محترمہ بے نظیر بھٹو کے خط کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا جائے تو اسکاٹ لینڈ یارڈ سے تعاون کرنے کو تیار ہیں،بابر اعوان
محترمہ بے نظیر بھٹو کے خط کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا جائے تو اسکاٹ لینڈ یارڈ سے تعاون کرنے کو تیار ہیں،بابر اعوان
پشاور(اے ایف پی)پیپلز پارٹی کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ اگر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے خط کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا جاتا ہے تو پیپلز پارٹی اسکاٹ لینڈ یارڈ سے تعاون کرنے کو تیار ہے ۔تاہم انہوں نے پیپلز پارٹی کے اس موقف کا بھی اعادہ کیا کہ حکو مت سانحہ لیاقت باغ کی تحقیقات اقوام امتحدہ کے کمیشن سے کروائے ۔انہوں نے کہا کہ قبائلی جنگجو رہنما بے نظیر بھٹو شہید کے قتل میں ملوث نہیں ، اٹھارہ فروری کو انتخابات میں اگر حکومت نے دھاندلی کی کوشش کی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے۔ ہفتے کوپشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض لوگ پیپلزپارٹی میں انتشار کی جھوٹی خبریں پھیلا کر وفاق میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے پاس بے نظیر کے قتل سے متعلق ٹھوس شواہد موجود ہیں جو وہ اقوام متحدہ کی جانب سے ممکنہ طور پر بنائے گئے تحقیقاتی کمیشن کے سامنے پیش کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اکبر بگٹی کے قتل کی تحقیقات بھی اسکاٹ لینڈ یارڈ سے کروائی جائے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران بینظیر کے قتل میں فریق بن چکے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ قبائلی علاقوں کی ترقی کے لئے بیرون ممالک سے آنے والی خطیر رقم کا حساب دیا جائے ۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|