واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


مانسہرہ :برطانوی این جی او کے دفتر پر فائرنگ اور دستی بم حملہ،4افراد ہلاک

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-02-08, 03:28 AM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,130
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default مانسہرہ :برطانوی این جی او کے دفتر پر فائرنگ اور دستی بم حملہ،4افراد ہلاک

مانسہرہ :برطانوی این جی او کے دفتر پر فائرنگ اور دستی بم حملہ،4افراد ہلاک

مانسہرہ :برطانوی این جی او کے دفتر پر فائرنگ اور دستی بم حملہ،4افراد ہلاک
مانسہرہ ،ڈیرہ بگٹی(جنگ نیوز)مانسہرہ میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ایک غیرسرکاری برطانوی تنظیم پلان انٹرنیشنل کے دفترپراندھادھندفائرنگ اوردستی بم کے حملے میں ایک خاتون اہلکار سمیت 4افرادہلاک اور10 زخمی ہوگئے جبکہ بلوچستان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے اور بارودی سرنگ کے پھٹنے سے سیکیورٹی فورسزکے ایک جوان سمیت دوافراد جاں بحق اور8شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مانسہرہ میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف این جی او پلان انٹرنیشنل کے دفتر پرپیر کی سہ پہر 5 سے 6 مسلح نقاب پوش داخل ہوئے جنہوں نے سب سے پہلے دفتر کے احاطہ میں کھڑی گاڑیوں کو آگ لگا دی اور ساتھ ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں رخسانہ نامی ایک خاتون جھلس گئی جبکہ ظہیر شاہ گولیاں لگنے سے ہلاک ہو گیا۔دیگر2 ہلاک شدگان کی نعشیں مکمل مسخ شدہ تھیں جن کی شناخت نہ ہو سکی۔پولیس کے مطابق مسلح حملہ میں 10سے زائد گاڑیوں کو شدیدنقصان پہنچاہے جبکہ واقعہ کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے تاہم تاحال کسی بھی گروپ یا تنظیم نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔دریں اثناء بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی سے15کلومیٹر دور سنگ سیلا کے مقام پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں فورسز کا ایک جوان جاں بحق اور 7شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر سوئی ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔علاوہ ازیں سوئی کے علاقے سے 15کلومیٹر دور پٹ فیڈ کے مقام پر بارودی سرنگ کے پھٹنے سے سڑک کے قریب کھڑی ایک موٹر سائیکل تباہ ہوگئی جس سے موٹرسائیکل سوار بچل بگٹی ہلاک اور ان کا ساتھی شدید زخمی ہوگیا۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
نیوز, مکمل, موٹر سائیکل, شناخت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ذی حال مستی سیپ گانے 1 28-01-11 09:27 PM
میں اپنی ویب سائٹ پر ڈی وی ڈی ویڈیو کیسے چلاؤں سونیا ثانی Ask Experts ماہرین کی رائے 1 17-04-09 11:47 PM
ادب کی سرپرستی چیتا چالباز مزاحیہ ادب 2 12-01-09 11:30 AM
وندر: ایف سی کی گاڑی الٹنے سے ایک چینی انجینئر ہلاک،4اہلکار زخمی عبدالقدوس خبریں 0 14-04-08 09:35 AM
مستونگ: بیکری پردستی بم کا حملہ، دو افراد زخمی بیکری پردستی بم کا حملہ، دو افراد زخمی ابو کاشان خبریں 0 14-01-08 02:32 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:25 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger