02-01-08, 09:33 AM
|
#1
|
|
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,569
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
لوٹ مار کے متاثرین کو معاوضہ دیا جائے ، الطاف حسین کا صدر پرویز کو فون
لوٹ مار کے متاثرین کو معاوضہ دیا جائے ، الطاف حسین کا صدر پرویز کو فون
لوٹ مار کے متاثرین کو معاوضہ دیا جائے ، الطاف حسین کا صدر پرویز کو فون
لندن (پ ر) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے صدر مملکت پرویز مشرف سے اپیل کی ہے کہ صوبہ سندھ میں گزشتہ دنوں کی لوٹ مار کے دوران متاثر ہونے والے ہزاروں خاندانوں کو معاوضہ دیا جائے۔ انہوں نے یہ اپیل گزشتہ روز صدر مملکت سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے کی۔ اس موقع پر الطاف حسین نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت پر بھی صدر مملکت سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کو ملک و قوم کا بہت بڑا نقصان قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پورے ملک خصوصاً سندھ میں ہنگامہ آرائی ، توڑ پھوڑ ، جلاؤ گھیراؤ اور لوٹ مار کے جو واقعات ہوئے ہیں ان میں لوگوں کے کاروبار ، دکانیں ، گاڑیاں ، گھر ، فیکٹریاں اور کارخانے لوٹے گئے ، جلادیئے گئے اور تباہ کردیے گئے۔ الطاف حسین نے صدر مملکت کو ان نقصانات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس دوران ہزاروں شہریوں کے گھروں کو لوٹا گیا ، بڑے پیمانے پر گاڑیاں جلادی گئیں ، لوگوں کا جما جمایا کاروبار اور فیکٹریاں تباہ کردی گئیں اور زندگی بھر کی جمع پونجی لوٹ لی گئی۔ انہوں نے صدر مملکت کو بتایا کہ بہت سے لوگ تو اب اس قابل بھی نہیں رہے ہیں کہ اپنے گھر کا خرچہ چلاسکیں کیونکہ انہوں نے زندگی بھر محنت کرکے جو کچھ بنایا تھا وہ تباہ کردیا گیا۔ الطاف حسین نے صدر مملکت سے پُر زور اپیل کی کہ جن لوگوں کے گھر ، دکانیں ، کارخانے ، فیکٹریاں اور کاروبار لوٹے گئے ہیں اور گاڑیاں جلائی گئی ہیں انہیں حکومت معاوضہ دے اور ان کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔ الطاف حسین نے کہا کہ ان واقعات کے دوران جن بے گناہ شہریوں کو شہید کیا گیا ان کے لواحقین کو بھی معاوضہ دیا جائے اور جو معصوم شہری زخمی ہوگئے ہیں انہیں حکومت علاج ، معالجہ کیلئے معاوضہ دے۔ صدر مملکت جنرل پرویز مشرف نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت اور اس کے بعد ہونے والے پرتشدد واقعات پر افسوس کا اظہار کیا اور الطاف حسین کو یقین دلایا کہ اس تمام صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور نقصانات کے ازالے کیلئے مناسب اقدامات کیے جائیں گے۔
|
|
|