غزہ کا محاصرہ جرم اور وحشیانہ عمل ہے،جمی کارٹر
غزہ کا محاصرہ جرم اور وحشیانہ عمل ہے،جمی کارٹر
غزہ کا محاصرہ جرم اور وحشیانہ عمل ہے،جمی کارٹر
قاہرہ. . . . . .سابق امریکی صدر جمی کارٹر نے اسرائیل کی جانب سے غزہ پٹی کے محاصرے کو جرم اور وحشیانہ عمل قرار دیا ہے ۔ عرب ٹی وی کے مطابق وہ قاہرہ میں غزہ سے آئے ہوئے حماس کے وفد سے ملاقات کے بعد امریکن یونیورسٹی میں خطاب کررہے تھے ۔ سابق صدر نے کہا کہ غزہ میں بھوکے فلسطینی عوام کو افریقا کے غریب ترین حصوں میں رہنے والے افراد سے بھی کم غذا مل رہی ہے اور اس طرح ان کو موت کے منہ میں دھکیلا جارہا ہے ۔ امریکی صدر نے کہا کہ یہ سب کچھ جرم اور وحشیانہ عمل ہے اور اس صورت حال کا جاری رہنا انتہائی گھناؤنا امر ہے ۔ انہوں نے قیام امن کی کسی بھی کوشش میں حماس کو شریک کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ بعض اسرائیلی اہلکار حماس کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہیں ۔ جمی کارٹر آج دمشق میں حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ خالد مشعل سے ملاقات کررہے ہیں ۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|