واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


قومی اسمبلی :رکن کے ریمارکس پر ایم کیو ایم کا احتجاج، شدید ہنگامہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 24-04-08, 01:53 PM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,129
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default قومی اسمبلی :رکن کے ریمارکس پر ایم کیو ایم کا احتجاج، شدید ہنگامہ

قومی اسمبلی :رکن کے ریمارکس پر ایم کیو ایم کا احتجاج، شدید ہنگامہ

قومی اسمبلی :رکن کے ریمارکس پر ایم کیو ایم کا احتجاج، شدید ہنگامہ
اسلام آباد (نمائندہ جنگ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں کراچی اور پنجاب کے سابق حکمرانوں کے حوالہ سے رکن اسمبلی کے ریمارکس پر شدید ہنگامہ آرائی بھی ہوئی ۔ ایم کیو ایم کے ارکان نے شدید احتجاج کیا۔ تاہم اسپیکر فہمیدہ مرزا نے متنازع ریمارکس حذف کردیئے لیکن ایم کیو ایم کے ارکان احتجاج کرتے رہے ۔ قومی اسمبلی میں پانی و بجلی کی قلت پر بھی بحث ہوئی اور ارکان نے سندھ طاس معاہدے پر تنقید کی جبکہ اتفاق رائے کے بغیر کالا باغ ڈیم بنانے کی مخالفت کی ۔ تفصیلات کے مطابق سید فیصل صالح حیات نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ قائد حزب اختلاف اور قائد تحریک ایم کیوا یم کے حوالہ سے غیر پارلیمانی الفاظ کے استعمال سے گریز کیا جائے ۔اسپیکر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ صحت مند روایات قائم کرنا ہیں۔ لہٰذا تمام ارکان سے گزارش ہے کہ کسی کے خلاف ایسے الفاظ استعمال نہ کئے جائیں ۔ ایم کیوا یم کے رکن اقبال محمد علی نے کہا کہ ہمارے کارکنوں نے ملک کیلئے خون کی قربانی دی ہے ۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ ایوان میں کسی ایسے لیڈر سے متعلق بات نہ کرنا ہی پارلیمانی روایات ہیں جو موجود نہ ہوں ہمارے ارکان نے جو ریمارکس دیئے اس پر معذرت خواہ ہوں ۔ بدھ کے روز توانائی بحران پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ پانی کی کمی کا مسئلہ دن بدن شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔ ڈاکٹر ایوب شیخ نے کہا کہ تین صوبے کالا باغ ڈیم کی مخالفت کر رہے ہیں ۔ لہٰذا اس ڈیم کی بات نہ کی جائے چھوٹے چھوٹے ڈیم بنانے پر توجہ دی جائے ۔ میر منور تالپور نے کہا کہ کالا باغ ڈیم بنانے کی بات کر کے پاکستان توڑنے کے مترادف ہے یہ متنازع مسئلہ ہے اس کا جو بھی نام رکھیں گے اس کی متنازع حیثیت کو نہیں بدلا جاسکتا ہے ۔ اخوندزادہ پٹھان نے کہا کہ پانی کی کمی اور توانائی کا بحران مستقبل میں مزید بڑھے گا ۔ کالا باغ ڈیم کی اصطلاح آمریت کی پیداوار ہے اس کی وجہ سے قوم میں پھوٹ پڑتی ہے لہٰذا اس کو ترک کردیا جائے ۔ محمد عثمان ایڈووکیٹ نے کہا کہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بجلی ایران سے درآمدکی جارہی ہے انہوں نے کہا دریائے مولا ہنگور اور گولاچی کے مقامات پر بجلی حاصل کرنے کے منصوبے شروع ہوسکتے ہیں ۔ بیگم شکیلا خانم نے کہا کہ واپڈا کے اعلیٰ آفیسرز کو مخصوص کوٹہ سے بڑھ کر بجلی دی جارہی ہے ان کو 500 میگاواٹ بجلی استعمال کرنے کی اجازت ہے جن کی پابندی نہیں کی جارہی ہے ۔ بیگم عطیہ عنایت نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے توانائی کا بحران شدت اختیار کررہا ہے ۔ میاں عبدالحق نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے چھوٹے ڈیمز بنانے کی تجویز کی حمایت کی ۔ بلوچستان میں گیس کی تلاش کیلئے پرکشش مراعات کا اعلان کیا جائے تاکہ ملکی اور غیر ملکی کمیٹیاں توجہ ہوسکیں ۔ آزاد کشمیر میں کیسل کے مقام پر پانی اونچائی سے گرتا ہے جس سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے ۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہنگامہ, کراچی, پاکستان, معذرت, ایران, اعلیٰ, تلاش, ترک, خون, خلاف, علی, صوبے, صالح, صحت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پریڈ کرنے والے انڈین فوجیوں کے گھٹنے جواب دے گئے ۔ ڈھیلی ڈھالی پریڈ جاویداسد خبریں 20 17-11-10 06:22 AM
نیو اردو ناولز، نیو بکس (all in PDF format) افتخاراحمد کتاب گھر 19 09-05-10 02:09 PM
جیو آئندہ ماہ سے 3/ نئے پروگرام شروع کریگا کراچی(جنگ نیوز) جیو ٹی وی نے ہم عبدالقدوس خبریں 1 22-06-08 10:24 PM
یو ٹیوب سے ویڈ یو کیسے ڈاون لوڈ کریں aazamiqbal Ask Experts ماہرین کی رائے 22 01-05-08 03:46 PM
نشریات معطل کرکے صرف جیو نہیں، پوری قوم پر پابندی لگائی گئی ہے ،بینظیر بھٹو کی جیو کے دورے کے موقع پر گفتگو خرم شہزاد خرم خبریں 0 20-11-07 10:18 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:52 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger