لیےسخت اقدامات کرنے پر بات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنے ائرپورٹس پر باڈی سکرینگ مشینیں لگائےگا اور دوسرے ممالک پر زور دیا جائے کا کہ وہ اس طرح کی مشینیں لگائیں۔
__________________
محمدعدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
ہوتا, فوری, کوئی, کوشش, وقت, والی, وزیر, نام, نظر, میڈیا, موقع, ملک, ملنے, مسلمانوں, امریکہ, اجازت, حکم, خفیہ, دھماکہ, دنیا, سفر, شخص, طور, عبدالمطلب, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کیا سوچتے ہو، پھولوں کی رت بیت گئی، رُت بیت گئی خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 3 21-12-10 05:54 PM
امریکا سمیت 3 ملکوں کے سربراہوں کو عدالتوں نے استثنٰی نہیں دیا گلاب خان خبریں 0 26-09-10 03:24 AM
اسرائیلی درندوں کی “غزہ“ میں بربریت(تصویروں کی زبانی) ایکسٹو خبریں 7 27-01-09 11:19 AM
میثاق جمہوریت پر عمل ہو اتو زرداری اور نواز شر یف کی حمایت کروں گا،اچکزئی عبدالقدوس خبریں 0 22-02-08 03:33 AM
سوات: پختون نوجوانوں اور بزرگوں کی متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت عبدالقدوس خبریں 0 04-12-07 11:06 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:33 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger