واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


لاکھوں غیرملکی د ہشتگرد سندھ پر قبضہ کرنے کراچی پہنچ گئے ،الطاف حسین۔ پروپیگنڈہ ہے، جماعت اسلامی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-10-08, 09:31 PM   #1
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,867
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default لاکھوں غیرملکی د ہشتگرد سندھ پر قبضہ کرنے کراچی پہنچ گئے ،الطاف حسین۔ پروپیگنڈہ ہے، جماعت اسلامی

لاکھوں غیرملکی د ہشتگرد سندھ پر قبضہ کرنے کراچی پہنچ گئے ،الطاف حسین۔ پروپیگنڈہ ہے، جماعت اسلامی

غیرملکی د ہشت گرد کراچی پہنچ گئے ہیں ،الطاف حسین

لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان کو طالبان،القاعدہ ،جہادیوں اورمذہبی انتہاپسندوں کا وطن نہیں بلکہ مذہبی رواداری پریقین رکھنے والا ایک لبرل اورڈیموکریٹک ملک بناناچاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام کے نام پرپاکستان میں دہشت گردی کرنے والے تین سے چارلاکھ افغانی اور دیگر غیرملکی دہشت گرد جدیدوخودکاراسلحہ سمیت کراچی پہنچ گئے ہیں جوکراچی اور حیدرآ بادسمیت پورے سندھ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نےان خیالات کااظہارایم کیوایم جنوبی افریقہ یونٹ کے زیراہتمام جوہا نسبرگ میں اپنی پچپن ویں سالگرہ کی تقریب سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ایم کیوایم کے کارکنوں اورانکے اہل خانہ سمیت جوہانسبرگ،ڈربن اور پریٹوریا میں مقیم پاکستانیوں اور ایشیائی باشندوں نے بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس کے علاوہ افریقن نیشنل کانگریس کے نمائندوں ، مقامی انتظامیہ کے حکام اور مقامی شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی موجودتھی ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم مذہبی اقلیتوں کے خلاف ہرقسم کے امتیازی سلوک کاخاتمہ چاہتی ہے اور ان کیلئے یکساں حقوق چاہتی ہے ۔ ان کی جماعت خواتین کوبھی زندگی کے ہرشعبہ میں مردوں کے مساوی حقوق دلاناچاہتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ہرقسم کی دہشت گردی اورمذہبی انتہاپسندی کے خلاف ہے۔ انہوں نے خودکش حملوں کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی اور طالبانائزیشن نے پورے ملک کواپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اوراب ان دہشت گردوں کارخ صوبہ سندھ کی طرف ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلح طالبان نے کراچی کو چاروں طرف سے گھیر لیا ہے ،یہ طالبان جدیدترین مہلک ہتھیاروں اورگولہ بارود سے پوری طرح لیس ہیں جبکہ کراچی کے عوام خالی ہاتھ ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ہم کسی سے لڑنانہیں چاہتے لیکن اگرکسی نے ہمارے علاقوں پرحملہ کیا تو مسلح حملہ آوروں سے اپنے گھروں،ماؤں، بہنوں،بیٹیوں اوربچوں کے تحفظ کیلئے ہم بھی اقوام متحدہ کے چارٹر اور شریعت کے تحت اپنا بھرپوردفاع کریں گے۔ الطاف حسین نے کہا کہ کراچی میں ایم کیوایم کے بہادرکارکنان اپنی جانیں ہتھیلی پررکھ کر راتوں کوجاگ جاگ کر اپنے علاقوں کے تحفظ کیلئے سرگرم ہیں۔انہوں نے حاظرین سے کہاکہ وہ علاقوں کے تحفظ کیلئے اپنی مددآپکے تحت حفاظتی بندوبست کرنے والے ساتھیوں کی مدد کیلئے عطیات دیں اوراپنے گھروالوں سے بھی کہیں کہ وہ بھی اپنے تحفظ کیلئے ضروربندوبست کریں۔


ادھر سندھ کی وزیر اطلاعات شازیہ مری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کوئی اطلاعات نہیں ہیں کہ غیر ملکی دہشت گرد کراچی پہنچ گئے ہیں ۔

جبکہ کراچی میں‌جماعت اسلامی کے رہنماء معراج الہدیٰ صدیقی نے الطاف حسین کے اس بیان کو پروپیگنڈہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں پہلے ہی سے ناجائز اسلحہ بڑی تعداد میں‌موجود ہے۔ الطاف حسین طالبان کی موجودگی کا پروپیگنڈہ کرکے شہریوں کو ناجائز اسلحہ خریدنے کا کہہ رہے ہیں جو شہر کا امن وامان تباہ کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے اس پروپیگنڈے کی شدید مذمت کی ہے۔
ابن جلال آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, پاکستان, وزیر, معراج, اقوام متحدہ, انتظامیہ, اسلام, اسلامی, خواتین, خودکش, خلاف, زندگی, سالگرہ, صوبہ, صدیقی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
گدھوں کا اجلاس اور حاسدین کا پروپیگنڈا ھارون اعظم گپ شپ 10 29-10-10 07:33 PM
ایشا کوپیکر کا پنجابی سیکھنے کا فیصلہ جاویداسد فلمی دنیا 0 11-07-10 05:57 PM
اطاعت کے کاموں میں میانہ روی کی ترغیب (ریاض الصالحین14( عبداللہ حیدر ریاض الصالحین 13 02-07-08 10:19 AM
لانگ مارچ میں لاکھوں افراد شریک ہوئے،ملکی اور غیر ملکی میڈیا عبدالقدوس خبریں 0 15-06-08 09:07 PM
نیوزی لینڈ نے سینئر کھلاڑیوں کو غیر یقینی صورتحال سے دوچار کرنے کی پالیسی اختیار کی ،اسٹیفن فلیمنگنیوزی لینڈ نے سینئر کھلاڑیوں کو غیر یقی عبدالقدوس کرکٹ 0 29-10-07 11:48 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:50 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger