عدلیہ کی بحالی کیلئے پارلیمنٹ میں کھلی بحث کرائی جائے، زرداری
عدلیہ کی بحالی کیلئے پارلیمنٹ میں کھلی بحث کرائی جائے، زرداری
عدلیہ کی بحالی کیلئے پارلیمنٹ میں کھلی بحث کرائی جائے، زرداری
نئی دہلی (جنگ نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وہ پارلیمنٹ کی بالادستی یقینی بنائیں گے، عدلیہ کی بحالی کیلئے پارلیمنٹ میں کھلی بحث کرائی جائے اور ججوں کے معاملات نئی پارلیمنٹ پر چھوڑ دینے چاہئیں، پارلیمنٹ با اختیار ہو گی اور ہر ایک کو اپنی اپنی حد میں رہنا ہو گا، آئینی جمہوریت میں صدر کے اختیارات محدود ہو تے ہیں، مسلم لیگ (ق) سیاسی جماعت نہیں بلکہ شخصیات کا اجتماع ہے اور اس سے اتحاد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، سینئر ترین پارلیمنٹرین کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کریں گے البتہ میں اس عہدے کا امیدوار نہیں۔ جمعرات کو بھارت کے ایک معروف جریدے ”انڈیا ٹوڈے“ سے انٹرویو کے دوران انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکامی کے بارے میں سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف بہت ساری قوتیں مل کر دھاندلی کر رہی تھیں جبکہ دوسری جانب محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد ہماری پارٹی کی حیثیت ایک ایسی فوج کی تھی جس کا کمانڈر جنگ کے دوران مارا جائے۔ ایک سوال کہ کیا آپ صدر پرویز مشرف کو اقتدار چھوڑنے کیلئے کہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کیوں نہ ہم اس معاملے کا فیصلہ پارلیمنٹ پر چھوڑ دیں۔ بھارت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاک بھارت بہتر تعلقات کے حوالے سے بہت سے مواقع دکھائی دیتے ہیں۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|