واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


لڑائی کی باتیں کرنے والے سندھ کے غدار ہیں ،عوام کا مینڈیٹ تسلیم کرنا ہوگا،الطاف حسینلڑائی کی باتیں کرنے والے سندھ کے غدار ہیں ،عوام کا مین

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-02-08, 03:27 AM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,131
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default لڑائی کی باتیں کرنے والے سندھ کے غدار ہیں ،عوام کا مینڈیٹ تسلیم کرنا ہوگا،الطاف حسینلڑائی کی باتیں کرنے والے سندھ کے غدار ہیں ،عوام کا مین

لڑائی کی باتیں کرنے والے سندھ کے غدار ہیں ،عوام کا مینڈیٹ تسلیم کرنا ہوگا،الطاف حسینلڑائی کی باتیں کرنے والے سندھ کے غدار ہیں ،عوام کا مین

لڑائی کی باتیں کرنے والے سندھ کے غدار ہیں ،عوام کا مینڈیٹ تسلیم کرنا ہوگا،الطاف حسین
کراچی (اسٹاف رپورٹر…پ،ر)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیوایم امن پسند جماعت ہے جو ہرقسم کے تشدد اور دہشت گردی کے خلاف ہے، ایم کیوایم نے تمام جماعتوں کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ایم کیوایم کو ملنے والا کروڑوں عوام کا مینڈیٹ کو بھی کھلے دل سے تسلیم کیا جائے۔انہوں نے عالمی برادری اور غیرملکی مبصرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کے خلاف دھمکی آمیز بیانات اور عوامی مینڈیٹ رکھنے والی جماعت کو دیوار سے لگانے کا نوٹس لیاجائے۔انہوں نے مزید کہا کہ لڑائی کی باتیں کرنے والے سندھ کے غدار ہیں،اقتدار میں شمولیت کیلئے کسی کی منت سماجت نہیں کی، یہ باتیں انہوں نے پیرکے روز لال قلعہ گراوٴنڈعزیزآباد میں خواتین کے بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اجتماع میں ہزاروں خواتین نے شرکت کی ۔اس موقع پر خواتین کا جوش وخروش قابل دید تھا۔اپنے خطاب میں الطاف حسین نے کہاکہ 18، فروری کے عام انتخابات میں ایم کیوایم کو جو تاریخی اور شاندار کامیابی حاصل ہوئی ہے اس میں مردوں سے زیادہ خواتین کا حصہ شامل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں پولنگ اسٹیشنوں پر ایم کیوایم مخالف جماعتوں کے غنڈہ عناصر نے حق پرست امیدواروں کے پولنگ ایجنٹوں حتیٰ کہ خواتین پولنگ ایجنٹوں کو مظالم کا نشانہ بنایا اور انہیں ہراساں کیا تاہم حق پرست خواتین نے ہمت وجرات کا مظاہرہ کیا جس پر ایک ایک ماں ، بہن اور بیٹی زبردست خراج تحسین کی مستحق ہے ۔ الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کی تاریخ میں حق پرست خواتین کا بہت اہم کردار ہے ۔ 19، جون 1992ء کو ایم کیوایم کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیا گیا اور ایم کیوایم کے مرد کارکنان کو روپوش ہونا پڑا تو اس کٹھن اور انتہائی مشکل وقت میں حق پرست بزرگوں اور خواتین نے نائن زیرو کھولا،قرآن خوانی کے اجتماعات کئے اور جلسہ جلوس کئے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ حق پرستی کی اس جدوجہد میں خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، احتجاجی مظاہروں کے دوران خواتین کو گھوڑوں کی ٹاپوں تلے روندھا گیا،ان پر لاٹھیاں برسائی گئیں، خواتین کی موجودگی میں نائن زیرو پر ہزاروں مرتبہ غیرقانونی چھاپے مارکر انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی مگرایم کیوایم کے مخالفین نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا کہ اس کڑے اور مشکل دور میں کمزور وناتواں جسم رکھنے والی خواتین ہمت وجرات اور بہادری کا پیکر بن گئیں، الطاف حسین نے کہاکہ الیکشن سے قبل اور انتخابی مہم کے دوران میں نے اپنی تقاریر میں امن ، پیار، محبت اور ایک دوسرے کو برداشت کرنے کی بات کی ، انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی جماعتوں کو برا بھلا کہنے کے بجائے آصف زرداری، نواز شریف اور اسفندیارولی کا نام لے لے کر انہیں مبارکباد پیش کی ۔ہم نے یہی کہا کہ ہم سب کے مینڈیٹ کو کھلے دل سے تسلیم کرتے ہیں اور ہمارے مینڈیٹ کو بھی کھلے دل سے تسلیم کیا جائے لیکن جس طرح میں نے سیاسی جماعتوں کے رہنماوٴں کو عوامی سطح پر مبارکباد دی اس کے جواب میں متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف اشتعال انگیز بیانات کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے کسی بھی جلسہ میں جیتنے والی جماعتوں سے متحدہ قومی موومنٹ کو حکومت میں شامل کرنے کی منت سماجت نہیں کی لیکن اس کے باوجود پیپلزپارٹی کے بعض رہنماء کہتے ہیں کہ ایم کیوایم کو حکومت میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ الطاف حسین نے کہاکہ ہمارے بارے میں اشتعال انگیز بیانات جاری کئے جارہے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے بارے میں تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تحفظات تو ہمارے ہیں ، ہمارے ایک ایک بھائی ، ماں ، بہن اور بزرگ کا دل دکھی ہے ، پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں کون سی ایسی گلی تھی جس کو ہمارے ساتھیوں کے خون سے رنگین نہ کیا گیا ہوحتیٰ کہ مرد کارکنان کے لئے ایسے حالات پیدا کردیئے گئے تھے کہ خواتین کو اپنے شہیدوں کی لاشوں کا کاندھا دیکر قبرستان لے جانا پڑا۔ان کے دور حکومت میں ہمارے ہزاروں ساتھیوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا، ان کی لاشوں کی بے حرمتی کی گئی ۔ اتنے زخم کھانے کے باوجود بھی ہم پیار ، امن اور محبت کی باتیں کررہے ہیں لیکن ہمارے زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے ہمارے زخموں پر نمک پاشی کی جارہی ہے ۔ میرے بڑے بھائی ناصر حسین اور بھتیجے عارف حسین کو گڈاپ لے جاکر گولیاں مارکر شہید کردیا گیا اورشہید کرنے کے بعد میرے بھتیجے کے سر پر کلہاڑی مارکر سر کے دوٹکڑے کردیئے۔انہوں نے کہاکہ لندن میں تحریکی ساتھی مجھ سے یہ خبر چھپانے کی کوشش کرتے رہے اور جب میرے اصرار پر ساتھیوں نے فیکس کے ذریعے موصول ہونے والی تصاویر دکھائیں تو میں نے اپنے بھائی اور بھتیجے کی تصاویر دیکھتے ہی شناخت کرلیں اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مجھے حوصلہ اورصبر دے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نہ کل کسی سے لڑائی جھگڑا چاہتی تھی اور نہ آج چاہتی ہے ، ایم کیوایم ،ملک اورسندھ کی ترقی وخوشحالی کیلئے امن عامہ کی صورتحال بہتر بنانا چاہتے ہیں لیکن اگر ایم کیوایم کی امن پسندی کو اس کی کمزوری سمجھا گیا تو مرد ساتھیوں کے ساتھ ساتھ حق پرست خواتین بھی حالات کا سامنا کرنے پر تیار ہیں۔ انہوں نے کراچی کے ایک روزنامہ میں شائع ہونے والی خبر کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کو نصیر اللہ بابر یا عبداللہ شاہ کی دھمکیاں دینے والوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ لاکھوں مرد اور خواتین کارکنان ایم کیوایم کے ساتھ ہیں جو اپنی جانیں دینے کیلئے تیار ہیں لیکن اشتعال انگیز بیانات ، ظلم وجبر اور طاقت کے بل پر حالات کو خراب کیا گیا تو اس کا الزام ایم کیوایم کو نہ دیا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم بھی انسان ہیں ، ہمیں اپنی عزت نفس،وقار اور آبرو عزیز ہے اور ہم اپنی عزت نفس اور آبرو کے حوالہ سے کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے ۔ ایم کیوایم چاہتی ہے کہ ایم کیوایم کے مینڈیٹ کو بھی تسلیم کیا جائے۔لہٰذا عالمی برادری ایم کیوایم کے خلاف مخالفین کی دھمکیوں کا فوری نوٹس لے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم امن پسند جماعت ہے اور کسی سے لڑنا جھگڑنا نہیں چاہتی ۔ہمارے گزشتہ پانچ سالہ مخلوط حکومت کے دور میں کسی بھی مخالف جماعت کے کارکن کاماورائے عدالت قتل نہیں ہوا۔ ہم نے کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کی بلکہ کراچی میں ترقیاتی کام کرکے بلاامتیاز وتفریق عوام کی خدمت کی ہے ، لیاری اور کیماڑی جیسے علاقوں کے عوام کو پانی کی سہولت فراہم کی ہے جہاں گزشتہ 60 برسوں سے پانی تک نہیں پہنچایا گیا تھا۔ انہوں نے اجتماع میں شریک خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے دریافت کیا کہ کیا ایم کیوایم ، اپنی عزت ووقار کا سودا کرلے ، جس پر ہزاروں خواتین نے یک زبان ہوکر کہا”ہرگز نہیں “۔ انہوں نے ایم کیوایم کے خلاف منصوبے بنانے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ظلم کرنے والے جتنا چاہیں ظلم کرلیں وہ ہمیں خوف زدہ نہیں کرسکتے ، ظلم الطاف حسین نے کہاکہ میں ایک مرتبہ پھر کہنا چاہتا ہوں انہوں نے کہاکہ جو عناصر سندھ دھرتی سے محبت کا دعویٰ کرتے ہیں انہیں سندھ دھرتی پر پیار، محبت، امن ، اتحاد، سندھ میں ایک دوسرے کی مدد کرنے کی باتیں کرنی چاہئیں اور لڑاوٴ اور حکومت کرو کی سازشوں کو ناکام بنانا چاہئے کیونکہ یہی سندھ کے بزرگ صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی  کاپیغام ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے برعکس جوعناصر سندھ کے عوام کو آپس میں لڑانے کی باتیں کررہے ہیں وہ سندھ دھرتی ماں کے بیٹے نہیں بلکہ سندھ دھرتی کے غدار ہیں ۔ الطاف حسین نے کہاکہ آج کے اجتماع میں ہزاروں خواتین کے جوش وخروش اس بات کا ثبوت ہے کہ کوئی چاہے یا نہ چاہے اسے کروڑوں عوام کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنا ہوگا۔الطاف حسین نے حق پرستانہ جدوجہد میں بہادرانہ کردار ادا کرنے پر تمام خواتین کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پسند, لندن, نواز شریف, ماں, محبت, مخلوط, معلوم, آپریشن, آج, اللہ, الزام, انسان, بھائی, تصاویر, جواب, خون, خواتین, خلاف, خبر, دل, دریافت, دعا, سودا, شناخت, عزت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بلوچستان میں خواتین پر تشدد کے واقعات میں کمی آئی ہے ،عورت فاﺅنڈیشن دین محمد وطن پال خبریں 1 08-01-11 11:29 PM
عیدالاضحٰی :قصابوں کے منہ مانگے دام ،عوام پریشان جاویداسد خبریں 3 16-11-10 09:44 PM
بجلی،گیس کا بحران ،عوام کارد عمل چیتا چالباز خبریں 0 17-01-09 11:55 PM
مہنگائی نے ہوش اڈا دیئے،عوام ججوں کی بحالی ،فاٹا آپریشن ،صدر کا مواخذہ سب عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 08:28 AM
ججز ضرور بحال ہونگے،عوامی مینڈیٹ کو نقصان پہنچانے نہیں دینگے،نواز شریف عبدالقدوس خبریں 0 23-04-08 02:00 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:54 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger