| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 778
کمائي: 15,183
شکریہ: 1,393
483 مراسلہ میں 1,125 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
دنیا میں پیدا ہونے والی بحلی کا ایک بڑا حصہ گھروں، دفتروں ، کارخانوں، شاہراروں اور گلی کوچوں کو روشن کرنے پر صرف ہورہاہے۔ وقت کےساتھ ساتھ بجلی کی طلب مزید بڑھ رہی ہے جس سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور اس کی قلت جیسے مسائل سامنے آرہے ہیں۔ سائنس دان ایک عرصےسے ایسے بلب بنانے کی کوشش کررہے ہیں جو بجلی کا کم سے کم استعمال کریں اور زیادہ عرصے تک کارآمد رہیں تاکہ بجلی کی بچت بھی ہواور صارفین پر مالی بوجھ میں بھی کمی آئے۔
کئی عشرے قبل سائنس دانوں نے ٹیوب لائٹس متعارف کرائی تھیں جو کم بجلی استعمال کرکے زیادہ روشنی دیتی تھیں اور وہ عام بلب سے زیادہ عرصےتک چلتی تھیں۔چنانچہ ایسے اداروں میں جہاں زیادہ روشنی کی ضرورت ہوتی ہے، عام طور ٹیوب لائٹس استعمال کی جاتی ہیں۔ اس کے بعد انرجی سیور قمقوں کا دور آیا اور آج کروڑوں انرجی سیور بلب دنیا کو روشن کررہے ہیں۔لیکن سائنس دان اس سے بہت آگے دیکھ رہے ہیں اور ایک نئی قسم کے قمقوں پر اپنے تجربات جارہی رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آئندہ دس برسوں میں انرجی سیور کی جگہ ایل ای ڈی بلب لے لیں گے۔ سائنس دان روشنی کے لیے ایل ای ڈی کو ایک انقلاب سے تعبیر کررہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ایل ای ڈی بلب ، عام روائتی بلب کی نسبت 20 گنا کم بجلی استعمال کرتا ہے۔ یعنی اس میں بجلی کا خرچہ انرجی سیور بلب سے بھی پانچ گنا کم ہے۔وہ عام بلب سے سو گنا زیادہ عرصے تک روشنی دیتا ہے ۔ چنانچہ ایک ایل ای ڈی بلب سے20 سے 25 سال تک روشنی حاصل کی جاسکتی ہے۔ اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اس سے حرارت خارج نہیں ہوئی جس سے ان جگہوں پر مزید بجلی بچائی جاسکتی ہے جہاں ایئر کنڈیشنگ یونٹ استعمال کیے جاتے ہیں۔ ایل ای ڈی بلب کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ اس سے کسی قسم کی نقصان دہ لہریں خارج نہیں ہوتیں جیسا کہ انرجی سیور یا ٹیوب لائٹس الٹرا وائلٹ لہریں خارج کرتی ہیں جن کی زیادہ مقدار صحت کے لیے خطرے کا سبب بن سکتی ہے۔ سائنس ڈیلی کی ایک رپورٹ میں ماہرین کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بجلی سے روشنی حاصل کرنے کے موجودہ نظام کو ایل ای ڈی میں بدلنے سے ہر سال اربوں ڈالر بچائے جاسکتے ہیں۔ رینسلر پولی ٹیکنک انسٹی ٹیوٹ کے پروفیسر اور یونیورسٹی آف نیشنل سائنس فاؤنڈیشن سمارٹ لائٹنگ سینٹر کےسربراہ فریڈ شوبرٹ ایل ای ڈی کے بارے میں کہتے ہیں کہ عام قمقوں کی نسبت ایل ای ڈی سے روشنی ایک مختلف طریقے سے حاصل کی جاتی ہے۔ اس میں فوٹون روشنی پیدا کرتے ہیں۔وہ کہتے ہیں ایل ای ڈی روشنی پیدا کرنے والا ڈائیوڈ ہے۔ جس میں نیم موصل اجزا استعمال کیے جاتے ہیں۔ اس عمل میں حرارت پیدا نہیں ہوتی اور دوسرا یہ کہ آپ مختلف رنگوں میں اپنی پسند کی خالص روشنی حاصل کرسکتے ہیں جو کہ کسی دوسرے بلب سے ممکن نہیں ہے۔ ایل ای ڈی پر کام کرنے والے ایک اور سائنس دان کم کا کہناہے کہ دنیا بھر میں روشنی کے لیے ایل ای ڈی کے استعمال سے سالانہ تقریباً دوکھرب ڈالر کی بچت ہوسکتی ہے۔ اس وقت زیادہ تر بجلی چونکہ تیل، قدرتی گیس اور کوئلے سے بنائی جارہی ہے جن کے جلنے سے کاربن ڈائی اکسائیڈ اور دوسری مہلک گیسیں خارج ہوتی ہیں۔ ایل ای ڈی کے استعمال سے ان گیسوں کے اخراج میں سالانہ لگ بھگ گیارہ گگاٹن کمی ہوسکتی ہے۔اسی طرح خام تیل کی کھپت 96 کروڑ بیرل سے زیادہ کی بچت ممکن ہے۔ اور دنیا بھر میں کم از کم 280 بجلی گھروں کی ضرورت باقی نہیں رہے گی۔ ایل ای ڈی کے بارے میں ان تمام امکانات کے ساتھ ساتھ شوبرٹ اور کم کہتے ہیں کہ ایل ای ڈی کی ٹیکنالوجی صرف عام روائتی قمقوں کا ہی بدل نہیں ہوگی بلکہ اس کی مدد سے آلودگی میں بڑے پیمانے پر کمی ہوسکتی ہے اور توانائی اور مالی وسائل کی بچت بھی ہوسکتی ہے ۔ ایل ای ڈی کی ٹیکنالوجی کے استعمال میں حیاتی خلیوں کی تیز شناخت ، شاہراہوں پر آمدروفت میں مزید آسانی ، پودوں کی افزائش میں اضافہ اور انسانوں کے لیے نیند آور ادویات کے استعمال پر ا نحصار یا مخصوص قسم کے کینسر کے خطرے میں کمی میں مدد مل سکتی ہے۔ اس وقت زندگی کے مختلف شعبوں میں ایل ای ڈی کے قمقموں کو استعمال کیا جارہاہے۔ نئی موٹر گاڑیوں کی ہیڈ لائٹس، گھروں کو روشن رکھنے اور پودوں کی افزائش کے فارموں میں اب انہیں روائتی قمقوں کی بجائے استعمال کیا جارہاہے۔
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے چیتا چالباز کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#2 |
|
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 90
کمائي: 1,839
شکریہ: 336
55 مراسلہ میں 125 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت ہی مفید معلومات ہیں میرے خیال میں، پاکستان میں روشنی کے لئے ہمیں ایل ای ڈی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا چایئے ورنہ پھر اندھیرا ہی اندھیرا ۔ ۔ ۔ ۔ جیسے آج کل ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے سیلانی کا شکریہ ادا کیا | فیصل ناصر (10-01-09), چیتا چالباز (04-01-09) |
|
|
#3 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,974
کمائي: 276,848
شکریہ: 33,221
12,661 مراسلہ میں 37,013 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
شاندار
![]() ----------------------- |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, پاکستان, پسند, نیند, موجودہ, ممکن, متعارف, مسائل, آلودگی, آج, انرجی سیور, جواب, زندگی, سال, سائنس, شناخت, صارفین, صحت, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| بلاگ میں علوی نستلیق فونٹ کیسے استعمال کیا جائے | محمد یاسرعلی | اردو بلاگنگ | 12 | 13-02-11 08:22 PM |
| پی ڈی ایف فائل میں فہرستِ مضامین کس طرح بنائی / شامل کی جاتی ہے؟ | عبیداللہ عبید | Ask Experts ماہرین کی رائے | 8 | 14-06-10 12:55 PM |
| پاکستان کے مستقبل کے ساتھ ہماری وابستگی,,,, رابرٹ ایم گیٹس…امریکی وزیر دفاع | راجہ اکرام | سیاست | 3 | 27-01-10 01:41 AM |
| میں اپنی ویب سائٹ پر ڈی وی ڈی ویڈیو کیسے چلاؤں | سونیا ثانی | Ask Experts ماہرین کی رائے | 1 | 17-04-09 11:47 PM |
| علوی نستلیق کیسے انسٹال کریں۔۔ ۔سبق جلدی کریں | محمدخلیل | معلومات پاک۔نیٹ اور شعبہ تدریس | 9 | 10-11-08 02:19 AM |