لاہور :اعتزاز احسن کے گھر باہر احتجاجی مظاہر ہ ،نظر بند ی ختم کر نے کا مطالبہ
لاہور :اعتزاز احسن کے گھر باہر احتجاجی مظاہر ہ ،نظر بند ی ختم کر نے کا مطالبہ
لاہور :اعتزاز احسن کے گھر باہر احتجاجی مظاہر ہ ،نظر بند ی ختم کر نے کا مطالبہ
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) سول سوسائٹی کے نمائندوں،طلباء اور وکلاء نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اعتزاز احسن کی نظربندی کے خلاف لاہور میں ان کے گھر کے باہر مظاہرہ کیا۔ شرکاء نے کتبے، بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر عدلیہ اور جمہوریت کی بحالی کے مطالبے کے ساتھ ساتھ ملک میں امن و امان برقرار رکھنے کا مطالبہ بھی کیاگیا تھا۔ شرکاء کو سکیورٹی اہلکاروں نے ایک فاصلے پر ہی روک لیا تاہم مظاہرہ پرامن رہا اورکسی قسم کا کوئی قابل تشویش واقعہ پیش نہیںآ یا۔ چکوال میں وکلاء نے اعتزاز احسن، جسٹس (ر) طارق محمود اور معزول چیف جسٹس افتخار چوہدری کی نظربندی کے خاتمے اور بحالی عدلیہ و جمہوریت کامطالبہ کرتے ہوئے جلوس نکالا جس پر 50 سے زائد وکلاء کے خلاف دفعہ 144 کے تحت پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|