| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
اسلام آباد (جنگ نیوز) جمعیت علما اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ان کی جماعت متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے عام انتخابات میں حصہ لے گی،انہوں نے کہا کہ بائیکاٹ کرنیوالے مجلس عمل کا حصہ ہیں نہ انکے پاس ووٹ بینک ہے جبکہ قاضی حسین احمد نے پہلے بھی مجلس عمل کے اتحادکے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی،انہوں نے کہا کہ مجلس عمل میں شامل جماعت اسلامی اور دوسری جماعتوں کے بائیکاٹ کے باوجود انتخابات میں حصہ لیں گے، قاضی حسین احمد نے اسمبلی سے پہلے استعفیٰ دے کر ایم ایم اے کے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی، اے پی ڈی ایم کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ کسی کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکے۔ جمعرات کو یہاں بھارہ کہو میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ان کی جماعت متحدہ مجلس عمل کا حصہ ہے اور ہم اس کے پلیٹ فارم سے انتخابات کے میدان میں اپنے امیدوار اتاریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور اتحاد میں شامل دیگر جماعتوں کی طرف سے انتخابات کے باوجود ہم انتخابات میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد میں شامل جو جماعتیں انتخابات کا بائیکاٹ کریں گی وہ مذہبی اتحاد کا حصہ نہیں رہیں گی۔ اے پی ڈی ایم کی طرف سے انتخابات کے بائیکاٹ کی باتوں پر تنقید کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اے پی ڈی ایم کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ کسی بھی دوسری جماعت کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکے۔ انہوں نے کہا کہ صرف وہ جماعتیں انتخابات کے بائیکاٹ کی باتیں کر رہی ہیں جن کے پاس مناسب ووٹ بینک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کی چھ جماعتوں نے قاضی حسین احمد کی طرف سے اسمبلی سے استعفیٰ کی مخالفت کی تھی لیکن اس کے باوجود انہوں نے استعفیٰ دے کر ایم ایم اے کے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بائیکاٹ سے دیگر جماعتوں کو کھلا میدان مل جائے گا اور وہ ایم ایم اے کے کاز کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت قومی اور بین الاقوامی سیاسی صورتحال سے پوری طرح آگاہ ہے اور انتخابات میں ہمارا حصہ لینے کا مقصد جمہوریت کے قیام اور عدلیہ کی آزادی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے ان کی جلد ہی ایک اور ملاقات متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے بالکل محفوظ ہیں اور انہیں کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ سرحد میں پانچ سالہ حکومت کے دوران ایم ایم اے نے اتنے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے ہیں جتنے کہ پچھلے 50 سال میں مکمل نہیں ہوئے تھے۔
__________________
![]() http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
یار پیٹ بھی تو ہے نا ساتھ................اب مولانا کیا مزدوری کرتے ہوئے اچھے لگیں گے؟؟؟
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#4 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,235
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
یہ پیٹنہیں پھولا ہوا پیٹ ہے ٹلا ڈیزل ویسے ہے کمال کا۔۔۔ 73 کے آئین کے تناظر میں اسے سے بے شرم کم ہی دیکھے ہیں۔۔۔ ویسے اسکا ووٹ بینک کدھر ہے ؟ جہان سے اس کو سیٹمل جاتی ہیں؟
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو! |
|
|
|
|
|
#6 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,626
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,028 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
میں کم کم ہی کسی سے خار کھاتا ہوں۔ لیکن ان حضرت سے میں خار کے ساتھ ساتھ جھاڑ جھنکار بھی کھا رہا ہوں۔
مجھے یہ جناب ۔ ۔ ۔ ۔زرداری سے بڑی بُرائی لگتے ہیں۔ (انکے عقیدت مندوں سے دلی معذرت کے ساتھ ۔ کیونکہ مجھے اپنا اسلام بہت عزیز ہے) |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#9 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
|
|
|
|
|
|
#10 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
اور یہ حضرت لاشوںپر سیاست کرنے والے ہیں اور اسلام کے نام پر مجمع اکٹھا کرکےووٹ مانگنے والے ہیں
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| فارم, کہاں, کھلائیں, کوئی, کرتے, گئی, پیٹ, پاکستان, لگیں, نیوز, نواز شریف, مکمل, مولانا, متوقع, مزدوری, اچھے, امیر, اسلام, اسلامی, جلد, خلاف, ساتھ, صوبہ, صورتحال, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| سیاسی جماعتوں میں جمہوریت | ھارون اعظم | سیاست | 7 | 10-05-10 11:46 PM |
| انتخابات کی تاریخ میں توسیع،سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی سرگرمیاں محدود | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 05-01-08 09:58 AM |
| سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان آج الاٹ کیے جائیں گے | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 09-12-07 05:27 PM |
| وکلاء سیاسی جماعتوں سے انتخابات کا بائیکاٹ کر ائیں ،اعتزاز احسن کا کھلا خط | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 06-12-07 10:03 AM |
| سیاسی جماعتوں میں اختلافات، فوجی ہٹ دھرمی برقرار | شیخ ہمدان | سیاست | 0 | 01-12-07 07:29 PM |