عامر خان کی فلم ”تارے زمین پر“ کے پریمیئر شو میں اہم شخصیات کی شرکت
عامر خان کی فلم ”تارے زمین پر“ کے پریمیئر شو میں اہم شخصیات کی شرکت
عامر خان کی فلم ”تارے زمین پر“ کے پریمیئر شو میں اہم شخصیات کی شرکت
لاہور (کلچرل رپورٹر) بالی وڈ سٹار عامر خان کی فلم ”تارے زمین پر“ نے فلم بینوں کو اپنے سحر میں گرفتار کر لیاہے۔ اس امر کااظہار گزشتہ رات ڈی ایچ اے میں ہونے والے تارے زمین پر کے پریمئر شومیں شرکت کرنے والے سینکڑوں افرادنے کیا۔ اس شو میں زندگی کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعدالد میں شرکت کی۔ ان میں مصنف، ادیب امجد اسلام امجد، خورشید شاہد، عقیل روبی، اداکار سلمان شاہد، شفقت علی خان، سمیع خان، زری، ماہ زیب، زیب چودھری، نیہا بٹ، شامل خاں، فریحہ پرویز، ٹی وی سے وابستہ ہدایتکاروں پروڈیوسرز اور فنکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شو کے دوران ان شخصیات نے عامر خان کی فنی مہارت، ڈائریکشن کے حسین زاویوں کہانی اور کرداروں کی مثبت انداز میں پیش کش کو سراہتے ہوئے کہا کہ جیو فلمز نے خدا کے لئے کی ریلیز سے سینما کلچر کی بحالی کا جو مشن شروع کیا ہے تارے زمین پر کی ریلیز سے اس مشن کو تقویت ملی ہے۔ فلم کے دوران خواتین مردو اور بچے مبحوت بیٹھے فلم کے ہیرو چائلڈ سٹارز اور عامرخان کی اداکاری پر بے ساختہ داد دیتے رہے۔ دوسری طرف سینما گھروں میں بھی فلم کی نمائش دیکھنے کے لئے لوگوں کا شدید رش رہا جبکہ پریمئر شو کے اختتام پر جب لوگ ہال سے باہر نکلے تو وہ افسردہ تھے خاص طور پر خواتین کی آنکھوں میں آنسو رواں تھے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|