05-01-08, 11:02 AM
|
#1
|
|
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,569
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
مجلس عمل وقت کا سب سے بڑا دھوکا ہے، مولانا سمیع الحق
مجلس عمل وقت کا سب سے بڑا دھوکا ہے، مولانا سمیع الحق
مجلس عمل وقت کا سب سے بڑا دھوکا ہے، مولانا سمیع الحق
کراچی (اسٹاف رپورٹر) دینی مدارس کی برکت سے آج تک یہ ملک قائم ہے، دنیائے کفر اسلام اور اسلام کے متوالوں کو مٹانے کی سازشوں میں مصروف ہے۔ ان خیالات کا اظہار جے یو آئی کے سیکریٹری جنرل شیخ الحدیث سینیٹر مولانا سمیع الحق نے جے یو آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ ڈاکٹر قاسم محمود کی جانب سے دیئے گئے استقبالیے کے دوران کیا۔ اس موقع پر علامہ قاسم محمود، قاری عبدالرحمن جلالی، قاری محمد یوسف ہزاروی، صاحبزادہ قاری سیف الرحمن، مولانا عبدالخالق ایڈووکیٹ، مولانا غلام مصطفی فاروقی، مولانا فضل الکریم، مفتی محمد عمر فاروقی، قاری سرفراز فضل الوحید کے علاوہ بڑی تعداد میں علمائے کرام و سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ گذشتہ پانچ سالوں میں حکمرانوں اور ان کے اتحادیوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج قوم کو یہ دن دیکھنے پڑ رہے ہیں، دینی قیادت بھی منتشر ہوچکی ہے۔ مجلس عمل اب صرف ایک جماعتی ہی بن کر رہ گئی ہے۔ اب تو بذات خود ایم ایم اے کا وجود وقت کا سب سے بڑا دھوکا ہے، انہوں نے بینظیر بھٹو کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کسی کی جان ومال محفوظ نہیں، جنگل کا قانون نافذ ہے۔ سانحہٴ لیاقت باغ کی آڑ میں دشمنوں نے تخریبی کارروائیاں کی ہیں۔ قوم متحد ہوکر سازشوں کا مقابلہ کرے، حکومت تاجروں اور ٹرانسپورٹروں کو معاوضے کی ادائیگی اور تحفظ فراہم کرے اور ہنگاموں میں فرائض سے غفلت برتنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
|
|
|