واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


عوام جیل جانے کو تیار ہوجائیں تو آئندہ نسلیں آمریت سے محفوظ ہوجائینگی،نوازشریف

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-12-07, 09:29 AM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,570
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default عوام جیل جانے کو تیار ہوجائیں تو آئندہ نسلیں آمریت سے محفوظ ہوجائینگی،نوازشریف

عوام جیل جانے کو تیار ہوجائیں تو آئندہ نسلیں آمریت سے محفوظ ہوجائینگی،نوازشریف

ہری پور (جنگ نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام ڈنڈے کھانے کو تیار ہو جائیں تو آئندہ نسلیں آمریت سے محفوظ ہو جائیں گی،ایک انٹرویو اور ہری پور میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا تو اسے ریفرنڈم بنا دیں گے، ججوں کی بحالی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔پاکستان ، آئین ،عدلیہ بحالی و ججوں کی رہائی کے لئے وکلاء گھروں سے نکلے ہیں ان کا ساتھ دیا جائے،تفصیلات کے مطابق ہری پور بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ میری جنگ وزارت عظمیٰ یا اقتدار کے لئے نہیں بلکہ پاکستان کے استحکام اس کی بقاء اور پاکستان کو اقوام عالم میں باعزت مقام دلانے کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں انصاف کی فراہمی اس وقت یقینی ہو گی جب آئین کو تین نومبر سے پہلے والی صورت حال پر برقرار کرتے ہوئے ججز کے گھروں کا محاصرہ ختم کیا جائے گا، عدلیہ و میڈیا معاشرے میں عزت و وقار کی علامت ہوتے ہیں، انہیں وہ حق ملنا چاہیے جس کے وہ مستحق ہیں، جب تک عدلیہ آزاد نہیں ہو گی ملک ترقی نہیں کر سکتا، غریب کو انصاف اس کی دہلیز پر فراہم کرنا ہمارا ایجنڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ وکلاء، عوام اور طلبہ گھروں سے باہر نکلیں اس ملک میں جمہوری انقلاب کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد حصول اقتدار نہیں بلکہ ملک و قوم کو بچانا ہے تاکہ ہماری نسلیں آزادی سے رہ سکیں، اس جدوجہد کا مقصد ملک کو آئین کے راستے پر لانا ہے۔ نواز شریف نے کہا 2002ء میں ان کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے تھے مگر اب مضحکہ خیز طور پر یہ مسترد کر دیئے گئے ہیں۔ قبل ازیں نواز شریف ہری پور سے جاری کس کے مقام پر پہنچے تو سکول کے طلباء نے نواز شریف کا پرجوش استقبال کیا، اس موقع پر طلباء سے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اصلاحات ہمارے منشور میں شامل ہیں، نوجوان نسل کے مستقبل کو روشن کریں گے۔ مظفر آباد سے نمائندہ جنگ کے مطابق پاکستان کے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف ایک روزہ دورے پر آج بروز بدھ 5 دسمبر کو آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد پہنچیں گے۔ سابق وزیراعظم کا کوہالہ سے مظفرآباد تک سیکڑوں گاڑیوں کے جلوس میں ہزاروں افراد تاریخ ساز استقبال کر یں گے جہاں وہ ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرینگے اور ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ میاں محمد نوازشریف سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی دعوت پر آزاد کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں۔
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, وزیر, وزیراعظم, نیوز, نواز شریف, موقع, منشور, آج, جیل, روزہ, عالم


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
عوام کو مارتےہو اور وہ روئے بھی نہ۔۔۔۔ جب عوام بھوکے مرے گی تو تبدیلی کی آوازیں تو آئیں گی جاویداسد خبریں 2 21-09-10 08:12 PM
اقوام متحدہ کی جانب سے جماعت الدعوة پر پابندی،چین نے پاکستان کے کہنے پر حمایت کی ابو عمار خبریں 2 23-12-08 07:23 PM
جب تک صدر پرویز ہیں جمہوریت کیخلاف سازشیں ہوتی رہیں گی،منورحسن عبدالقدوس خبریں 0 16-04-08 07:53 AM
محترمہ بے نظیر بھٹو کے خط کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا جائے تو اسکاٹ لینڈ یارڈ سے تعاون کرنے کو تیار ہیں،بابر اعوان عبدالقدوس خبریں 0 06-01-08 08:08 AM
آئندہ وزیر اعظم کافیصلہ پارٹی کرے گی،کسی کو ڈاکٹر قدیر سے تفتیش نہیں کرنے دینگے،شوکت عزیز عبدالقدوس خبریں 0 27-10-07 09:48 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:41 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger