واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


فیڈرل بورڈ، میٹرک کے امتحانات کا اعلان، لڑکیاں بازی لے گئیں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 30-06-10, 04:11 AM   #1
Senior Member
 
گلاب خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 3,667
کمائي: 80,788
شکریہ: 921
2,435 مراسلہ میں 6,912 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default فیڈرل بورڈ، میٹرک کے امتحانات کا اعلان، لڑکیاں بازی لے گئیں

فیڈرل بورڈ، میٹرک کے امتحانات کا اعلان، لڑکیاں بازی لے گئیں

امتحان میں کل 56561امیدواروں نے حصہ لیا جس میں 44337 کامیاب ہوئے،نتیجہ مجموعی طور پر 78.69فیصد رہا
حریم نثار نے 1018نمبرلیکرپہلی،نمرا صادق1016کے ساتھ دوسری اورماہ نور امین نے 1015نمبرلیکرتیسری پوزیشن حاصل کی

اسلام آباد (نامہ نگار،وقائع نگار) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے امتحانات 2010ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ لڑکیاں، لڑکوں پر سبقت لے گئیں۔ 56561 امیدواروں میں سے 44337 طالبعلم کامیاب ہو سکے اور اس طرح کامیابی کا تناسب مجموعی طور پر 78.69 فیصد رہا۔ بورڈ کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق مارچ/اپریل 2010ء کے امتحانات میں کل 56887 طالب علموں کا اندراج کیا گیا جبکہ 326 امیدوار غیرحاضر رہے۔ امتحانات میں شامل ہونے والے 56561 امیدواروں میں سے 44337 امیدوار کامیاب ہو سکے جبکہ 12080 امیدواروں کو ناکامی کا سامنا رہا۔ ریگولر طالبعلموں 43506 میں سے 38615 طالبعلم کامیاب ہوئے اور کامیابی کی شرح تناسب 89.00 فیصد جبکہ پرائیویٹ 13055 امیدواروں میں سے 5722 طالبعلم امتحان پاس کر سکے۔ مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 78.69 فیصد رہا۔ اس سال ناجائز ذرائع استعمال کرنے کے اور نقل کرنے کے 93 مقدمات درج کئے۔ 6256 طلباء نے اے ون گریڈ، 7628 طلباء نے اے گریڈ 10333طلباء نے بی گریڈ اور 12553 طلباء نے سی گریڈ حاصل کیا۔ سائنس گروپ میں پہلی تینوں پوزیشن لڑکیوں نے حاصل کیں۔ ایچ آئی ٹی ای سی کی حریم نثار رولنمبر 133646 نے 1018 نمبر حاصل کر کے پہلی، سرگودھا کی نمرہ صادق رولنمبر 133785 نے 1016 نمبر حاصل کر کے دوسری جبکہ ماہ نور امین رولنمبر 133640 نے 1015 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح آرٹس گروپ کی افشاں زہرا رول نمبر 186880 نے 946 نمبروں کیساتھ پہلی ،ریحہ بتول شاہ رول نمبر 182739 نے 926 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ حافظ احمد علی رولنمبر 150087 نے 918 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

میٹرک کے ضمنی امتحانات 21 ستمبر 2010ء سے شروع ہونگے۔

روزنامہ جنگ کی خبر
__________________

اَلسَّلامُ عَلیکَ اَیُّھَاالنَّبِیُّ وَرَحمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَتُہ

Last edited by گلاب خان; 30-06-10 at 04:16 AM.
گلاب خان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (30-06-10), کنعان (30-06-10)
پرانا 30-06-10, 05:22 AM   #2
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,083
کمائي: 110,130
شکریہ: 12,557
4,514 مراسلہ میں 15,390 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default فیڈرل بورڈ

السلام علیکم

بہت اچھی بات ھے فیڈرل بورڈ کا رزلٹ اچھا ہی رہتا ھے ہر سال، ایک بات اس پر بتاتا چلوں کہ فیڈرل بورڈ کا رزلٹ صرف پاکستان میں رہنے والے طالب علموں کے لئے نہیں بلکہ بیرون ممالک میں جہاں جہاں پاکستانی سکول ہیں ان سب کے امتحان بھی فیڈرل بورڈ کے تحت ہی ہوتے ہیں، اس کا مطلب الامارات، سعودی، قطر، بحرین وغیرہ وغیرہ کے طلبہ و طالبات کا رزلٹ بھی آؤٹ ہو گیا ھے، اس فارم میں ھے کوئی ممبر جس نے فیڈرل بورڈ سے امتحان پاس کیا ہو جو یہ رزلٹ نکلا ھے۔

والسلام
__________________


کنعان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
کنعان کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (30-06-10)
جواب

Tags
color, ٹی, لیا, لڑکیوں, لڑکیاں, لے, نامہ, نثار, مطابق, آئی, امتحان, امتحانات, احمد, اسلام, استعمال, بازی, حصہ, خبر, سال, سائنس, شروع, طور, طلباء, علی, صادق


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
چلوچلو، ساہیوال جیل چلو!! ......آن دا ریکارڈ…جبار مرزا رضی خبریں 3 28-01-11 04:46 AM
جاگیرداری ختم کر و، ایم کیوایم نے لینڈ ریفارمز بل اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیا جاویداسد خبریں 1 12-10-10 02:46 PM
بھاگو، بھاگو، بلی آگئی ،منشیات فروشوں کے ساتھی طوطے کو عمر قید کی سزا جاویداسد خبریں 1 24-09-10 05:19 PM
پنجاب یونیورسٹی نے 300 ارکان اسمبلی کی میٹرک اور ایف اے کی اسنادمانگ لیں جاویداسد خبریں 0 26-08-10 05:18 PM
ہنی مون پر جانیوالے دو جوڑے بھی زندگی کی بازی ہار گئے گلاب خان خبریں 0 29-07-10 03:45 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:28 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger