واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں

خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں

ماروی میمن کا خصوصی انٹرویو

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-10-08, 10:56 PM   #1
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,866
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ماروی میمن کا خصوصی انٹرویو

ماروی میمن کا خصوصی انٹرویو

حکومت متفقہ قرارداد پر عملدرآمد یقینی بنائے ورنہ تمام جماعتیں متحد ہو کر اس کیخلاف آواز اٹھائیں گی، ماروی میمن

موجودہ حکومت ڈرپوک ہے، فوج کو اختیار دیدیا جائے کہ وہ سرحدی حدودی کی خلاف ورزی کرنے والے امریکی جاسوس طیاروں کو مار گرائے، (ق) لیگ میں کوئی دھڑے بندی نہیں، پارٹی چوہدری شجاعت کی قیادت میں متحد ہے، حکومت قرارداد پر عملدرآمد کےلئے ٹائم فریم دے، وعدہ خلافی کرنے والوں کو عوام آئندہ الیکشن میں سبق سکھا دیں گے

سابق صدر مشرف کے سیاست میں آنے (ق) لیگ کی قیادت سنبھالنے کا کوئی ارادہ یا امکان نہیں، حکومت کو دلیرانہ فیصلے کرنا ہوں گے، مسلم لیگ (ق) کی رہنما و رکن قومی اسمبلی کا پینل انٹرویو

اسلام آباد…… مسلم لیگ ق کی رہنما و رکن قومی اسمبلی ماروی میمن نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت ہی پارٹی کے صدر ہیں اور ارکان کی اکثریت ان کے ساتھ ہے اور پارٹی ان کی قیادت میں متحد ہے، جماعت میں کوئی دھڑے بندی یا ٹوٹ پھوٹ نہیں ہو رہی، چوہدری شجاعت جلد وطن واپس آ کر صورتحال واضح کرینگے، پارٹی میں تبدیلی اور دھڑے بازی کی باتیں کرنے والے حکومت کو ذمہ داریوں سے بھاگنے میں مدد دے رہے ہیں، فوری طور پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس بلا کر متفقہ قرارداد پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور حکومت اس حوالے سے ٹائم فریم دے، حکومت نے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی تو اے این پی، جمعت علماء اسلام (ف) اور ن لیگ سمیت تمام جماعتیں مل کر حکومت پر دبائو بڑھائیں گے اور اس حوالے سے اتفاق ہو چکا ہے، حکومت کو پارلیمنٹ کو ربڑ سٹمپ بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، (ق) لیگ نے ریزویشن امپلیمنٹس ٹریکنگ سٹم قائم کر دی ہے، وعدہ خلافی کرنے و الوں کو عوام نہیں بخشیں گے اور انہیں آئندہ الیکشن میں سبق سکھا دیں گے، سابق صدر آمر نہیں بلکہ پارلیمنٹ کے منتخب کردہ تھے، ان کا سیاست میں آنے یا ق لیگ کی قیادت سنبھالنے کا کوئی ارادہ نہیں امکان نہیں، حکومت امریکی ڈکٹیشن پر چلنا اور دوغلی پالیسی چھوڑ دے اور امریکہ پر واضح کر دے کہ وہ پارلیمنٹ کے فیصلوں کے تحت چلے گی، فوج کو اختیار دیدیا جائے کہ سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے جاسوس طیاروں کو مار گرایا اور غیر ملکی فورسز کو سبق سکھا دیا جائے، موجودہ حکومت ناکام اور ڈرپوک ہے اسے اب دلیرانہ فیصلے کرنا ہوں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک ملکی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے پینل انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ نے قومی سلامتی کے حوالے سے جو متفقہ قرارداد پاس کی ہے اس پر عملدرآمد کےلئے فوری طور پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے اگر حکومت نے اس سے انحراف کرنے کی کوشش کی تو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر تمام جماعتیں مل کر حکومت پر دبائو ڈالیں گی اور پھر اس کے پاس وقت نہیں ہو گا اسی لئے جمہوری ہونے کا دعویٰ کرنے والی حکومت متفقہ قرارداد پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کو ہر گز پارلیمنٹ کو ربڑ سٹمپ بنانے کی اجازت نہیں دیں گے اور نہ ہی ربڑ سٹمپ پارلیمنٹ ق لیگ کو قابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پارلیمنٹ کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹرینز کو ربڑ سٹمپ بنانا چاہتی ہے۔
ماروی میمن نے کہا کہ قومی سلامتی بارے متفقہ قرارداد پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کےلئے ہمارے اے این پی، جے یو آئی (ف)، جماعت اسلامی، ن لیگ، پی پی شیر پائو اور بلوچستان کی تمام جماعتوں و فاٹا اراکین سے رابطے ہیں اور وہ حکومت کی طرف سے وعدوں سے انحراف کی صورت میں ہر صورت ہمارا ساتھ دیں گی اور اگر انہوں نے وعدہ خلافی کی کوشش کی تو عوام انہیں کبھی نہیں بخشیں گے اور آئندہ الیکشن میں سبق سکھا دیں گے۔ ق لیگ کی رہنما ماروی میمن نے کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ میں متفقہ قرارداد کی حمایت کر کے حکومت کے ہاتھ مضبوط کئے تاکہ وہ امریکہ کو منہ توڑ جواب دے سکے اس لئے اب حکومت کو جرات و بہادری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے وعدے پورے کرنے اور توڑنے کا تجربہ ن لیگ کو زیادہ ہے لیکن ہم حکومت کو بھاگنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ق اور ن لیگ دو علیحدہ علیحدہ پارٹیاں ہیں ان کا نظریہ کسی حد تک ایک ہو سکتا ہے لیکن یہ دونوں مختلف اور آزاد جماعتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کا ملک میں موجود بحران ن لیگ کی قیادت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ق لیگ کی قیادت کا احترام کرے۔ ماروی میمن نے کہا کہ چوہدری شجاعت کو پارٹی صدارت سے ہٹائے جانے کی باتیں بے بنیاد ہیں اور اس وقت پارٹی قیادت کی تبدیلی کی باتیں کرنے والے حکومت کو ذمہ داریوں سے بھاگنے میں مدد دے رہے ہیں۔ چوہدری شجاعت کو اراکین کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے اور پارٹی میں دھڑے بندی یا تقسیم کی باتیں بے بنیاد ہیں۔ اس وقت پارٹی میں تبدیلی کی نہیں بلکہ اسے متحد کرنے کی ضرورت ہے۔ چوہدری شجاعت ہی پارٹی صدر ہیں اور ان کی قیادت میں پارٹی متحد ہے جلد بیرون ملک کے دورے سے واپس آ کر سب کچھ واضح کر دیں گے۔
ماروی نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کا سیاست میں آنے یا ق لیگ کا صدر بننے کا کوئی ارادہ یا امکان نہیں مشرف نے واضح کر دیا ہے کہ وہ مسلم لیگ میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے بلکہ وہ ابھی اپنی فیملی کے ساتھ آرام کرنا چاہتے ہیں بعض لوگ پرویز مشرف کا نام اپنے مفاد کےلئے استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف بڑے لیڈر تھے اور ہم انہیں آمر نہیں کہتے کیونکہ وہ پارلیمنٹ کی طرف سے منتخب ہوئے تھے۔
ماروی میمن نے کہا کہ حکومت کو وعدے یاد دلانے کےلئے ق لیگ نے ریزولوشن امپلیمنٹیشن ٹریکنگ سسٹم قائم کر دیا ہے جس کے تحت حکومت کی کارکردگی کو جانچا جائے گا اور اس پر قوم سے کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کےلئے دبائو ڈالا جائے گا۔ مسلم لیگ ق کی رہنما نے کہا کہ مسلم لیگ ق ملک میں مضبوط اپوزیشن کے طور پر کردار ادا کر رہی ہے۔ ایک سوال پر ماروی میمن نے کہا کہ حکومت امریکہ کی ڈکٹیشن پر چلنا چھوڑ دے اور ان پر واضح کر دے کہ پارلیمنٹ نے ایک متفقہ قرارداد پاس کر دی ہے جس کے بعد اب امریکی فوج کی طرف سے کسی بھی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور حکومت نے فوج کو اس بات کا اختیار دیدیا ہے کہ آئندہ اگر اتحادی فوج کا جاسوس طیارہ سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اسے مار گرایا جائے اور غیر ملکی فورسز کو منہ توڑ جواب دیا جائے۔
انہوں نے موجودہ حکومت کو ایک ناکام اور ڈرپوک حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے اب دلیرانہ فیصلے اور واضح موقف اختیار کرنا ہو گا۔ موجودہ حکمران ملکی سلامتی کو ہر گز دائو پر لگا کر اپنی کرسیاں مضبوط کرنے کی کوشش نہ کریں۔

ماروی میمن نے کہا کہ پارلیمنٹ کی متفقہ قرارداد پر عملدرآمد کےلئے حکومت ٹائم فریم دے یا وہ واضح جواب دے کہ وہ کیونکر ان پر عملدرآمد سے بھاگ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب زبانی کلامی مذمتیں قبول نہیں کی جائیں گی بلکہ حکومت کو امریکہ کو واضح کرنا ہو گا کہ پاکستان خود مختار ملک ہے جس کی سالمیت و وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ابھی تک حکومت کی طرف سے امریکی جاسوس طیاروں کی طرف سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی باضابطہ مذمت نہیں کی گئی بلکہ صرف پارلیمنٹرینز نے صرف اس کی مذمت کی ہے اب دوغلی پالیسی نہیں چلے گی حکومت کو قوم کے سامنے سچ بولنا ہو گا اور کنفیوژن والی پالیسی تبدیل کرنا ہو گی کیونکہ اس سے قوم میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے حکومت اگر دو قدم آگے چلتی ہے تو اس کے تین قدم پیچھے ہوتے ہیں وہ اعلانات کر کے واپس لے لیتی ہے اس لئے اسے پہلے تولو اور پھر بولو والی پالیسی اپنانی چاہیے۔
Attached Thumbnails
marvi1-jpg  

Last edited by عبدالقدوس; 27-10-08 at 03:49 PM.
ابن جلال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ابن جلال کا شکریہ ادا کیا
وجدان (27-10-08), سیپ (26-10-08), عبدالقدوس (27-10-08)
پرانا 26-10-08, 11:45 PM   #2
Administrator

سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 8,547
کمائي: 934,142
شکریہ: 4,411
5,329 مراسلہ میں 13,189 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ماروی میمن کا خصوصی انٹرویو، تصاویر کے ساتھ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔
سیپ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
سیپ کا شکریہ ادا کیا گیا
ابن جلال (26-10-08)
پرانا 27-10-08, 11:49 AM   #3
Senior Member
 
وجدان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
کمائي: 24,958
شکریہ: 919
590 مراسلہ میں 1,504 بارشکریہ ادا کیا گیا
وجدان کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں وجدان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ماروی میمن کا خصوصی انٹرویو، تصاویر کے ساتھ

بہت خوب انٹرویو ہےجناب!!!!
وجدان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
وجدان کا شکریہ ادا کیا گیا
ابن جلال (27-10-08)
پرانا 27-10-08, 02:09 PM   #4
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,866
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ماروی میمن کا خصوصی انٹرویو، تصاویر کے ساتھ

ثوبیہ باجی اور وجدان بھائی آپ دونوں کا شکریہ
ابن جلال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 27-10-08, 02:18 PM   #5
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,385
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ماروی میمن کا خصوصی انٹرویو، تصاویر کے ساتھ

شئیر کرنے کا بے حد شکریہ۔
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا گیا
ابن جلال (27-10-08)
پرانا 27-10-08, 02:25 PM   #6
Senior Member
 
مسافر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Lahore, Pakistan
مراسلات: 2,069
کمائي: 34,150
شکریہ: 1,693
1,084 مراسلہ میں 2,449 بارشکریہ ادا کیا گیا
مسافر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ماروی میمن کا خصوصی انٹرویو، تصاویر کے ساتھ

بہت خوب؟؟؟؟؟؟
جناب غلام قومیں ہوں یا افراد
اپوزیشن میں آ کر ایسی ہی باتیں کرتے ہیں یعنی 900 چوہے کھا کر بلی حج کو چلی
مسافر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے مسافر کا شکریہ ادا کیا
وجدان (28-10-08), ام طلحہ (27-10-08), ابن جلال (27-10-08), عبدالقدوس (27-10-08)
پرانا 27-10-08, 02:31 PM   #7
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,385
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ماروی میمن کا خصوصی انٹرویو، تصاویر کے ساتھ

بالکل درست فرمایا آپ نے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا گیا
ابن جلال (27-10-08)
پرانا 27-10-08, 03:56 PM   #8
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,807
کمائي: 46,485
شکریہ: 7,233
5,839 مراسلہ میں 14,845 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ماروی میمن کا خصوصی انٹرویو

یہ کون ہے اور اس کا کیا کرنا ہے۔۔کیا اس سے کسی کو فائدہ ہے؟
محمدخلیل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 27-10-08, 04:41 PM   #9
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,866
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ماروی میمن کا خصوصی انٹرویو

اقتباس:
یہ کون ہے اور اس کا کیا کرنا ہے۔۔کیا اس سے کسی کو فائدہ ہے؟
یہ "وہ" ہے اور اس کا کچھ نہیں کرنا۔
فائدہ م م مم خبریں پڑھنے کا کیا فائدہ ہوتا ہے ؟؟؟؟؟
ابن جلال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 27-10-08, 04:42 PM   #10
Administrator

عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,126
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ماروی میمن کا خصوصی انٹرویو

بھئی میرا تو ہاضمہ درست رہتا ہے
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
ابن جلال (27-10-08)
پرانا 27-10-08, 04:48 PM   #11
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,866
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ماروی میمن کا خصوصی انٹرویو

اقتباس:
بھئی میرا تو ہاضمہ درست رہتا ہے
تو پھر ہاضمہ درست کرنے لیے باقی لوگوں کو بھی ہمدرد ہاضمولہ کی بجائے خبریں پڑھنے کا مشورہ دو، خاص طور پر خلیل بھائی کو
ابن جلال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 27-10-08, 04:48 PM   #12
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,866
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ماروی میمن کا خصوصی انٹرویو

ماموں! وہ میرا ایوارڈ تو دو۔
ابن جلال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 27-10-08, 04:50 PM   #13
Administrator

عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,126
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ماروی میمن کا خصوصی انٹرویو

اچھا!!!!!! ایوارڈ وہ کیا ہوتا ہے؟
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 27-10-08, 07:24 PM   #14
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,866
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ماروی میمن کا خصوصی انٹرویو

اقتباس:
اچھا!!!!!! ایوارڈ وہ کیا ہوتا ہے؟
جس سے سر پھوڑتے ہیں۔
ابن جلال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 27-10-08, 07:31 PM   #15
Administrator

عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,126
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ماروی میمن کا خصوصی انٹرویو

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : زین الدین زیڈ ایف مراسلہ دیکھیں
جس سے سر پھوڑتے ہیں۔
وہ تو دیوار ہوتا ہے یار
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
Marvi Interview, PML-Q Leader, پاکستان, قدم, لوگ, موجودہ, امریکہ, بھائی, تصاویر, جواب, جلد, خبر, خصوصی, سیاست, صورتحال, صدارت, صدر, صرف

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستان کا ہر میچ فکس ہوتا ہے : برطانوی اخبار میں یاسر حمید کا انٹرویو اور یاسر کا انکار جاویداسد خبریں 0 05-09-10 05:07 AM
عبادت و بندگی - رمضان المبارک کے موقع پر خصوصی تحریر گوہر عبادات 0 25-08-09 05:00 AM
میں اپنی ویب سائٹ پر ڈی وی ڈی ویڈیو کیسے چلاؤں سونیا ثانی Ask Experts ماہرین کی رائے 1 17-04-09 11:47 PM
جمہوریت کے استحکام کیلئے پاکستان کی بھر پور مدد کر رہے ہیں،رچرڈ بائوچر کا پاکستانی ٹی وی کو انٹرویو ابن جلال خبریں 0 12-10-08 12:03 AM
زرداری کا امریکی ٹی وی کو انٹرویو ابن جلال خبریں 0 23-09-08 02:18 AM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:32 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger