| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 778
کمائي: 15,189
شکریہ: 1,393
483 مراسلہ میں 1,126 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
پاکستانی حکام نے کالعدم جماعت الدعوة کے مریدکے میں ایک بڑے مرکز کا انتظامی کنڑول سنبھال لیا ہے۔ یہ کارروائی اتوار کی صبح کی گئی اور صوبائی وزیر قانون ثناء اللہ نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ اس کا مقصد اس ادارے کی فلاحی سرگرمیوں کو روکنا نہیں بلکہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ یہاں پر کسی قسم کی انتہا پسندانہ کارروائیاں نہ ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کے فلاحی ادارے کی سرگرمیوں کے لیے صوبائی حکومت نے ایک انتظامی سربراہ بھی مقرر کر دیا ہے جو فلاحی کام کرنے والے سٹاف پر گہری نظر رکھے گا۔صوبائی وزیر قانون کا کہنا ہے کہ جماعت الدعوة کے مرکزی دفتر کا کنٹرول سنبھالنے کا فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی کے فیصلے کے تحت کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی حکام ممبئی میں ہونے والے حملوں کا ذمہ دار کالعدم لشکر طیبہ کو قرار دیتے ہیں اور اور ان کا الزام ہے کہ جماعت الدعوة اسی عسکریت پسند تنظیم کا تسلسل ہے۔ ممبئی حملوں کے بعد بھارت نے جماعت الدعوة کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے پاکستان پر سفارتی دباؤ میں اضافہ کرنے کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک خصوصی کمیٹی کے ذریعے جماعت الدعوة پر پابندی لگانے کی منظوری حاصل کی تھی جس کے بعد عالمی تنظیم کے رکن کی حیثیت سے پاکستانی حکومت نے جماعت الدعوة پر پابندی لگا دی اور اس کے درجنوں دفاتر، سکول اورطبی مراکز کو بند کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ تنظیم کے کئی اہم رہنماؤں سمیت 100 سے زیادہ کارکنوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا جن سے ممبئی حملوں کے بارے میں تفتیش کی جارہی ہے۔ بھارتی حکام نے بھی ممبئی حملوں کی معلومات پاکستان کو دے رکھیں ہیں اور حکام کاکہنا ہے کہ یہاں پر کی جانے والی تحقیقات میں ان معلومات کو استعمال کیا جا رہا ہے ۔ پاکستان نے اعلان کر رکھا ہے کہ وہ اپنی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اس کے نتائج سے بھار ت کو بھی آگاہ کرے گا۔ افضل رحمن لاہور |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| پاکستانی, وزیر, نظر, مکمل, اقوام متحدہ, اللہ, الزام, امریکہ, خلاف, خصوصی, سٹاف, صوبائی, صبح |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| نیا سیاسی منظر نامہ، بابر اعوان کا شجاعت اورپرویز الٰہی سے فون پر رابطہ | گلاب خان | خبریں | 0 | 15-12-10 06:14 AM |
| ممبئی حملے اور جماعت الدعوة | ALI-OAD | اپکے کالم | 1 | 28-02-10 12:19 AM |
| اقوام متحدہ کی جانب سے جماعت الدعوة پر پابندی،چین نے پاکستان کے کہنے پر حمایت کی | ابو عمار | خبریں | 2 | 23-12-08 07:23 PM |
| پیپلز پارٹی: عوامی احساسات سے عاری جماعت | شیخ ہمدان | سیاست | 3 | 04-07-08 04:18 PM |
| 4 گر وہ مجھے مارنا چاہتے تھے ،5 لاکھ ڈالر کے عوض حر یف سیاسی جماعت کے 3 افراد کی خدمات حاصل کی گئیں ،بینظیرکتاب کے اقتباسات | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 04-02-08 07:23 AM |