واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


لاہور بم دھماکوں کی زد میں لرز رہا ہے!!!!

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 13-03-10, 01:06 AM   #1
Senior Member
 
گوہر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: لاہور-پاکستان
مراسلات: 443
کمائي: 13,856
شکریہ: 339
363 مراسلہ میں 1,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default لاہور بم دھماکوں کی زد میں لرز رہا ہے!!!!

لاہور بم دھماکوں کی زد میں لرز رہا ہے!!!!

کبھی کبھی حالات و واقعات بھی انسان کو اتنا بے بس کر دیتے ہیں کہ وہ سب کچھ ہوتے ہوئے بھی کچھ نہیں کر سکتا اور جب کبھی بے سرو سامانی کا یہ عالم دیکھنے کو ملتا ہے تو رگِ جان تک سنسنی دوڑ جاتی ہے ۔ہربا شعور انسان کبھی بھی بے یقینی اورجمود کی کیفیت کو اپنے اوپر طاری نہیں رہنے دیتا مگر توقعات صرف دوسروں پہ لگا کر معاملات سے پہلو تہی کی جائے تو کبھی نہ کبھی حالات آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے تک لے آتے ہیں اور حالات کا ریلہ بہا کر لیجائے تو پھرباشعوری کیسی ؟
آج 12 مارچ کا دن اہل لاہور کے لیئے قیامت خیز حالات لیکر آیا ، آج دوپہر کینٹ کے علاقے آر اے بازار میں یکے بعد دیگرے دو خودکش دھماکے ہوئے ، اے پی پی کے مطابق خودکش حملوں میں 39 افراد جاں بحق اور 90 سے زائد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی دوپہر12 بج کر 48 منٹ پر لاہور کے آر اے بازار میں خودکش حملہ آور نے سیکورٹی فورسز کی گاڑی سے خود کو ٹکرا کر دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں گاری میں سوار10 سیکورٹی اہلکار موقع پر جاں بحق اور متعدد شدید زخمی ہوگئے۔
جبکہ رات کو لاہور کے ایک اور علاقے اقبال ٹاؤ ن میں چھ دھماکے ہوئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پہلا دھماکا علامہ اقبال ٹاؤن کے کشمیر بلاک میں تھانے کے عقب میں واقع مسجد کے سامنے واقع خالی گراؤنڈ میں ہوا ،ذرائع کے مطابق گراؤنڈ میں دبائے گئے دھماکا خیز مواد پھٹنے سے ہوا۔ دھماکا انتہائی شدید تھا ، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی، قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے،دھماکے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا، دکانیں بند ہوگئیں،بعض اطلاعات کے مطابق پہلے دھماکے تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، کچھ ہی دیر بعداسی علاقے میں پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن انعام الحق کے گھر کے باہر کھڑی کار میں دوسرا دھماکا ہوا، پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کاعملہ اس کا معائنہ کرہی رہا تھاکہ تھوڑی دور واقع ایدھی سینٹر کے قریب تیسرادھماکا ہوگیا ۔چوتھا دھماکا ہما بلاک میں اسپتال سے ملحق ایک پولیس اہلکار کے گھرکے گیراج میں ہوا ہے، اور اس دھماکے میں بھی بعض افراد زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق یہ کریکر کے دھماکے ہیں اور ان میں کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ پانچواں دھماکا اقبال ٹاؤن کے کریم بلاک میں ہوا ہے ، پولیس نے اقبال ٹاؤن سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے ۔دھماکوں کے بعد لاہور کی تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔ اسی طرح ایک دھماکہ سمن آباد اور ایک شادمان کے علاقے میں ہوا ہے اور نہ معلوم یہ سلسلہ کب تک چلے گا------؟؟؟ پولیس کے مطابق یہ دھماکے شہر میں خوف و ہراس پھیلانے کے لئے کیے گئے ۔
اس موت کے منظر کو دیکھنے کے لیے واقعی جگرہ چاہیے ، جو کہ اب ہر فرد کے پاس ہونا چاہیے کیونکہ اب مزید کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر کے جان نہیں چھڑائی جاسکتی ۔ ہماری حکومت نے ہمارے لیے کونسے عملی اقدامات کیے ہوئے ہیں کہ ہم اپنے آ پکو محفوظ سمجھیں؟ شدید مذمت کے بیان جاری ہوتے رہتے ہیں مگر عملی طور پر خوف وہراس کے بادل چھٹتے دکھائی نہیں دیتے ۔
اس پریشانی کے عالم میں عوامی حلقے خوف کا شکار ہیں ، انکی خاموش نگاہیں سوالیہ نشان بنی ہوئیں ہیں کہ ہمارا کیا قصور ہے ؟ ہمیں کونسا مستقبل دے رہے ہو ؟ہمارا ملک ہمارے لیے کونسے نئے تحفے لیے ہوئے ہے ۔ان دہشتناک مناظرنے ماحول کوالمناک بنا دیا ہے ۔ کیا ہم اسے ایک گنا ہ اور سہی سمجھ کر بھول جائیں ؟دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دہشت گردی اپنے عروج پہ ہے جبکہ عام آدمی عدم تحفظ اور بے اعتمادی کا شکا ر ہے۔ کیا ہم اپنی جنگ لڑ رہے ہیں یا پھر پرائی آگ میں کود پڑے ہیں؟ لگتا تو یہی ہے کہ اگر معاملات یونہی رہے تو پھر گھروں میں بیٹھے ہوئے یا پھر بستروں میں پڑے ہوئے عدم سدھار جائیں گے ۔اپنی تقدیر تو اپنے ہاتھوں میں ہے اور کس کا انتظار کر رہے ہیں کہ تحفظ دے ؟
اب سماجی روابط (Social contacts)کی ضرورت ہے جوکہ ایک مکمل اور مستحکم معاشرے کی تکمیل کر سکتا ہے ۔اب بنیادی سطحوں پر عوامی حلقوں میں بیداری کی کیفیت پیدا ہو جانی چاہیے ۔اپنی مدد آپ کے تحت گلی محلوں میں نوجوانوں کو بزرگوں کی زیرِنگرانی اتحاد بنانا پڑے گا جو کہ کسی بھی وقت برے حالات سے نپٹنے کے لیے تیار ہو۔بیرونی سازشوں نے اس ملک عزیز کے ایک بڑے حصے کو عدم استحکام کی آگ میں دھکیل دیا ہے جبکہ اغیار ہمیشہ سے یہی چاہتے آئے ہیں کہ یہ متزلزل اور بے یقینی کے حالا ت کا شکار رہے ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ حکمرانوں نے جو پالیساں اپنائی ہوئی ہیں آیا انہوں نے اس کے رد عمل کے لیے بھی کچھ کیا ہے یا پھرسب کچھ حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ۔یہ ہم کس ڈگر پر چل رہے ہیں آیا ہم خود بے حس ہیں اور بیدا ر نہیں ہونا چاہتے یا پھر اپنے آپ کو حالات کے رحم وکرم پہ چھوڑنے کو تیار ہیں ۔اب اس قوم کے نوجوان جب تک اپنی مدد آپ کے تحت ہاتھ سے ہاتھ ملائے معاملات کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اٹھ کھڑے نہیں ہو نگے تب تک حالات میں بہتری کا کوئی امکان نہیں ۔ہم سیل رواں پر بہتے ہوئے کائی کے تنکے نہیں کہ حالات کی موجوں کے تھپیڑوں کے رحم و کرم پہ رہیں اور جانے کب کوئی انجانی موج اُڑے اور اُٹھا کر کہیں پھینک دے یا پھر حالات کے گرداب میں پھنس کے اپنا وجود کھو بیٹھیں۔
بھنور سے لڑو تند لہروں سے الجھو
کہاں تک چلو گے کنارے کنارے
گوہر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے گوہر کا شکریہ ادا کیا
محمدخلیل (13-03-10), بزم خیال (14-03-10), شاہ جی 90 (13-03-10), عبداللہ حیدر (13-03-10)
پرانا 13-03-10, 03:12 AM   #2
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,807
کمائي: 46,479
شکریہ: 7,233
5,839 مراسلہ میں 14,844 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کچھ نہیں ہونے والا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سب کے سب نالائق بھرتی کر لیتے ہیں؎
اور ہمارے جیسے ٹیلنٹنڈ ویلے پھر رہیں ہیں۔
__________________
جب تک میری انفریکشن ختم نہیں ہوگی میں فورم میں نہیں آونگا۔
محمدخلیل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا
گوہر (13-03-10), بزم خیال (14-03-10), شاہ جی 90 (13-03-10)
پرانا 13-03-10, 03:13 AM   #3
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,807
کمائي: 46,479
شکریہ: 7,233
5,839 مراسلہ میں 14,844 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کچھ نہیں ہونے والا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سب کے سب نالائق بھرتی کر لیتے ہیں؎
اور ہمارے جیسے ٹیلنٹنڈ ویلے پھر رہیں ہیں۔
محمدخلیل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 13-03-10, 11:13 PM   #4
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,906
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,791 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ ہم سب کو شر سے مقابلے کی توفیق عطا فرمائے
انشااللہ اس کے مجرم بھی پکڑے جائیں گے لیکن ہمارے حکمران آخر سرحدوں کو محفوظ بنانے پر زور کیوں نہیں دیتے
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
گوہر (15-03-10), بزم خیال (14-03-10)
جواب

Tags
پولیس, پاک, واقعات, مکمل, موقع, موت, مسجد, معلوم, آج, آدمی, انسان, انعام, تنکے, خودکش, خودکش حملہ, خلاف, دھماکہ, رات, شہر, شخص, عالم, عدم, عروج, عزیز, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ہم غیروں سے نہیں اپنے ہی میرجعفروں اور میرصادقوں سے مارے جاتے ہیں، جسٹس رمدے گلاب خان خبریں 4 11-06-11 01:45 AM
ملک کے اکثر علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برف باری، رابطہ سڑکیں بند، لوگ گھروں میں محصور گلاب خان خبریں 4 14-02-11 12:52 PM
ہاکی کے ”گلابوں “ کا پیر محل میں منوں پھولوں سے استقبال جاویداسد خبریں 1 20-12-10 07:51 PM
:::‌ محراب پور ٹرین حادثہ،ہلاکتیں سیکڑوں تک پہنچنے کا خدشہ،ہزاروں مسافر ٹرینوں میں محصور،کھانا پانی ختم ::: ابو کاشان خبریں 0 24-12-07 12:01 AM
وکلاء تنظیموں نے پی سی او ججوں کے سوشل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا،ملک بھر کے وکلاء،ماتحت عدالتوں میں روزانہ ایک گھنٹے ہڑتال کر یں گے خرم شہزاد خرم خبریں 0 06-12-07 10:00 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:37 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger