05-12-07, 09:30 AM
|
#1
|
|
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,569
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
فوج کی ترقی کا عمل جاری رہے گا،46سال فیملی ممبر کی طرح گزارے،صدرپرویز
فوج کی ترقی کا عمل جاری رہے گا،46سال فیملی ممبر کی طرح گزارے،صدرپرویز
کوئٹہ (جنگ نیوز) صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ انہیں دنیا کی بہترین فوج کی کمانڈ کرنے پر فخر ہے جس نے ہر طرح کے چیلنجوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور انہوں نے 46 سال فوج میں ایک فیملی ممبر کے طور پر گزارے، فوج کی ترقی کا عمل جاری رہے گا اور اسے جدید ترین ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کی شام کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کی آفیسر میس میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل خالد شمیم وائیں کی طرف سے دیئے گئے الوداعی عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی بھی موجود تھے۔ صدر پرویز مشرف نے اپنے خطاب میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ سے اپنی وابستگی کا ذکر کیا اور کہا کہ وہ بطور یہاں ڈائریکٹنگ سٹاف کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں اور اس وقت وہ لیفٹیننٹ کرنل تھے انہوں نے کہا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے جس کی کامیابیوں ‘ بہادری‘ جذبہ حب الوطنی‘ اعتماد اور جانثاری کے کارنامے سب کے سامنے ہیں انہیں اس فوج کی کمانڈ کرنے پر فخر ہے جس نے ہر طرح کے حالات میں پاکستان کے دفاع اور ترقی کے مقصد کو آگے بڑھایا اور اس میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ بطور چیف آف آرمی اسٹاف اور ایک سپاہی و آفیسر کی حیثیت سے فوج میں بہترین وقت گزارا اور انہیں ہمیشہ فوج سے وابستگی رہے گی بطور صدر بھی وہ فوج کی ترقی اور اسے جدید ترین ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں سے لیس کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں فوج اس وقت اپنا فریضہ انجام دے رہی ہے کیونکہ جو ڈیوٹی اسے سونپی گئی ہے اس میں کامیابی کے سواکوئی آپشن نہیں ہے۔ صدر پرویز مشرف نے کوئٹہ گیریژن کی کارکردگی اور بلوچستان میں امن و سکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے میں فوج کے کردار کی تعریف کی آخر میں کمانڈر سدرن کمانڈ خالد شمیم وائیں نے صدر پرویز مشرف کو سوینیئر پیش کیا اور صدر مشرف کی بطور آرمی چیف خدمات کو سراہا۔ صدرپرویز مشرف آج بدھ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں سینئر فوجی افسران سے خطاب کریں گے۔
|
|
|