واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


مختصر مختصر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-01-08, 10:21 AM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,563
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default مختصر مختصر

مختصر مختصر

مختصر مختصر



#… پرتھ شائر میں ٹرین اور لاری کے تصادم میں ٹرین ڈرائیور زخمی ہو گیا جبکہ لاری کا ڈرائیور بروقت گاڑی سے اترنے کے سبب زخمی ہونے سے محفوظ رہا۔ حادثہ کے سبب ایبرڈین اور انورنس کے درمیان ٹرین سروس متاثر ہوئی۔ #… جان لوئیس نے اعلان کیا ہے کہ کرسمس شاپنگ کے دنوں میں اس کی سیل میں 8 فیصد اضافہ ہوا اور اب سال نو کی سیل کے موقع پر بھی بہت اچھا ردعمل آ رہا ہے۔ #… ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں ناروا سلوک کی شکار خاتون باؤنسر کو عدالت نے چھ ہزار پونڈ ہرجانہ کا حقدار ٹھہرایا ہے۔ چار بچوں کی ماں شیرن میگ کو کلب میں نامناسب القاب سے پکارا جاتا، ایک ساتھی سے تنازع کے بعد اسے نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔ #… ایک ملین پونڈ مالیت کی چرس برآمد ہونے کے بعد پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ چرس 29 سالہ شخص کی وین سے برآمد ہوئی۔ مرسی سائیڈ پولیس گرفتار شخص سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ #… لندن اور سکاٹ لینڈ کے درمیان ریل سروس گزشتہ روز پوری طرح بحال ہو گئی۔ کرسمس کی تعطیلات کے دوران ہونے والا انجینئرنگ ورک چار دن تاخیر سے ختم ہونے کے سبب ٹرین سروس متاثر تھی۔ #… نومبر کے مہینے میں مارگیج کی درخواستوں کی منظوری کی شرح تین برس کے مقابلے میں بہت کم رہی۔ اس ماہ صرف 83 ہزار قرضہ کی درخواستیں منظور ہوئیں۔ یہ شرح فروری 2005ء کے بعد سب سے کم ہے۔ #… آئندہ پیر سے پروازوں میں ایک سے زائد ہینڈ لگیج لے جانے کی حکومتی اجازت ملنے کے باوجود ایزی جیٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ سابقہ پالیسی برقرار رکھے گی اور مسافر طرف ایک ہینڈ لگیج ہی لے جا سکیں گے۔ #… گلاسگو ایئرپورٹ پر دہشت گردی کے حملہ کے بعد ہیرو قرار دیئے جانے والا سٹیون کلارکن کو برین ہیمرج کے سبب ہسپتال میں داخل کر دیا گیا۔ #… موٹروے پر 10 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے کار چلانے والی عورت سٹیفنی کول پر ڈرائیونگ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پولیس نے جب اسے روکا تو اس کی کار پر لکھا تھا ”میں تیز نہیں چلا سکتی، مجھے اوور ٹیک کر لیں“۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ اعتماد کے ساتھ موٹروے پر ڈرائیونگ نہیں کر سکتی اس لئے آہستہ چلا رہی ہے۔ #… کاروں سے متعلق دنیا کے مقبول ترین ٹی وی پروگرام ٹاپ گیئر کے پیشکار جرسی کلارکن کو لوگ برطانیہ کا وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔ ٹاپ گیئر 350 ملین افراد دیکھتے ہیں اور یہ پروگرام برطانیہ کے علاوہ فن لینڈ اور آسٹریلیا میں بھی انتہائی مقبول ہے۔ ایک آن لائن یادداشت میں جرسی کو وزیراعظم بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ #… کارڈف میں ایک بچی کو کتے کے کاٹنے سے آنے والے زخموں پر ایک سے زائد ٹانکے لگوانے پڑے۔ دس سالہ ایلی فٹز گراڈ 27 دسمبر کو سائیکل چلا رہی تھی کہ انگلش بل ٹیریئر نے اس پر حملہ کر دیا اور اس کی ٹانگ کو ایک سے زائد مرتبہ کاٹا۔ #… بگ برادرز کے نئے پروگرام کے آغاز پر ناظرین کی تعداد گزشتہ برس کی نسبت تقریباً نصف رہی۔ پروگرام کو صرف 3.4 ملین افراد نے دیکھا جبکہ گزشتہ برس پروگرام کے آغاز پر 7.1 ملین ناظرین نے اسے دیکھا تھا۔ اس پروگرام میں شلپا شیٹھی بھی شامل تھیں جنہیں پروگرام کے اختتام پر فاتح قرار دیا گیا تھا۔
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ٹیک, پولیس, وزیراعظم, لوگ, لندن, نوکری, موقع, ماں, انگلش, بچوں, سال, شخص, عورت, عدالت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مختصر تاریخ اسلام آباد گلاب خان اپکے کالم 0 19-02-11 07:04 AM
حج پر ایک مختصر نظر چاچا کمال عمرہ و حج 2 04-12-08 09:43 PM
مختصر مختصر---یورب سے مسٹر گرزلی خبریں 0 22-06-08 04:17 PM
غمِ مختصر میاں شاہد ذاکر دہلوی 0 22-04-08 11:04 AM
طلب تصدیق ,,,,نیر ندیم خرم شہزاد خرم اپکے کالم 0 19-12-07 09:15 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:11 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger